رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دھولیہ سول ہاسپٹل میں جمعیۃ علماء دھولیہ (ارشد مدنی) کا عطیہ

    ممبئی:مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر دھولیہ کے سول ہاسپٹل میں مریضوں کی سہولت کے لئے جمعیۃعلماء دھولیہ (ارشدمدنی) نے ضروری سامان عطیہ کرکے عوام الناس کے علاج و معالجہ میں تعاون پیش کیا۔ حکومت کی جانب سے جاری سرکاری اسپتالوں میں مختلف قسم کی بیماریوں کی جانچ اور علاج کے نظم کو بہتر بنانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں ۔گزشتہ دنوں معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ شہر کے سول ہاسپٹل میں چند بنیادی سامان نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔چنانچہ جمعیۃعلماء دھولیہ کے ایک وفدنے اسٹینڈ فین مینر آپریشن تھیٹر کے لئے ایک عدد، کباٹ سومنو گرافی مشین روم کے لئے ،گیزر ایک عددبورن وارڈ کے لئے ،وارم آئی سی یو کے لئے لے کر پہونچا اورسول ہاسپٹل کے ڈین ڈاکٹر رام راجیہ اور میڈیکل سپرنٹنڈن جناب ڈاکٹر راجکمار سوریونشی سے ملاقات کرکے ہاسپٹل کے اسٹاف کی موجودگی میں ان کے حوالے کیا ۔اس موقع پرڈاکٹر رام راجیہ (ڈین) اور جناب ڈاکٹر راجکمار سوریونشی (میڈیکل سپرنٹنڈن)نے جمعیۃعلماء کے وفد کو یقین دلایا کیا کہ مریضوں کے تعلق سے جو بھی دشواری ہمارے سامنے آئے گی اس کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، اس امید کے ساتھ کہ ہمیں جمعیۃ علمائکا تعاون حاصل رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  امن وامان بھائی چارہ ملک کی ترقی کے لئے بہت ضروری

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مریضوں کو علاج کے لئے بہترین سہولیات دینے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے جو بھی مسئلہ در پیش ہو ہمارے سامنے رکھیں ،ہم اس کو حل کی کوشش کریں گے ۔جناب امین پٹیل نے سول ہاسپٹل میں مریضوں کو پیش آنے والی پریشانیوں کی طرف توجہ دلائی۔جناب ڈاکٹر ابو تراب انصاری نے جمعیۃعلماء کی تاریخ پر روشنی ڈالی،اور جمعیۃعلماء کی خدمات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ انسانیت کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔مشتاق صوفی نے کہا کہ ملک کے موجو دہ حالات میں ہمیںبھید بھائو سے دوراخوت ،بھائی چارے کو پیش کرنا چاہئے جیسا کہ ہاسپٹل میں آنے والے مریض کو ڈاکٹر یہ نہیں دیکھتے کہ اس کا مذہب کیا ہے، بلکہ اس کی جان بچانے کے لئے انتھک کوششیں کرتے ہیں ،اس وقت اسی جذبہ اور پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔آخر میں مولانا شکیل احمد قاسمی نے تمام مہمانوں کا جمعیۃعلماء کی جانب سے شکریہ ادا کیا ۔وفد میں شامل حافظ ابو الکلام ،حافظ رضوان ،عبد المحیط بھائی،اعجاز رفیق عارف (عرش) علیم الدین بھائی ،جمیل پینٹر،عبد الملک بھائی ،مسعود احمد،محمد آصف اورابوذر کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  ہمارے پاس مجموعی طور پر 14130 بستر ہیں جن میں سے 10 ہزار 448 بیڈز خالی ہیں : اروند کیجریوال

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  امین پٹھان باتفاق رائے چوتھی بار درگاہ کمیٹی کے چیر مین منتخب

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you