رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بیڑ میں جمعیۃ علماء کی طرف سے1500 ضرورتمندوں میں راشن کٹس اور850جوڑی کپڑوں کی تقسیم

    بیڑ : جمعیۃ علمائِ ہند نے ہمیشہ سے ملک کے مسلمانوں کے فلاح وبہبود ، تعلیم ، مسائل کے ساتھ ساتھ دکھ درد میں شامل ہو کر خدمات انجامدینے کا کام کیا ہے ، چاہے قدرتی آفات کے مسائل ہو ، فسادات ہو ، بےگناہ نوجوانوں کی گرفتاری کا معاملہ ہو ، اُمت کے نو نہالوں کے تعلیم وتر قی کا معاملہ ہو ہر نہج پر جمعیۃ نے اپنی خدمات انجام دی ہے صرف یہی نہیں عیدین کے موقع پر خط ِ افلاس سے نیچے زندگی گذارنے والے غرباء ،ضرورتمندوں کے ساتھ ساتھ ائمہ مساجد، علمائِ کرام ، مفتیان ِ عظام ،دینی تبلیغ کا کام کرنے والے ہر افراد کا تعاون کرنا جمعیۃ کا خاصہ رہاہے ۔

    امسال رمضان المبارک کے موقع پر جمعیۃ علمائِ ضلع بیڑ ، جمعیۃعلمائِ مالیگاوں ،اور جمعیۃ علمائِ مہا راشٹر کے مشترکہ تعاون سے بیڑ شہرو اکناف کے850 ائمہ مساجد میں کپڑوں اور 1500 ضرورتمندوں میں راشن واشیائے شیر خورمہ کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔اس ضمن میں 27رمضان المبارک بتاریخ 11 مئی کو حکومتی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے بیڑ شہر کے امن لانس میں ایک مختصر پروگرام تقسیم اشیا عمل میں لایا گیا جس کی صدارت جمعیۃ علماء بیڑ کے ضلع صدر اور ریا ستی نائب صدر حافظ محمد ذاکر صدیقی انجام دے رہے تھے ، جبکہ اس موقع پر جمعیۃعلما ء بیڑ کے ضلع جنرل سیکر یٹری مفتی عتیق الر حمن قاسمی ، شہر صدرجمعیۃ علما ء بیڑ حافظ محمد جنید صدیقی ، شہر جنرل سیکر یٹری حافظ عرفان ، بیڑ ضلع تعلقہ صدر مولانا سلیم اشرفی ، علیم پٹیل ، حافظ جمیل ، مولانا محسن اشاعتی و دیگر ذمہ داران موجود تھے ، اس موقع پربیڑ شہر و اکناف کی مساجد میں خدمات انجام دینے والے 850 ائمہ مساجد میں کپڑوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی جبکہ بیڑ شہر و اکناف کے 1500ضرورتمندوں میں راشن اور عید الفطر کے پیش ِ نظر اشیائے شیر خورمہ کی تقسیم عمل میں لائی گئی ،

    یہ بھی پڑھیں  دہلی فساد معاملہ ، متاثرین کو ہوئی اب تک کل24.48 کروڑمعاوضہ کی تقسیم
    یہ بھی پڑھیں  قومی اقلیتی کمیشن نے لانچ کی اپنی "ایپ" درخواست دینے سے لے کر کاروائ تک تمام جانکاری گھر بیٹھے دیکھی جا سکے گی

    غور طلب امر ہے کہ گذ شتہ ۲ سالوں سے لاک ڈاون کی حالات اور لاک ڈاون کے دوران ہی عید الفطر آنے کے چلتے غربا ء اورضرورتمندوں کے لئے حالات دشوار ہے ایسے میں جمعیۃ علماء بیڑ ضلع ہر سطح سے تعاون کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ، گذ شتہ 15 سالوں سے جمعیۃ علما ءبیڑ ضلع رمضا ن المبارک کے موقع پر ضرورتمندوں میں راشن اور اشیائے شیرخورمہ کی تقسیم عمل میں لاتی رہی ہے اور یہ عمل ہنوز جاری ہے۔

    امسال لاک ڈائون کے سبب ضرروتمندوں اور آئمہ مساجد دشواریوںکا شکار نظر آ ر ہے تھے جس کے چلتے جمعیۃ علما بیڑ نے اس معاملے کوجمعیۃ علماء مہا راشٹر کے ذمہ داران با لخصوص گلزار احمد اعظمی ، مالیگاوں کےرکن اسمبلی مفتی محمد اسما عیل قاسمی اور جمعیۃ علماء مالیگاوں کےنائب صدرمحمد مکی سیٹھ کے روبرو پیش کیا، اورامسال جمعیۃ علما ء بیڑ ضلع ، جمعیۃ علماء مالیگاوںاور جمعیۃ علما مہا راشٹر کے اشتراک سے یہ تحریک عمل میں لائی گئی جس کےلئے جمعیۃ علما ء ِ ہند کے قومی لیگل کمیٹی کے سربراہ گلزاراحمد عظمی اور مالیگاوں کے رکن اسمبلی و دار العلوم دیو بند کی شوریٰ کے رکن وجمعیۃ علما ءشہر مالیگائوںکےصدر مفتی محمد اسما عیل قاسمی اور مالیگاوں جمعیۃ کے نائب صدرمحمد مکی سیٹھ کا خصوصی تعاون رہا ہے ، اوراِن تمام کی ہی رہنمائی اور تعاون کےسبب جمعیۃ علما ء بیڑ ضلع اس کار ِ خیر کو انجام دے پائی ہے جس پر جمعیۃعلماء بیڑ کے ذمہ داران اور شہر یان بیڑ نے اُن کا خصوصی شکریہ اداکیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  مولانا ارشد مدنی اور موہن بھاگوت کے درمیا ن گفتگو کا آغاز قومی یکجہتی کا ذریعہ ثابت ہوگا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  صدر جمعیة علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی جانب سے سپریم کورٹ میں قانونی چارہ جوئی کا اثر

    Latest news

    مدارس اسامیہ دین اسلام کے محافظ اور اسلامی عقائد وتعلیمات کی حفاظت کا بڑا ذریعہ ہیں: مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی

    جامعہ گلزارِ حسینیہ اجراڑہ کے اجلاس عام کی پہلی نشست (برائے خواتین) میرٹھ : ”مدارس اسامیہ دین اسلام کے...

    آدتیہ دھر کی اگلی فلم سچے واقعات سے متاثر ہو کر ایک دلچسپ کہانی اور دلچسپ مناظر کے ساتھ ہے

    ممبئی : یہ فلم پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے متاثر ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ...

    ونود بھانوشالی کی پروڈیوس کردہ اور سیجل شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرلر فلم میں نوازالدین صدیقی نظر آئیں گے – آج...

    ممبئی : پاور ہاؤس اداکار نوازالدین صدیقی جلد ہی فلمساز ونود بھانوشالی اور ہدایت کار سیجل شاہ کے ساتھ...

    نسلی تشدد کا جاری رہنا انسانیت کے لئے باعث شرم : جماعت اسلامی ہند

    نئی دہلی : ”منی پور میں المناک نسلی تشدد تقریبا تین ماہ سے جاری ہے۔ اتنے عرصے تک کسی...

    گروگرام : گھروں میں پڑھی گئی نمازِ جمعہ، درجن بھر گاڑیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ، دکان نذرِ آتش، پولیس تعینات

    ہریانہ : گروگرام کے لیجر ویلی میدان میں سناٹا پسرا رہا جہاں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی رہی...

    مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ کارروائی قانون وانصاف کے ساتھ سنگین مذاق

    میوات کے امن اتحادکو آگ لگانے والے باہر سے آئے تھے، پہلے ان کی شناخت ہونی چاہئے۔ مولانا ارشدمدنی
    یہ بھی پڑھیں  مولانا ارشد مدنی اور موہن بھاگوت کے درمیا ن گفتگو کا آغاز قومی یکجہتی کا ذریعہ ثابت ہوگا
    نئی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you