رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مسلم باشندوں سے کالونی خالی کرانے کے معاملہ پر جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی مقامی ڈی سی پی سے ملاقات

    نجف گڑھ دہلی کے سرس پور خالصہ میں مسلم باشندوں سے کالونی خالی کرانے کے شر انگیز ویڈیو سامنے آنے کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے مقامی ڈی سی پی سے ملاقات کی اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

    نئی دہلی : مبینہ طور سے ہندو آرمی کے ذریعہ نجف گڑھ (سرس) کے علاقہ میں مسلمانوں سے مکان خالی کرانے کی اپیل کے بعد علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی تھی۔اس کے مدنظر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر تنظیم کے ایک وفد نے ڈی سی پی – دوارکا سیکٹر سنتوش کمار مینا سے ملاقات کی۔ وفد نے اس سلسلے میں ڈی سی پی صاحب کو ایک یادداشت بھی پیش کیا۔

    اس موقع پر وفد کا حصہ رہے سپریم کورٹ کے وکیل ایڈووکیٹ محمد نوراللہ نے ڈی سی پی کو بتایا کہ اس طرح کے واقعہ سے علاقے کے پرامن ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق (جو کہ ہندو آرمی کے نام سے بنائے گئے فیس بک پیچ پر بھی لوڈ ہے اورجسے بہت سارے شرپسندوں نے لائک بھی کیا ہے،)10 جولائی 2021 کو مبینہ طور سے ہندو آرمی سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے اس علاقے میں ایک ریلی نکالی اور مسلم رہائشیوں کے خلاف مہم چلائی۔

    یہ بھی پڑھیں  کویت کی قومی فضائی کمپنی نے کی ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل

    انہوں نے مقامی مسلمان باشندوں کو دھمکی دی کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر اس جگہ کو چھوڑ دیں۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مقامی مسلموں کے علاوہ ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔جمعیۃ علماء ہند کے وفد کو متاثرہ علاقے کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس طرح کے شرپسندوں کی تعداد بہت ہی کم ہے جو علاقے میں امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اگر پولیس مناسب قانونی کاروائی کرتی ہے تو آسانی سے اس صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ مقامی لوگوں کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خوف اور تشدد کی وجہ سے کچھ خاندان پہلے ہی اس جگہ سے چلے گئے ہیں۔وفد نے مسلم مخالف نفرت انگیز مہم پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان متاثرہ خاندانوں کے معاملات اٹھائے جو لاچار محسوس کررہے ہیں اور متعلقہ پولیس محکمہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔

    یہ بھی پڑھیں  آج سے روزانہ 4 لاکھ افراد کو کھانا کھلایا جائے گا : اروند کیجریوال
    یہ بھی پڑھیں  کویت کی قومی فضائی کمپنی نے کی ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل

    صورتحال کی سنگینی کو جاننے پر، ڈی سی پی سنتوش کمار مینا نے فوری طور پر متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او سے بات چیت کی اور پوری تفصیل جاننے کی کوشش کی۔ ڈی سی پی صاحب نے اس سلسلے میں مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ جمعےۃ کے وفد میں ڈاکٹر اظہرعلی، فرقان چودھری اور ایڈوکیٹ محمد نوراللہ شامل تھے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  پٹنہ:موسلا دھار بارش سے اب تک 148 کی موت

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you