رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بلاتفریق مذہب جمعیۃعلماء ہند تمام ملزمین کی رہائی کے لئے سپریم کورٹ جائے گی : مولانا ارشدمدنی

    سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود جیل انتظامیہ نے ملزمین کو رہا نہیں کیا: گلزار اعظمی

    نئی دہلی : ممبئی کی مشہور آرتھر روڈ جیل میں قید ملزمین اور جیل اسٹاف کی کرونا پازیٹیو کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ملزمین کے اہل خانہ میں بے چینی بڑھ گئی ہے جس کے بعد جیل میں مقید ملزمین کے اہل خانہ نے جمعتہ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی سے رابطہ قائم کرکے ان سے ملزمین کی رہائی کے تعلق سے مدد طلب کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آرتھر روڈ جیل میں مقید قیدیوں اور اسٹاف جن کی کل تعداد ۱۰۳ ہے کی کرونا پازیٹیو رپورٹ آئی ہے جنہیں بغرض علاج ممبئی کے سینٹ جارج اور جی ٹی اسپتال میں رکھا گیا ہے

    نیز مزید ۱۵۰ ملزمین کے نمونے ٹیسٹ کے لئیے بھیجے گئے ہیں۔اس تعلق سے جمعتہ علماء مہاراشٹر کے وکیل ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتلایا کہ دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار ایک درجن سے زائد ملزمین جن کے مقدمات جمعتہ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی لڑ رہی ہے آرتھر روڈ جیل میں مقید ہیں کے اہل خانہ نے ان سے رابطہ قائم کرکے ملزمین کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جیل سے رہائی کے لئے کوشش کرنے کو کہا۔ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتاتا کہ انہوں آرتھر روڈ جیل انتظامیہ اور ڈائرکٹر جنرل آف پولس (جیل) سے رابطہ کیا لیکن انہیں وہاں سے تشفی بخش جواب نہیں ملا اورنہ ہی پازیٹیو پائے گئے ملزمین کی تفصیلات فراہم کی گئی

    یہ بھی پڑھیں  میگما فاؤنڈیشن غریبوں کی صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ 2021 کوخوش آمدید کہنے کے لئے تیار

    جس کے بعد انہوں نے گلزار اعظمی کی ہدایت پر سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصکہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 800 ملزمین کی گنجائش والی آرتھر روڈ جیل میں فی الحال2600 سوملزمین مقید ہیں لہذا شوشل ڈسٹنسنگ کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا اس لئے ملزمین کو ضمانت پر رہا کردینا چاہیے لیکن جیل انتظامیہ ایسا نہیں کرکے ملزمین کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے۔آرتھر ر وڈ جیل میں مقید ملزمین کے کورونا سے متاثرہونے کی خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہونے صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشد نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح جمعتہ علماء ہند بلا تفریق مذہب و ملت خالص انسانی بنیادوں پر سپریم کورٹ سے تمام ملزمین کی رہائی کے لئے رجوع ہورہی ہے نیز اس تعلق سے سینئر وکلاء سے صلاح و مشورہ کیا جارہا ہے

    یہ بھی پڑھیں  دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم کااظہار
    یہ بھی پڑھیں  جامعہ طالبہ کا سی اے اے خلاف مظاہرہ :شرپسند شخص نے چلائی گولی، طالب علم زخمی

    اورفوری طور پر قانونی امدادکمیٹی کے سکریٹری کو آگے کے لئے لائحہ عمل تیارکرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔آرتھر روڈ جیل میں قید ملزمین کے کرونا سے متاثر ہونے کی خبر موصول ہونے پرجمعیۃقانونی امدادکمیٹی کے سکریٹری گلزار اعظمی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر جیل انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکام کو نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے آج یہ صورت حال ہمارے سامنے ہے کہ ملزمین کو بھی کرونا ہوگیا۔انہوں کہا کہ مارچ ماہ میں سپریم کورٹ نے از خود فیصلہ لیتے ہوئے ملک کی مختلف جیلوں سے ملزمین کی رہائی کے تعلق سے انتظامات کئیے جانے کا حکم دیا تھا

    لیکن مہاراشٹر میں ابتک صرف 576 ملزمین کی رہائی عمل میں آئی جبکہ ہائی پاور کمیٹی نے 11000(گیارہ ہزار) ملزمین کی رہائی کی سفارش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے سپریم کورٹ کا حکم مان کر عدالت کی توہین کی جس کی سپریم کورٹ سے شکایت کی جائے گی، اور اس تعلق سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجازمقبول سے مشورہ کیا جارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  جامعہ طالبہ کا سی اے اے خلاف مظاہرہ :شرپسند شخص نے چلائی گولی، طالب علم زخمی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم کااظہار

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you