رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جمعیۃعلماء ہند کے وکیل کو دوبارہ ملی دھمکی

    نئی دہلی:بابری مسجد ملکیت مقدمہ کا آج بائیسواں دن تھا لیکن آج جیسے ہی عدالتی کارروائی شروع ہوئی ڈاکٹر راجیو دھون نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ایک بارپھر دھمکی ملی انہوں نے بتایا کہ فیس بک پر مجھے ایک پیغام ملا ہے کہ جس میں واضح طورپر کہا گیا ہے کہ ابھی تم کورٹ میں ہوجب کورٹ میں نہیں ہوگے تو تمہیں دیکھ لیںگے، انہوں نے بینچ کے سامنے یہ انکشاف بھی کیا کہ گزشتہ روز ان کے کلرک پھول سنگھ عرف آنند سے ایک دوسرے کلرک کے نے کہا کہ تمہارے صاحب رام مندرکے خلاف مقدمہ لڑرہے ہیں یہ اچھی بات نہیں ہے ، ڈاکٹرراجیودھون نے آگے کہا کہ یہ عدالت کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش ہے کیا میں ہر بارعدالت میں شکایت کرتارہوںگا؟ اس پر چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ ہم آپ کے تحفظ کے احکامات جاری کردیتے ہیںاس پر ڈاکٹردھون نے کہا کہ مجھے کسی طرح کی سیکورٹی نہیںچاہئے لیکن یہ بحث کا ماحول نہیں ہے ہم باربارتوہین عدالت کی پٹیشن داخل نہیں کرسکتے واضح ہوڈاکٹر دھون کو اس سے پہلے بھی دوباردھمکی مل چکی ہے ، ڈاکٹر راجیو دھو ن نے حال ہی میںیوپی حکومت میں منسٹر مکٹ بہاری ورما کی جانب سے دیئے گئے بیان کی جانب بھی عدالت کی توجہ مبذول کرائی جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ سپریم کورٹ ان کی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے بھی یہ خبر پڑھی ہے.

    یہ بھی پڑھیں  رام پور : مظاہرین پر شکنجہ ، نقصان کی تلافی کیلئے 28 لوگوں کو نوٹس

    اور وہ اس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔عدالت نے کہا کہ یہ جو کچھ ہے عدالت اس کی مذمت کرتی ہے ، ہم اسے ریکارڈ میں ڈال دیںگے کہ یہ ایسا رویہ ہے کہ جو نہیں ہونا چاہئے ہم ایک بحث کے درمیان ہیںدونوں فریق کے وکلاء کو اپنا جواب داخل کرنے کے لئے کسی بھی طرح کے اثرسے آزادہونا چاہئے ، حالانکہ چھوٹی چھوٹی پریشانیاں آسکتی ہیں ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں ،متذکرہ واقعات کا ذکر کرنے کے بعد ڈاکٹر راجیو دھون نے اپنی نامکمل بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی اہم فریق نرموہی اکھاڑہ کا دعوی ہے کہ وہ متنازعہ اراضی میں عبادت کیا کرتے تھے لہذا انہیں اس پر قبضہ دیا جائے ، ڈاکٹر دھون نے کہا کہ میں سپریم کور ٹ میں پریکٹس کرتا ہوں تو کیا سپریم کورٹ میری ہوگئی؟ صرف عبادت کرنے سے کسی مقام کے قبضہ کا دعو ی نہیں کیا جاسکتا بلکہ قبضہ کے دعوے کے لئے پختہ ثبو ت وشواہد عدالت میں پیش کرنے ہونگے۔ڈاکٹر راجیو دھو ن نے نرموہی اکھاڑہ کی بطور فریق قانونی حیثیت پر اپنی بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ لمیٹیشن یعنی کہ مقرر مدت میں داخل نہیں کئے گئے سوٹ کی بنیاد پر اگر عدالت نرموہی کھاڑہ کے سوٹ کو خارج کردیتی ہے تو شبیعت کا کیا ہوگا ؟ یا پھر عدالت اگرنرموہی اکھاڑہ کو فریق تسلیم کرلیتی ہے تو پراپرٹی کس کو ملے گی؟ جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ڈاکٹر راجیودھون نے عدالت کو مزید بتایا کہ شبیعت پراپرٹی پر دعوی نہیں کرسکتا اس کی ذمہ داری صرف انتظامی امور کی ہے۔ بقیہ صفحہ 4 پر

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے پر این پی آر ، این آرسی اورسی اے اے کونافذ نہیں کرے گی: سبھاش چوپڑا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  چین ہمارا دشمن بنا ہوا ہے ، ہمارے فوجیوں کو شہید کررہا ہے ، لیکن یوگی جی نے 1.45 لاکھ تجزیہ کار چینی کمپنی سے 3.30 لاکھ میں خریدا

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you