رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کجریوال کررہے ہیں آلودگی پر سیاست:جاوڈیکر

    نئی دہلی : جنگلات و ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے قومی دارالحکومت علاقہ میں آلودگی کے بدتر حالات پر تشویش کا اظہار کرتے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال پر آلودگی کو لے کر سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے ۔مسٹر جاوڈیکر نے ہفتہ کو ایک پروگرام میں صحافیوں کے سوال کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بہت ہی غلط بات ہے کہ ایک آئینی عہدہ پر فائز شخص اس طرح کی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں آلودگی سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور 17 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے ایسٹرن پیری فیرل ایکسپریس وے بنایا ہے جہاں سے یومیہ 60 ہزار ٹرک گزرتے ہیں اور ان ٹرکوں کے دہلی نہ آنے سے بھی آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد مقدمہ کا فیصلہ16؍نومبر تک آجائے گا

    اس کے علاوہ دارالحکومت میں بدرپور پلانٹ کو بند کرایا گیا ہے اور تین ہزار صنعتوں کوپی این جی سسٹم پر لایا گیا ہے ۔ دارالحکومت سے متصل علاقوں میں تین ہزار اینٹ بھٹوں کو‘زگ -زیگ ٹکنالوجی’ سے چلایا گیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے پنجاب اور ہریانہ حکومت کو 1100 کروڑ روپے دئیے ہیں اور یہ رقم کسانوں کو تقسیم کی گئی ہے تاکہ وہ مشینیں خرید لیں اور پرالي کو ختم کرنے کا کام اس سے کریں۔مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی آلودگی پر سیاست کر رہے ہیں اور الزام تراشیوں کے کھیل پر اتر آئے ہیں۔ گزشتہ 15 برسوں میں دارالحکومت کی ہوا کافی بگڑ گئی ہے اور اس مسئلے پر سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن دہلی حکومت آلودگی کو کم کرنے کا کریڈٹ خود ہی لے رہی ہے اور اس بات کی تشہیر کرنے کے لئے اس نے 1500 کروڑ روپے صرف اشتہارات پر خرچ کئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  اپنا گھر، دکان تسمہ، تمام فروخت کر رہی مودی حکومت : کانگریس
    یہ بھی پڑھیں  ہم سب کو ڈینگو کو شکست دینے کیلئے بننا ہوگا چمپئن

    اس کے بجائے اگر دہلی حکومت یہ رقم پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کو دے دیتی تو وہ مشینیں خرید سکتے تھے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی حکومت نے میٹرو کے ایک مرحلہ کے اپنے حصہ کی رقم بھی نہیں دی تھی اور اس معاملہ میں عدالت کو مداخلت کرنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ ایسٹرن پیری فیرل ایکسپریس وے کے لئے جو 3500 کروڑ روپے دینے تھے وہ نہیں دئیے ، اگر ہم ایک دوسرے پر اسی طرح الزام لگاتے رہے تو بہت سے مسئلہ اٹھ کھڑے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آلودگی سے راحت دلانے کیلئے تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے اور مسٹر کجریوال ہریانہ اور پنجاب حکومت پر الزام لگانے کی بجائے پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور دہلی کو ایک ساتھ مل کر آلودگی سے نجات حاصل کرنے کا طریقہ تلاش کرنا ہوگا۔مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ مسٹر کجریوال اس لڑائی میں بچوں کو شامل کر رہے ہیں اور ہریانہ اور پنجاب کے وزیر اعلی کو وہ بچوں کے سامنے ایک کھلنائیک(ولن) کی طرح پیش کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  مفتی سعید احمد پالنپوری ؒکا انتقال ایک عظیم سانحہ : مولانا ارشدمدنی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  بلاتفریق مذہب جمعیۃعلماء ہند تمام ملزمین کی رہائی کے لئے سپریم کورٹ جائے گی : مولانا ارشدمدنی

    Latest news

    اے پی : کوویڈ کیر سنٹر میں لگی آگ ، 7 افراد ہلاک

    حیدرآباد:اے پی کے وجئے واڑہ میں واقع سورنا پیلس ہوٹل جس کو رمیش اسپتال کی جانب سے کوویڈ کیر...

    اندھی بہری حکومت آشا کارکنوں کی بات نہیں سنتی : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آشا کارکنوں کی حالت زار کے حوالہ سے مودی...

    جب تک عدالت حکم نہیں دیتی حکومت خود سے کچھ نہیں کرتی : چیف جسٹس آف انڈیا

    نئی دہلی : مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار اور ہندووں اورمسلمانوں کے...

    پولیس کی مجرموں کو پکڑنے کی کوشش جاری ، حکومت انہیں کڑی سزا دے گی : اروند کیجریوال

    نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایمس میں زیادتی کا شکار 12 سالہ بچی اور ان کے کنبہ...

    لبنان: بندرگاہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے زائد ، 2500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں

    ویب ڈیسک : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں سے مشرقی بیروت میں...

    اسلام میں قربانی کا کوئی بدل نہیں

    قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دین و شریعت کے احکام کی تکمیل کی جائے: مولانا ارشد مدنی نئی دہلی:...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you