رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جھار کھنڈ کے نتائج سے بی جے پی کے غرور کا سر نیچا ہوا ہے : مہاوکاس اگھاڑی

    ممبئی : جھارکھنڈ میں کانگریس اور اس کی ہمنوا سیاسی پارٹیوں کی نمایاں کامیابی کا آج یہاں مہاراشٹر کی مخلوط حکومت کی سیاسی پارٹیوں نے استقبال کرتے ہوئے جھارکھنڈ نتائج کو بی جے پی کے غرور کا سر نیچا ہونا قرار دیا ۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان و رکن اسمبلی نواب ملک نے کہا کہ جھارکھنڈ کی عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھگوا سیاسی پارٹی کا گھمنڈ توڑ دیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مودی اور امیت شاہ کی ہٹ دھرمی نے جمہوریت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور عوام نے بی جے پی کے خلاف اپنی رائے دی ۔ شیوسینا ترجمان منیشا کائرنڈے نے کہا ہے کہ بی جے پی نے جھارکھنڈ کے انتخابات کے دوران این آر سی اور دوسرے جذباتی نعرے لگائے تھے لیکن قابل مبارکباد ہیں جھارکھنڈ کی عوام جنہوں نے اسے رد کرتے ہوئے غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں کے حق میں اپنے جمہوری حقوق کو ادا کیا ۔

    یہ بھی پڑھیں  تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کامعاملہ ، جمعیۃعلماء ہندکی عرضی پر نہیں ہوسکاکوئی فیصلہ، مرکزی حکومت کا حلف نامہ داخل کرنے سے ٹال مٹول
    یہ بھی پڑھیں  برفیلی ہواؤں سے روزمرہ کی زندگی متأثر، کہرے سے دھیمی ہوئے رفتار

    سابق وزیر اعلی و کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان نے جھارکھنڈ میں کانگریس کی شاندار کامیابی پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ کا شہری ترمیمی بل والا فارمولا اہل جھارکھنڈ نے مسترد کر دیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی عوام کا اب بی جے پی سے اعتماد اٹھ چکا ہے ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you