رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ریاستی کانگریس صدر کو لے کر پارٹی ہائی کمان کا فیصلہ ہوگا قابل قبول: سندھیا

    گوالیار:مدھیہ پردیش میں ریاستی کانگریس صدر کو لے کر گھمسان مچا ہوا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کو ان کے حامی صوبہ کی کمان سونپنے کے لئے تحریک پر اتر آئے ہیں۔ جگہ جگہ اس کے لئے مظاہرے بھی شروع ہو گئے ہیں۔ اسی درمیان جیوتی رادتیہ سندھیا کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے منگل کے روز میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ ریاستی کانگریس صدر کو لے کر پارٹی ہائی کمان کا جو فیصلہ ہوگا، وہ قابل قبول ہوگا۔
    دراصل کئی دنوں کے بعد سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا منگل کی صبح گوالیار پہنچے۔ ریلوے اسٹیشن پر ان کا زوردار خیر مقدم کیا گیا۔ اس دوران ریلوے اسٹیشن پر ان کے حامیوں کی بھاری بھیڑ موجود تھی۔ ریاست کی خواتین واطفال بہبود وزیر امرتی دیوی خود ان کے استقبال کے لئے اسٹیشن پہنچی تھیں۔ اس دوران سندھیا نے میڈیا سے بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔
    ریاستی کانگریس صدر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ریاستی صدر کو لے کر کوئی رسہ کشی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی ہائی کمان جو بھی فیصلہ کرے گا، وہ سب کو منظورہوگا۔ انہوں نے ریاست میں دھڑلے سے ہو رہی ریت کے غیر قانونی کان کنی پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت غیر قانونی کانکنی روکنے کی کوشش کر رہی ہے، اس کے بعد بھی ریاست میں غیر قانونی کانکنی جاری ہے۔ اس کے لئے مجھے دکھ ہے۔ ہم نے انتخابات کے وقت واضح طور پر غیر قانونی کانکنی پر روک لگانے کاعوام سے وعدہ کیا تھا۔ اس کھیل میں جو لوگ بھی جڑے ہوئے ہیں، ان کے خلاف حکومت کو سخت کارروائی کرنی چاہئے۔
    اس دوران امرتی دیوی نے دوبارہ سندھیا کو ریاستی کانگریس صدر بنانے کی بات دہرائی۔ انہوں نے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ سندھیا ہی ریاستی صدر بنیں۔ راہل اور سونیا گاندھی کو اس پر فیصلہ لے کر سندھیا کو ریاستی کانگریس صدر بنانے کا اعلان کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھیا کو ریاستی کانگریس صدر نہیں بنایا جائے گا تو ہم سب تحریک کریںگے۔ ہم سب سندھیا کے ساتھ ہیں اور جو مہاراج کہیں گے، وہی ہم کریں گے۔
    قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے گزشتہ دنوں دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات کر ریاستی کانگریس صدر کے انتخاب کو لے کر کوشش شروع کی تھی، لیکن ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔ اسی درمیان سندھیا کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ اس سے ان کے حامی ناراض ہو گئے۔ اس کے بعد ریاست میں انہیں ریاستی صدر بنانے کی مانگ نے زور پکڑ لیا۔سب سے پہلے سندھیا کی زبردست حمایتی مانی جانے والی ریاست کی خواتین و اطفال بہبود کی وزیر امرتی دیوی نے یہ مانگ اٹھائی۔ اس کے بعد تو ان کے حامیوں کے ذریعہ مسلسل اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے اور تحریک چلانے کی وارننگ دی جا رہی ہے۔ پیر کے روز گوالیار، شیو پوری ، گنا علاقہ میں کئی جگہ پارٹی کارکنان کی میٹنگ ہوئیں اور ان میں سندھیا کو ریاستی صدر بنوانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ کئی جگہ تو مظاہرے بھی شروع ہو گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  خدارا ”کورونا“ جیسی مہلک بیماری کو میڈیا مذہبی رنگ نہ دے : مولانا ارشدمدنی کی اپیل

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  اولا ، اوبر ، ٹیکسی اور آٹو ڈرائیورکرایہ نہ بڑھائیں : اروند کجریوال

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you