رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن مرادآباد کے سن رائز ہسپتال پہنچے، جہاں عمران پرتاپ گڑھی نے پروگرام میں عوامی خدمت کے لیے وقف ایمبولینس کا افتتاح فیتا کاٹ کر کیا۔ بعد ازاں عمران پرتاپ گڑھی دہلی میں ظلم کا شکار ہوئی رابعہ سیفی کے اہل خانہ کے ساتھ ان کا دکھ بانٹنے کے لیے ٹھاکردوارہ پہنچے، جہاں رابعہ سیفی کے گھر والوں نے عمران پرتاپ گڑھی کو بتایا کہ آج تک رابعہ سیفی کو انصاف دکانے اور ان کی قانونی مدد کرنے کے لئے ابھی تک کسی بھی حکومت نے کوئی پہل نہیں کی ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے غم کی اس گھڑی میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور اتر پردیش کی بی جے پی حکومت سے اپیل کی کہ وہ رابعہ سیفی کو انصاف دلائے اور ان کی ہر صورت مالی امداد بھی کرے۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد ملکیت مقدمہ: رام جنم بھومی کا متولی نرموہی اکھاڑہ، دوسرے ہندوفریقین کوبولنے کا حق نہیں:وکیل کا دعوی

    ایک پروگرام میں شرکت کے دوران عمران پرتاپ گڑھی نے کسانوں کے زیر اہتمام پرامن بھارت بند کی حمایت کی اور کسانوں کی طرف سے منعقدہ ٹریکٹر ریلی میں بھی شرکت کی۔ کسانوں کی آواز اٹھاتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ملک پر بر سر اقتدار بی جے پی حکومت کو تینوں کسان مخالف قوانین کو واپس لینا چاہیے، کسان ہمارا ان داتاہے اور جس طرح ملک کا ان داتا گزشتہ ایک سال سے سردی،گرمی اور برسات میں سڑکوں پر بیٹھا ہے وہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کسان مخالف بل واپس لینے کے بجائے ملک کے کچھ سرمایہ داروں کی مدد کر رہی ہے جبکہ کسانوں کی اس پرامن تحریک میں تقریبا 400 کسانوں کی شہادت تک ہو گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  نوجوان نسل ملت کے مستقبل پر اثر انداز ہوتی ہے:مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی

    انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے اول دن سے ہی کسانوں کی حمایت میں آواز بلند کی ہے اور جب تک مرکزی حکومت اس کالے قانون کو واپس نہیں لیتی ہے ہم ان کے ساتھ کاندھا سے کاندھا ملا کر کڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کے کسانوں کو برباد کرنا چاہتی ہے اسی لئے اس نے اس طرح کے قوانین بنائے ہیں،کیوں کہ بی جے پی کا اصل مقصد کسانوں سے کھیت اور کھیتی کو جھین کر اپنے سرمایادار آقاؤں کے سپرد کرنا ہے۔عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  علماء انبیا ء کے وارث ہیں اور وراثت میں صرف حقوق ہی نہیں آتے بلکہ ذمہ داریاں بھی آتی ہیں

    اخیر میں عمران پرتاپ گڑھی نے سکھ اور جین سماج کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی شعبہ میں صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہے اس میں جین، سکھ، عیسائی اور بدھ شامل ہیں۔ لہذا آنے والے وقت میں، ان کا محکمہ تمام مسائل پر ان کی مدد کے لیے کھڑا ہوگا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  علماء انبیا ء کے وارث ہیں اور وراثت میں صرف حقوق ہی نہیں آتے بلکہ ذمہ داریاں بھی آتی ہیں

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you