رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کیجریوال حکومت نے پورا کیا وعدہ ، مفت وائی فائی کا اعلان

    نئی دہلی : دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے بدھ کے روز دہلی میں مفت وائی فائی کا اعلان کر اپنا انتخابی وعدہ پورا کر دیا۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں اب مفت وائی فائی کی سہولت ملے گی۔ دہلی کے لوگوں کو اس سہولت کافائدہ 16 دسمبر سے ملے گا۔ اس اسکیم سے حکومت پر تقریباً 100 کروڑ کا خرچ آئے گا۔

    وزیر اعلیٰ نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی حکومت نے اپنے انتخابی منشور کے آخری انتخابی وعدے بھی پورا کر دیا ہے اور اس طرح ان کی حکومت پہلی ایسی حکومت ہے جس نے اپنے سارے وعدے پورے کئے ہیں۔ اس سے طلباءاور ہیلتھ سیکٹر کے لوگوں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسے لے کر ایک ایپ بنایا گیا ہے، جسے جلد جاری کر دیا جائے گا۔ اس میں کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور اوٹی پی آئے گا، جس کے بعد آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  تھانے سے پولیس کو چکما دے کر بدمعاش فرار

    کیجریوال نے بتایا کہ دہلی میں کل 11 ہزارہاٹ اسپاٹ لگائے جائیں گے، جن میں سے چار ہزارہاٹ اسپاٹ بس اسٹاپ پر اور سات ہزار بازاروں میں اورآر ڈبلیواے میں لگائے جائیں گے۔ اس کا ورک آرڈر ہو چکا ہے۔ پہلے 100 ہاٹ اسپاٹ 16 دسمبر سے شروع ہو جائیں گے۔ اس کا ماڈل کرایہ کا ہوگا اور حکومت کمپنی کو ہر ماہ کے حساب سے پیسہ دے گی۔ ہر ہفتے 500 ہاٹ اسپاٹ لگیں گے اور چھ ماہ کے اندر 11 ہزار سپاٹ لگ جائیں گے۔ اس کے بعد ہر آدھے کلومیٹر کے اندر آپ کو ہاٹ اسپاٹ مل جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  دیپکا پڈوکون کی کلوسیٹ محض دو گھنٹے میں فروخت

    ہر ہاٹ اسپاٹ کی 100 میٹر رےڈیس کی حد ہوگی۔ ہر شخص کو 15 جی بی ڈیٹا دیا جائے گا۔ ہر دن 1.5 جی بی ڈیٹا روز جہاں جس کی 100ایم بی پی ایس اسپیڈ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہفیز ونہے اور دوسرے فیز میں باقی جگہ کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہاٹ اسپاٹپر 150 سے 200 لوگ منسلک ہو سکتے ہیں اور 11 ہاٹ اسپاٹ مقامات پر 22 لاکھ صارفین جڑ سکیں گے۔ آپ جب ایک ہاٹ اسپاٹ کے زون سے نکل کر دوسرے میں جائیں گے تو آپ کا کنکشن کٹے گا نہیں اور وہ آٹومےٹک آپ کا کنکشن لے لے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  تیز گیند باز ہونے کے علاوہ بلے بازی میں بھی جوہر دکھاتے تھےاجیت اگرکر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دہلی اسمبلی انتخابات صرف دو جماعتوں کے مابین نہیں ، بلکہ دو نظریات کے مابین انتخابات ہیں: منیش سسودیا

    Latest news

    اسپتال میں ملی ہاپوڑ کے محسن علی کی لاش

    دنگائیوں کی بھینٹ چڑھ گیا معصوم نئی دہلی : شمال مشرقی دہلی میں اتوار سے تشددجاری ہے، اس تشددمیں اب...

    شاہین باغ معاملے میں سماعت کے لئے ماحول سازگار نہیں : سپریم کورٹ

    نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بدھ کو دہلی کے شاہین باغ علاقے میں مظاہرین کو ہٹائے جانے سے متعلق عرضیوں...

    شمال مشرقی دہلی میں تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 9، حالات کشیدہ

    نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف جاری تشدد میں آج...

    این پی آر پرانے طریقے سے ہی ہوگا ، این آر سی غیر ضروری : نتیش

    پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اسمبلی میں قومی شہری رجسٹر ( این آر سی ) کو...

    مرکزی حکومت نے دہلی میں تشدد کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ طلب کی

    نئی دہلی: دہلی میں دو دن سے جاری تشدد کے واقعات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے منگل کے...

    ہمیں پھر ایک بار اپنی قربانیوں کا جائزہ لینا پڑے گا : قاری محمد طیب قاسمی

    آنند نگر مہراج گنج : گزشتہ روز ضلع مہراج گنج کی مشہور ادارہ دارالعلوم فیض...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you