رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کجریوال نے بجلی کمپنیوں کیساتھ مل کر دس ہزار کروڑ روپیہ کاکیاگھوٹالہ: سبھاش چوپڑہ

    نئی دہلی:دلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑہ نے آج دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر راجدھانی کی بجلی کمپنیوں کو دس ہزار کروڑ روپیہ کا فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں دو سو یونٹ تک بجلی سبسڈی دینے کے نام پر دلی سرکار نے بڑا گھوٹالہ کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس گھوٹالہ کی سی بی آئی سے جانچ کرائی جائے۔

    سبھاش چوپڑہ آج ڈی پی سی سی میں سینئر لیڈر ہارون یوسف اور مکیش شرما کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بول رہے تھے۔سبھاش چوپڑہ نے کہا کہ کانگریس اپنے انتخابی منشور میں بجلی صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لئے چھ سو یونٹ تک کی راحت دے گی۔انہوں نے کیا کہ ذراعت میں استعمال آنے والے ٹیوویل کو مفت بجلی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں ،کارخانے والوں کو کمرشیل زمرے سے نکال کر گھریلو زمرے میں اور انہیں 200 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔چوپڑہ نے کہا کہ راجدھانی کے لوگوں کو بجلی چوری نہ ہونے سے ہونے والا فائدہ سیدھے طور پر پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دلی میں آج 8.45 روپیہ یونٹ بجلی خریدی جا رہی ہیجبکہ کانگریس کے دور میں 7.36 روپیہ بجلی خریدی جاتی تھی۔انہوں نے پوچھا اس سے کس کو فائدہ ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں  مولانا سید ارشدمدنی کا فساد متاثرہ علاقوں کا دورہ ،ہم نے جو کچھ دیکھااسے لفظوں میں بیان کرنا مشکل

    سبھاش چوپڑہ اور ہارون یوسف نے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ8532کروڑ روپیہ کہ سبسڈی نجی بجلی کمپنیوں کو دینا ہی اپنے آپ میں ایک بڑا گھوٹالہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کجریوال نے دہلی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ سبسڈی کی رقم سیدھے ان کے اکاؤنٹ میں ڈالی جائے گی۔ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ ایسی کونسی وجوہات ہیں کہ ابھی تک صارفین کے اکاؤنٹ میں سبسڈی نہیں ڈالی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں  فساد کرنے والے جس بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں انہیں بخشانہ جائیں : کیجریوال

    ہارون یوسف نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے الیکشن سے پہلے وعدہ کیاتھا کہ سی اے جی سے ان کمپنیوں کا آڈٹ کرایا جائے گا لیکن پچھلے پانچ سالوں میں آڈٹ کرانے کی سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سرکار کسانوں کو پانچ ہزار کروڑ روپیہ کی سبسڈی دے کر کوئی تشہیر نہیں کر رہی۔وہیں کجریوال سرکار سال بھر میں محض 2300 کروڑ روپیہ کی سبسڈی دے کر دلی کے عوام کو جذباتی طور پر بلیک میل کرنے کا کام کر رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  میرے لئے چندریان2 کامیاب رہا : چینئی انجینئر

    مکیش شرما نے کہا کہ کجریوال سے پوچھا کہ بجلی پیدا کرنے والے گیس پاور پلانٹ کیوں نہیں لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں بوانا میں 1500 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے گیس ٹربائن پاور پلانٹ لگایا گیاتھااور اس کے لئے یوپی اے سرکار سے باقاعدہ گیس لینے کا بھی معاہدہ کیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ تین گیس ٹربائن بوانا میں لگائے گئے تھے اس کے بعد ایک بھی نیا پلانٹ دلی میں نہیں لگایا گیا۔مکیش شرما نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت کے بعد 2111 کروڑ روپیہ کی بچت جو بجلی چوری نہ ہونے سے ہوئی تھی وہ بد عنوانی کی بھینٹ چڑھ گئی۔انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ نہیں کرائی گئی تو کانگریس لوک پال کا دروازہ کھٹکھٹانے سے گریز نہیں کرے گی۔
    مکیش شرما نے اعلان کیا کہ کل سبھاش چوپڑہ کیجریوال کے رپورٹ کارڈ کی دستاویز اور اعدادوشمار کے ساتھ پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کر کے انہیں نے نقاب کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں  فساد کرنے والے جس بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں انہیں بخشانہ جائیں : کیجریوال

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  بیرون ملک اور ملک کے مختلف علاقوں سے فون پر پولیس اہلکاروں کو مل رہی دھمکیا

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you