رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کیجریوال نے کی آتش زدگی میں جھلسے متاثرین کی خیریت معلوم

    نئی دہلی :دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے اتوار کورانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی علاقہ میں فیکٹریوں میں آتش زدگی میں جھلس جانے والے لوگوں کی یہاں لوک نائک جے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی )جاکر عیادت کی اور ہلاک شدگان اور زخمی ہونے والے افراد کے کنبوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔مسٹر کیجری وال نے اس حادثہ کی مجسٹریٹ سے جانچ کرانے اور ہلاک شدگان کے ورثا کو 10،10لاکھ روپئے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔انھوں نے زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپئے کی امداد دینے کا بھی اعلان کیاہے ۔انھوں نے کہاکہ زخمیوں کے علاج کاخرچ حکومت برداشت کرے گی ۔انھوں نے کہاکہ حادثہ کی مکمل جانچ کرانے کے بعد اس کے لیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔
    واضح رہے کہ صبح بیگ فیکٹریوں میں آگ لگنے کے بعد دم گھٹنے اور جھلسنے سے 43لوگوں کی موت ہوگئی ۔

    یہ بھی پڑھیں  کیرالہ میں کرونا وائرس کا دوسرا مریض ملا

    اناج منڈی آگ حادثے کی عدالتی جانچ کا حکم
    دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں اتوار کی صبح ایک چار منزلہ عمارت میں لگی شدید آگ کے عدالتی جانچ کا حکم دیا ہے اور ہلاک شدگان کے گھروالوں کو دس لاکھ اور زخمیوں کے گھروالوں کو ایک لاکھ روپے بطور امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعلی نے کہا کہ اس معاملے میں جو بھی قصوروار ہوگا اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔مسٹر کیجریوال نے صبح جائے وقوع کادورہ کرے ہلاک شدگان کے گھروالوں کو دس دس لاکھ اور زخمیوں کے گھروالوں کو ایک ایک لاکھ روپے بطور مدد دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد ایل این جے پی جاکر زخمیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے یہاں ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کرکے زخمیوں کا احوال معلوم کیا اور کہا کہ زخمیوں کے علاج کا خرچ دہلی حکومت اٹھائے گی۔اس شدید حادثے میں اب تک 43افراد کی موت ہوچکی ہے اور جھلسے لوگوں کو رام منوہر لوہیا ،ہندر راو اسپتال ،صفدرجنگ ،لیڈی ہارڈنگ اور لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  پانی معافی اسکیم کی مدت میں توسیع،اب 31جنوری تک ملے گافائدہ
    یہ بھی پڑھیں  چھترپتی شیواجی اورنگ زیب سے بہتر حکمراں

    کیجریوال اناج منڈی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے
    دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں ایک چار منزلہ عمارت میں شدید آگ لگنے سے 43 افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں ۔ مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا‘‘بہت ہی دلبرادشتہ خبر، راحت و بچاؤ کاروائیاں جاری ہیں ۔فائر بریگیڈکا عملہ پوری کوشش کر رہا ہے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ’’۔انہوں نے کہا‘‘میں جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہو ں ’’۔ اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر منوج تیواري اور شہری ترقی کے مرکزی وزیر ہردیپ پوری بھی جائے وقوعہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے افسر کے مطابق واقعہ کی اطلاع صبح پانچ بجکر 20 منٹ کے قریب موصول ہوئی اور اس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا ۔ حادثے میں اب تک 43 افراد کی موت ہو چکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں مزیداضافہ ہو سکتا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  پہلی بار ’پٹودی پیلیس‘میں ہو گا ایک شو لانچ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  پانی معافی اسکیم کی مدت میں توسیع،اب 31جنوری تک ملے گافائدہ

    Latest news

    ارجن سنگھ افواہیں پھیلارہے ہیں، میں مرنا پسند کروں گا مگر بی جے پی میں شامل نہیں ہوسکتا : سوگت رائے

    نئی دہلی : بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے پانچ ممبران پارلیمنٹ...

    کورونا کے بچاؤ کے لیے ہاتھ جوڑ کر التجا نہیں ماننے پر سختی : منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج پتپڑ گنج میں مسک کی تقسیم اور معاشرتی فاصلے...

    دفتر اور عملہ کی کمی کی وجہ سے ، کمیشن کے صدر کبھی کبھی کانفرنس روم میں آکر بیٹھ جاتے ہیں: آتشی

    نئی دہلی : سینئر رہنما اور عام آدمی پارٹی کی ایم ایل اے آتشی نے کہا کہ مرکزی حکومت...

    کانگریس کی ‘خاموشی’ اور ‘گپکاراعلامیہ’ خاندانی اور تباہ کن سیاست کے لئے ‘اعلان مرگ’ ثابت ہوگا : مختار عباس نقوی

    کپوارہ: بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ کانگریس کی 'خاموشی'...

    امانت اللہ خان تیسری مرتبہ وقف بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

    دہلی وقف بورڈ کے آفس میں ممبران اور بورڈ عملہ نے کیا شاندار استقبال،دہلی کی عوام اور وزیر اعلی...

    دہلی میں آئی سی یو بیڈ کی تھوڑی کمی ہے ، ہم ہر اسپتال کو جنگی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں اور آئی...

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ڈی ڈی یو کا دورہ کیا اور وہاں کوویڈ کی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you