رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کراڑی اسمبلی حلقہ میں کجریوال نے روڈ شو کر کے مانگا ووٹ

    نئی دہلی :عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اتوار کے روز کراڑی اسمبلی حلقہ میں روڈ شو کیا۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے روڈ شو میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70سالوں میں کراڑی اسمبلی حلقہ میں کسی بھی پارٹی کی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا تھا۔ہماری حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں بہت کام کیا ہے۔ کچی کالونیوں کو بدل دیا،کراڑی اسمبلی حلقہ کی بہت سی کالونیوں میں بجلی ، پانی ، سڑکیں ، سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر بی جے پی اور کانگریس کو ووٹ دیا تو مفت میں ملنے والی تمام سہولیات بند ہوجائیں گی ، کیونکہ دونوں جماعتیں اس کے خلاف ہیں صرف جھاڑو پر ووٹ دیں ، تب اگلے پانچ سال تک تمام سہولیات ملتی رہیں گی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم نے پانچ سالہ حکومت میں بہت کام کیا۔بجلی ، پانی ، سڑکیں ، اسکول ، اسپتال ، نالے ، سیور ، سی سی ٹی وی کیمرے ، محلہ کلینک ، خواتین کیلئے بسوں میں مفت سفر سمیت تمام کام کئے اور اب اگلے پانچ سالوں میں بہت کام کرنا باقی ہیں۔کراڑی اسمبلی حلقہ میں گزشتہ70سالوں سے کوئی کام نہیں ہوا تھا۔ساری سڑکیں ٹوٹ گئیں تھیں،ساری گالیاں خراب تھیں۔کراڑی کے علاوہ دہلی کی تمام کچی کالونیوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی کی ٹھنڈ نے 22 سال کا توڑا ریکارڈ

    گزشتہ پانچ سالوں میں ، ہم نے کئی ساری کالونیوں میں سڑکیں بنائیں ، پانی کی پائپ لائنیں بچھائیں ، سیور لائنیں ڈالیں ، گلیوں اور نالوں کی تعمیر کی ، سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے ، لیکن ابھی بھی بہت سے کالونیوں میں کام ہونا باقی ہے۔ مخالف جماعتوں کی حکومتوں نے 70سالوں میں جو گند مچائی تھی اسے 5 سال میں ٹھیک نہیں کیا جاسکتا،اسے ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے۔کراڑی کے متعدد علاقوں کی گلیوں میں سیوریج پائپ لائن لگائی جارہی ہیں،مبارک پور روڈ بھی بنایا گیا ہے۔کراڑی سے کچھ لوگ مجھ سے ملنے آئے۔ وہ دکھا رہے تھے کہ کچھ گلیوں کی حالت بہت خراب ہے،میں نے ان سے بتایا کہ پانچ سالوں میں دہلی نے بہت کام کیا ہے،میں اسے بھی ٹھیک کروا دوں گا۔کسی دوسری پارٹی کی حکومت اس کو ٹھیک نہیں کرے گی۔ گزشتہ پانچ سالوں میں میں نے آپ کی مدد کی ہے۔میں سڑکیں ، گلیاں اور نالیاں سب ٹھیک کروں گا ۔ آئندہ پانچ سالوں میں بھی آپ کے کام آؤں گا۔ آپ کا بیٹا آپ کے لئے کام کرے گا۔ بجلی کے بل تقریبا صفر ہیں،اس کو جاری رکھیں گے اگر آپ مجھے ووٹ دیتے ہیں تو پھر آپ کوبجلی مفت ملتی رہے گی۔

    یہ بھی پڑھیں  سی بی آئی عدالت کے فیصلہ سے عقل حیران ہے کہ پھر مجرم کون؟
    یہ بھی پڑھیں  دہلی کے سرکاری اسپتالوں اور نجی اسپتالوں میں کورونا مدت تک صرف دہلی کے لوگوں کا علاج کیا جائے گا: اروند کیجریوال

    اب بی جے پی والوں نے کہا ہے کہ وہ مفت بجلی کے خلاف ہیں۔ لہٰذا اگر ہم کمل یا ہاتھ کو ووٹ دیتے ہیں تو پھر یہ مفت بجلی ملنا بند ہوجائے گی۔ اگر آپ کیجریوال کو ووٹ دیتے ہیں تو ، آئندہ 5 سال تک خواتین کا بسوں میں مفت سفرجاری رہے گا۔ بی جے پی کے لوگوں نے کہا ہے کہ یہ مفت سہولت اچھی نہیں ہے، یہ مفت کی سہولتیں ختم ہونی چاہئے۔ہر روز ٹی وی دیکھ کر ، بی جے پی اور کانگریس کے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ کیجریوال ہر چیز مفت کر رہے ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس کے لوگوں نے بہت نقصان کیا ہے۔ لہٰذا اگر آپ کسی اور پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں تو یہ ساری سہولیات بند ہوجائیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں  اجیت پوار بولے- این سی پی میں ہوں، این سی پی میں ہی رہوں گا، شرد پوار ہی ہمارے لیڈر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  اجیت پوار بولے- این سی پی میں ہوں، این سی پی میں ہی رہوں گا، شرد پوار ہی ہمارے لیڈر

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you