رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کویت کی قومی فضائی کمپنی نے کی ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل

    کویت سٹی: کویت کی قومی فضائی کمپنی نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ جمعرات کے روز ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے اندیشوں کے بیچ کویت کی وزارت صحت اور شہری ہوابازی کی جنرل اتھارٹی کی ہدایات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔العربیہ کے ذرائع کے مطابق کویت کی بندرگاہوں نے کرونا وائرس کے سبب ایران کے لیے سمندری آمد ور رفت کا سلسلہ بھی روک دیا ہے۔اس سے قبل جمعرات کے روز عراقی فضائی کمپنی نے ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دینے کا اعلان کیا تھا۔ایرانی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ بدھ کے روز جن دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی وہ سانس کے نظام میں مسائل کے سبب فوت ہو گئے۔

    یہ بھی پڑھیں  راجستھان:کئی اضلاع میں سیلاب جیسے حالات، فوج نے سنبھالامورچہ

    وزارت صحت کے مطابق جمعرات کے روز کرونا کے تین نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ایران میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔جمعرات کے روز “بی بی سی” (فارسی سروس) نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہے میں 25 افراد کو ایران کے شہر قْم میں ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔قْم میں متعدد فارمیسیوں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران چہرے کے حفاظتی ماسکوں کے ختم ہو جانے کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح حکام نے قْم صوبے میں تمام اسکولوں اور جامعات کو بند کر دینے کی تصدیق کی ہے۔ یہ بات ایرانی طلبہ کی خبر رساں ایجنسی ISNA نے بتائی۔

    یہ بھی پڑھیں  ’جیو میٹ ‘زوم کے مقابلے آسان:امیتابھ کانت

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you