رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مفاد عامہ اور کروناوائرس سے تحفظ کیلئے شاہین باغ کی طرح اب سرکار بھی اپنی ذمہ داری نبھائے :ڈاکٹر منظور عالم

    نئی دہلی :کرونا وائرس کے مضر اثرات کو پھیلنے سے روکنے، حکومت ، عالمی ادارہ برائے صحت اور ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق شاہین باغ کا پروٹیسٹ فی الحال ملتوی ہوجانا ایک اچھا قدم ہے ۔ مظاہرین اور پولس دونوں نے مشترکہ طور پر صحیح کیاہے ۔ کرونا وائر س ایک عذاب ہے جو کسی کو بھی لاحق ہوسکتاہے اور اس کے خلاف جنگ لڑنا حکومت اور انتظامیہ سے کے ساتھ تمام شہریوں کی بھی بنیادی اور اہم ذمہ داری ہے ،

    اسی کے پیش نظر شاہین باغ کے عوام شروع سے حکومت کی ہدایات پر عمل کررہے تھے ، صرف چار پانچ خواتین وہاں برائے نام بیٹھی تھیں تاکہ علامتی پروٹیسٹ جاری رہے تاہم پولس نے انہیں بھی ہٹادیاہے ، ٹینٹ کو اکھاڑدیاہے اور پوری سڑک کو صاف کردیاہے ۔عوام نے اس فیصلے کے خلاف کسی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے کہ کیوں کہ وہ کرونا کے خلاف لڑائی میں اپنی مکمل حصہ داری دے رہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کیا ۔

    یہ بھی پڑھیں  عام آدمی پارٹی حکومت تشکیل دے کر ایم سی ڈی میں بدعنوانی کا خاتمہ چاہتی ہے: درگیش پاٹھک

    انہوں نے مزید کہاکہ عوام کی طرح حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ اب وہ فریضہ نبھائے اور جس قانون کے خلاف گذشتہ تین ماہ سے پورے ہندوستان میں عوام ہندو مسلم ،سکھ عیسائی ،آدی واسی سڑکوں پر اتر کر احتجاج کررہے تھے اسے واپس لے ، یہ عوام چاہتے تو آج بھی اپنا احتجاج جاری رکھ سکتے تھے لیکن انہوں نے عوام کے مفاد کو پیش نظر رکھاہے ۔اسی طرح سرکار کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی عوام کے مفاد کو پیش نظر رکھے اور جس قانون کے خلاف گذشتہ تین ماہ سے شاہین باغ سمیت پورے بھارت میں سبھی ذات ،مذہب اور دھرم کے لوگ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اسے واپس لے ۔ حکومت پارلیمنٹ میں تحریری طور پر وضاحت کرے اور دستور مخالف شہریت ترمیمی بل کو واپس لے ۔ اس کے علاوہ این پی آر اور این آرسی کو بھی ختم کرنے کا اعلان کرے ۔

    یہ بھی پڑھیں  اپنا گھر، دکان تسمہ، تمام فروخت کر رہی مودی حکومت : کانگریس
    یہ بھی پڑھیں  حکومت زرعی اصلاحات قوانین کے معاملہ میں اپنی 22جنوری کی تجویز پر اب بھی قائم : مودی

    ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ سرکار کا یہ اقدام کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مزید مضبوطی فراہم کرے گا اور سبھی عوام پوری توجہ ،انہماک اور یکجہتی کے ساتھ کرونا وائرس کے خلاف لڑائی میں اپنا تعاون دیں گے یہی ملک اور عوام کے حق میں مفید ہے اور بلاشبہ سرکار یہ قدم دیش بھکتی کی اعلی مثال کہلائے گا ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دہپا گائس سوسائٹی کی طویل کوششوں کے ذریعہ دہپا گاؤں میں لائبریری کا سنگ بنیاد

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you