رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    خیال رہے کہ آپ کے پڑوس اور محلہ میں کوئی غریب بھوکا نہ سوئے: مولانا ارشد مدنی

    لاک ڈاؤن کی حالت میں مسجد کو بالکل بند نہ کریں بلکہ ہر نماز کے وقت اذان دے کر امام، موذن اور خادم ،مسجد میں پانچوں وقت نماز باجماعت اداکریں

    نئی دہلی:جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’کورونا وائرس‘‘جیسی بیماری نے اس طرح پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے کہ وہ اس کے سامنے بالکل بے بس نظر آتی ہے اس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ انسان اپنی تمام تر علمی اور سائنسی ترقی کے باوجود اس عظیم طاقت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا جو ہر شے کی خالق ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے تمام شہریوں سے یہ اپیل کی کہ اس وبائی بیماری سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اور اس کو لیکر عالمی تنظیم برائے صحت (WHO) اور مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جو ہدایات جاری ہوئی ہیں ان پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی اس پر عمل پیرا ہونے کی تحریک دیں، مولانا مدنی نے مسلمانوں سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ کورونا وائرس کو لیکر جن مقامات پر لاک ڈاؤن کیاگیا ہے اور بھیڑبھاڑ وغیرہ سے سختی سے منع کیا ہے

    یہ بھی پڑھیں  وقف کی زمین پر چل رہے شراب ٹھیکہ کا لا ئسنس ہوا رد

    ایسے مقامات پر ذمہ داران مساجد کو چاہئے کہ باجماعت نمازکے لئے ایسی حکمت عملی اختیار کریںجس سے قانون کی پاسداری اور وزارتِ صحت کی گائڈ لائنس پر عمل ہوسکے اور مساجد بھی آباد رہیں اس کے لئے بہتر یہ سمجھ میں آتا ہے کہ جن مقامات پر لاک ڈاؤن یعنی بھیڑبھاڑ سے منع کیا جارہا ہے وہاں امام وموذن اور خادم مسجد میں پانچوں وقت اذان کے ساتھ نماز باجماعت ادا کریں لیکن دیگر اہل محلہ اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں، جہاں ایسی صورت حال نہیں ہے وہاں نماز باجماعت ادا کریں، صاف ستھرائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے ڈاکڑوں کی گائڈ لائنس اور احتیاطی تدابیر کا پورا خیال رکھا جائے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ اس بیماری سے پوری دنیا خاص طور سے ہمارے ملک میں خوف اور ڈر کی جو صورت حال پیدا ہوئی ہے اس کی وجہ سے کاروبار اور دوسری سرگرمیاں بھی تقریباً بند ہوچکی ہیں ایسے میں ان غریب اور محروم طبقات کے سامنے زندگی اور موت کا سوال کھڑا ہو سکتا ہے

    یہ بھی پڑھیں  شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر بحث مکمل: گلزا راعظمی
    یہ بھی پڑھیں  کامن ویلتھ گیمز ولیج میں بنایا گیا 500 بیڈز کا کوویڈ کیئر سینٹر

    جن کے پاس آمدنی کا کوئی معقول ذریعہ نہیں ہے اور جو روزانہ کی محنت سے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرتے ہیں اس سلسلہ میں مرکزاور صوبائی حکومتوں کو ہنگامی سطح پر غورکرنا چاہئے، ایسے لوگوں کا باقاعدہ سروے کرکے مالی مدد پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ محلہ اور پڑوس میں موجود غریب اور معاشی طور پر کمزور افراد کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ یہ اللہ کے غصہ سے نجات حاصل کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ غریب اور نادار لوگوں کے ساتھ حسن سلوک بھی ہے۔ حدیث میں فرمایا گیا ہے کہ صدقہ اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کرنے والا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر ملک کے تمام شہریوں سے یہ اپیل کی کہ وہ خوف زدہ نہ ہوں، اللہ حافظ و ناصر ہے تاہم احتیاط، پرہیز اورصاف صفائی کو مقدم رکھ کر اس مہلک بیماری سے خودکو محفوظ رکھیں اور ظلم و زیادتی سے بچیں، توبہ اور استغفارکی کثرت کریں اور رجوع الی اللہ کا خاص اہتمام کریں۔

    یہ بھی پڑھیں  تاجروں کی مختلف تنظیموں نے کیا کل بھارت بند کا اعلان

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  وقف کی زمین پر چل رہے شراب ٹھیکہ کا لا ئسنس ہوا رد

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you