رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ ، کلیدی ملزم کرنل پروہیت کی ڈسچارج عرضداشت کی ہائی کورٹ میں مخالفت کی جائے گی : گلزار اعظمی

    ممبئی : مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کے کلیدی ملزم کرنل شریکانت پروہیت نے ممبئی ہائی کورٹ میں اسے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی عرضداشت داخل کی ہے جس میں اس نے عدالت کو بتایا کہ اسے گرفتار کرنے سے قبل کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ (2) 197کے تحت ضروری خصوصی اجازت نامہ یعنی کے سینکشن آرڈر حاصل نہیں کیا گیا تھا لہذا اس کے خلا ف قائم مقدمہ غیر قانونی ہے جسے ختم کیاجائے۔

    اس سے قبل بھی ملزم کرنل پروہیت نے ممبئی ہائی کورٹ میں دو پٹیشن داخل کرکے یو اے پی اے قانون کے اطلاق کے لیئے ضروری اجازت نامہ میں خامی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے اس کے اور دیگر ملزمین کے خلاف قائم مقدمہ ختم کرنے کی گذارش کی تھی، یو اے پی اے قانون کو چیلنج کرنے والی پٹیشن زیر سماعت ہونے کے باوجود لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرنل پروہیت نے نہایت خاموشی سے تازہ پٹیشن ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کرکے عدالت سے اسے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی گذارش کی جس پر ہائی کورٹ نے استغاثہ (قومی تفتیشی ایجنسی NIA) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  کانگریس کی 'خاموشی' اور 'گپکاراعلامیہ' خاندانی اور تباہ کن سیاست کے لئے 'اعلان مرگ' ثابت ہوگا : مختار عباس نقوی

    ملزم کرنل پروہیت کی جانب سے داخل پٹیشن کا علم ہونے پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کی ہدایت پر ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے سینئر ایڈوکیٹ بی اے دیسائی سے کانفرنس کرکے مداخلت کار کی عرضداشت ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کردی اور عدالت سے گذارش کی کہ کرنل پروہیت کی پٹیشن پر سماعت کے وقت بم دھماکہ متاثرین کو بھی اپنے دلائل پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی وقف بورڈ کی درخواست پر 375 سالہ قدیم مسجد نواب والی کو ملا اسٹے

    کرنل پروہیت کی جانب سے داخل پٹیشن پر سماعت ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس کارنک کے روبرو 24 ستمبر کو متوقع ہے، کرنل پروہت کی پٹیشن کی مخالفت کرنے کے لیئے بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے مداخلت کار کی درخواست داخل کی جاچکی ہے، اس معاملے میں اگر ممبئی ہائی کورٹ نے بم دھماکہ متاثرین کو بحث کرنے کی اجازت دے گی تو بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ بی اے دیسائی بحث کریں گے اور کرنل پروہیت کی پٹیشن کی مخالفت کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں بیٹری تبدیل کرنے والے اسٹیشنوں کا بہت بڑا نیٹ ورک دارالحکومت دہلی میں سوئچ دہلی مہم کو فروغ دے گا

    واضح رہے کہ کسی بھی پبلک سرونٹ کو گرفتار کرنے سے قبل کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ(2) 197 کے تحت اعلی افسر سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے لیکن کرنل پروہیت کا دعوی ہیکہ اسے گرفتار کرنے سے قبل انسداد دہشت گرد دستہ (ATS) نے اعلی افسر سے خصوصی اجازت حاصل نہیں کی تھی جس کی وجہ سے اس کے خلاف قائم مقدمہ ہی غیر قانونی ہے لہذا س پر قائم مقدمہ ختم کیا جائے۔

    اس مقدمہ میں ٹرائل کورٹ میں ابتک 140 گواہوں کی گواہی عمل میں آچکی ہے لیکن کرونا وباء کی وجہ سے عدالتی کارروائی التواء کا شکا ر ہے۔ جمعیۃ علما ء مہاراشٹر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  راجیندر نگر کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے سوامی دیانند سروودیا کنیا اسکول کا دورہ کیا

    Latest news

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    سید بلال نورانی حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شامل، مل سکتی ہے بڑی ذمہ داری

    لکھنؤ: ریاست کے معروف سماجی کارکن اور رہنما سید بلال نورانی جمعہ کو اپنے حامیوں کے ساتھ سماج وادی...

    اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کجریوال حکومت کے تاریخی کاموں سے متاثر ہو کر لوگ آپ...

    نئی دہلی : دہلی میں 2022 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔...

    اروند کیجریوال نئے ورینٹ سے متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں کو روکنے کا کیا مطالبہ

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you