نئی دہلی : مرکزی وزیر اور دہلی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے معاون انچارج ہردیپ سنگھ پوری نے اتوار کو بی جے پی کے دہلی ریاستی صدر منوج تیواری کو وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار قرار دیا۔ حالانکہ پارٹی کی جانب سے سرکاری طور پر ابھی انہیں وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
شمال مشرقی لوک سبھا میں منعقد پارٹی کی اہم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہردیپ پوری نے کہا، ‘ہمارے لیڈر منوج تیواری کی قیادت میں ہم آئندہ اسمبلی الیکشن لڑنے جا رہے ہیں اور ان کو ہم وزیر اعلی بنا کر ہی چھوڑیں گے. ۔اس موقع پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری انیل جین، ریاستی صدر اور مقامی رہنما منوج تیواری سمیت کئی اہم افراد موجود تھے۔
پوری نے کہا کہ بی جے پی کے دہلی صدر منوج تیواری اور بی جے پی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ دہلی کے شمالی لوک سبھا حلقہ کے شہریوں سے مل کربہت خوشی ہوئی۔ لوگوں نے دہلی میں پینے کے پانی کے معیار، فضائی آلودگی، ڈی ٹی سی بسوں کی کمی اور دیگر مسئلہ ان کے سامنے رکھا۔