رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جے این یو: نقاب پوشوں کاحملہ ،پولیس ہیڈکوارٹر پر احتجاج جاری

    نئی دہلی :جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں گھس کر نقاب پوش غنڈوں کی طرف سے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ کی گئی مار پیٹ کے بعد رات 9 بجے آئی ٹی او پولیس ہیڈ کوارٹر کے محاصرہ کی کال دے دی گئی ہے۔ آئی ٹی او پر احتجاج کی کال جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق دہلی کی مشہور جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ایک بار پھر ہنگامہ ہوگیا۔ خبروں کے مطابق نقاب پوش غنڈوں نے کیمپس کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ اور اساتذہ اور طلبہ پر بھی حملہ کیا۔ حملے میں طلباء یونین کی صدر آئشی گھوش اور جے این یو کی ایک اساتذہ چترا پوری طرح سے زخمی ہوگئیں۔ اس حملہ میں جے این یو طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش بھی زخمی ہوئی ہیں اور ان کا ایمس میں علاج کیا جارہا ہے۔ بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں نے اس حملہ کیلئے اے بی وی پی پر الزام عائد کیا ہے جبکہ اے بی وی پی نے اس کی پرزور تردید کی ہے۔نقاب پوشوں کے حملہ میں زخمی طلبہ تنظیم کی صدر آئشی گھوش نے میڈیا کو بتایا کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ گھوش نے کہا کہ میرے اوپر نقاب پہنے غنڈوں نے بے رحمی سے حملہ کیا۔ میرے سر پر چوٹ آئی ہیں۔ میرا خون بہہ رہا ہے۔ نقاب پوشوں نے بے رحمی سے میری پٹائی کی۔

    یہ بھی پڑھیں  احمد آباد : سول اسپتال میں 3 ماہ کے اندر اندر 256 بچوں کی موت
    یہ بھی پڑھیں  جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانا دہشت گردی کے خاتمے کی سمت میں بڑا قدم : امت شاہ

    اے بی وی پی نے بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں پر لگایا الزام

    وہیں دوسری طرف جے این یو میں اے بی وی پی نے الزام لگایا ہے کہ اے بی وی پی طلبہ پر بائیں بازو کی تنظیموں ایس ایف آئی ،آئسا ، ڈی ایس ایف سے وابستہ لوگوں نے حملہ کیا ہے۔ اے بی وی پی کا الزام ہے کہ لیفٹ کے اس حملہ میں تقریبا 25 طلبہ کو چوٹیں آئی ہیں اور ابھی تک تقریبا 11 طلبہ کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے کہ وہ کس حالت میں ہیں۔ادھر جے این یو میں حالت پر قابو پانے کیلئے دہلی پولیس نے یونیورسٹی کے گیٹ کو پوری طرح سے بند کردیا ہے اور کسی کو بھی اندر داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔ دہلی پولیس یونیورسٹی کے اندر داخل ہوگئی ہے اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے

    یہ بھی پڑھیں  تیز گیند باز ہونے کے علاوہ بلے بازی میں بھی جوہر دکھاتے تھےاجیت اگرکر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  غیر مجاز کالونیوں کے رہائشیوں کے لئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا پیغام

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you