رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ترنمول کانگریس میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ردو بدل

    کلکتہ : وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پارٹی کے سینئرلیڈران کے ساتھ آج میٹنگ کرنے کے بعد اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا ہے اور پارٹی میں جاری اندرونی گروپ بندی پر انگشت نمائی کی ہے ۔

    بی جے پی اور دوسری اپوزیشن جماعتوں نے بھی مغربی بنگال میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں،ترنمول کانگریس کو اس وقت مختلف محاذوں پر سخت چیلنج کا سامنا ہے ۔لاک ڈاؤن اور امفان طوفان کے درمیا ن راحتی اشیاءکی تقسیم میں بدعنوانی اور پارٹی میں اندرونی گروپ بندی سے پارٹی کی شبیہ کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔ان صورت حال میں آج ممتا بنرجی نے پارٹی لیڈرو ں کے ساتھ میٹنگ کی۔

    گزشتہ دنوں ہوڑہ میں پارٹی لیڈروں کے درمیا ن اختلافات کھل کر سامنے آئے تھے ۔ریاستی وزیر نے بدعنوانی کے الزام میں پارٹی لیڈروں کے خلاف کارروائی پر ناراضگی ظاہر کی تھی اب ممتا بنرجی نے ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس کے صددر اروپ رائے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  شہریت ترمیمی بل کے خلاف عوامی پارٹی کا جنتر منتر پر احتجاج

    ان کی جگہ نوجوان لیڈر،ریاستی وزیر اور سابق کرکٹر لکشمی رتن شکلا کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے ۔دوسری جانب جنوبی دیناج پور ضلع کی صدر راپیتاگھوش جوگزشتہ لوک سبھا انتخاب ہارگئی تھیں انہیں اس عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے ان کی جگہ گوتم داس کو ضلع صدر کا عہدہ دیا گیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  عوام کی لاپرواہی کے سبب کورونا وائرس کے بڑھتےہوئے واقعات سے سنگین خطرات پیدہ ہورہے : ڈی ایم ادیتی سنگھ

    ندیا ضلع میں بھی قیادت کی تبدیلی کرتے ہوئے پارٹی کی تیز طرار ممبر پارلیمنٹ مہومترا کو پارٹی کی کمان سونپی گئی ہے ۔کوچ بہار ضلع کی کمان پاتھر پرتیمارائے کوکمان سونپی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ، چتردھر مہتو کو ترنمول اسٹیٹ کمیٹی میں لایا گیا ہے ۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پارٹی کے منتخب کردہ ریاستی سطح کے رہنماؤں اور ضلعی عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو میٹنگ بھی کی۔

    شمالی بنگال میں لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کے نتائج توقع کے مطابق نہیں تھے ۔ اسمبلی ووٹ سے قبل پارٹی قیادت میں کچھ بدلاؤ ہونے کا امکان تھا۔ ترنمول ریاستی حکمرانی کو دس سال مکمل ہونے کو ہے ۔پارٹی لیڈروں کو امید ہے کہ تیسری مرتبہ بھی انہیں کامیابی ملے گی۔

    یہ بھی پڑھیں  شہریت ایکٹ کے خلاف دھرنے پر بیٹھی ایک خاتون کی موت

    ابھیشیک بنرجی اور شوبھندداھیکاری کو پارٹی کی کور کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ، فرہاد حکیم، پارتھو چٹرجی اور سبرتو بخشی کور کمیٹی میں شامل ہیں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    دہلی فسادات معاملہ،متاثرین کی باز آبادکاری میں مصروف اقلیتی فلاحی کمیٹی

    میٹنگ میں جلد سے جلد زیر التوامعاملات کے نپٹارہ کی افسران کو ہدایت،کچھ معاملات میں دوبارہ سروے کرنے کی...

    بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی سے نہ صرف دہلی کے لوگ متاثر ہیں، بلکہ ملازمین بھی نالاں ہیں : سوربھ...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے زیر...

    راجیندر نگر کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے سوامی دیانند سروودیا کنیا اسکول کا دورہ کیا

    لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے کے بعد سکیورٹی کے تمام انتظامات کردیئے گئے ہیں، طلباء اساتذہ کو N95...

    محلہ کے اجلاسوں میں لوگوں اجتماع۔ آج جمعہ کو 21 ہزار سے زائد افراد نے 57 اسمبلیوں میں 208 مقامات پر ہونے والے محلہ...

    نئی دہلی : بی جے پی کے زیر اقتدار میونسپل کارپوریشن کی بدعنوانی کے خاتمے کی مہم کے ایک...

    سڑک حادثات میں کمی لانے کے لئے ملک بھر یں عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی : نتن گڈکری

    نئی دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری پیر کو...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you