رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم کااظہار

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے اپنے گہری رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مولانا نورعالم خلیل امینی کو عربی زبان میں ترجمہ کرنے میں جو ملکہ اللہ تعالی ٰ نے عطاء فرمایاتھا اس میں ان کی نظیر نہیں ملتی، میں سمجھتاہوں کہ ان کے بعد فی الحال اس جگہ کا پرہونا مشکل ہے، یہ خدادادصلاحیت تھی جس میں وہ اپنی نظیر آپ تھے،

    مولانا مدنی نے فرمایا کہ دارالعلوم دیوبند کے رسالہ عربی الداعی کے وہ روح رواں تھے جس کے مضامین اورادارئے علمی حلقوں میں پسندکئے جاتے تھے۔ مولانا مدنی نے کہاکہ مولانا نورعالم خلیل امینی مولاناوحید الزماں کیرانویؒ کے خاص شاگردوں میں سے تھی، فراغت کے بعد کچھ دنوں تک دارالعلوم ندوۃ العلماء میں کام کیا، اس کے بعد ان کو دارالعلوم دیوبند بلالیا انہوں نے تقریبا چالیس سال تک دارالعلوم دیوبند میں خدمت تدریس انجام دی وہ عربی زبان کے کامیاب استاذتھے میری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے اوراپنے جواررحمت میں جگہ عطاء کرے، دارالعلوم دیوبند اور جمعیۃعلماء ہند کو نعم البدل عطاء کرے پسماندگان، اعزاواقارب کو صبر جمیل سے نوازے اوران کی نگہبانی فرمائے۔

    یہ بھی پڑھیں  براڑی میں شروع ہوگا 450 بیڈز کا نیا کورونا اسپتال : اروند کیجریوال

    جمعیۃعلماء بہار کے صدراورمدرسہ قاسمیہ گیا کے مہتمم مولانا قاری معین الدین احمد قاسمی کی اچانک رحلت کو صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی صدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند نے زبردست حادثہ قراردیتے ہوئے کہا کہ قاری معین الدین احمد قاسمی دارالعلوم دیوبند کے فارغ اورمجازشیخ الاسلام مولانا قاری فخرالدین گیاوی ؒ کے صاحبزادے اورتربیت یافتہ تھے۔ جمعیۃعلماء سے وابستگی ان کی سرشت میں داخل تھی اپنی صلاحیت کی بناء پر انہوں نے جمعیۃمیں حصہ لیا اور عہدہ صدارت تک پہنچے وہ تین ٹرم سے جمعیۃعلماء بہارکے صدرتھے۔

    یہ بھی پڑھیں  وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ہدایات ، کورونا ٹیسٹ کروائیں ، ٹیسٹ کے لئے ڈاکٹر کی پرچی کی ضرورت نہیں

    مولانا مدنی نے کہ اس دس پندرہ دنوں کے اندرجمعیۃعلماء بہارکو صدروجنرل سکریٹری کی رحلت نے بڑانقصان پہنچایا ہے، ایسے زمانہ میں جبکہ اچھے افرادکا میسرہونا بڑامشکل نظرآتاہے، ان دونوں افرادکا چلاجانا بہت بڑاحادثہ ہے اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اورجماعت کو ان کا نعم البدل عطاء کرے، پسماندگان، اعزاواقارب کو صبر جمیل سے نوازے۔

    یہ بھی پڑھیں  ہدا ماڈرن پبلک اسکول نیو جعفرآباد میں آنکھوں کاسہ روزہ مفت طبی کیمپ کاانعقاد

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you