رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری ایک منظم سازش کے تحت کی گئی: عمران پرتاپ گھڑی

    نئی دہلی : ملک میں جس طرح مذہبی منافرت کو فروغ دیا جا رہا ہے ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول بنایا جا رہا ہے،سرکاری مشینری کا غلط استعمال ہو رہا ہے ایسا ماحول ملک میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا شعبہء اقلیت کے قومی چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے معروف و مشہور اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی کی اچانک گرفتاری پر ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔عمران پرتاپ گرھی نے کہا کہ جس طرح لکھنؤ اتر پردیش اے ٹی ایس نے بغیر کسی نوٹس و ایف آئی آر کے میرٹھ مظفر نگر روڈ کے بیچ مولانا کلیم صدیقی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا ہے

    اس کی میں سخت لفظوں میں مزمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری ایک منظم سازش کے تحت کی گئی ہے کیوں کہ یو پی میں اگلے سال الیکشن ہے بی جے پی ماحول کو پرپگندہ کرنے، پر امن فضا کو خراب کرنے اور ہندو مسلم بھائی چارے کو ختم کرنے کی غرض سے اس طرح کے منصوبے بنا رہی ہے تاکہ ہندو مسلم میں نفرت کا زہر گھولا جا سکے اور سیاسی راہ ہموار کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مظفر نگر میں کسان آندولن اپنے شباب پر ہے جسے ہندو مسلمان دونوں مل کر چلا رہے ہیں اس لئے بی جے پی اس علاقے میں فرقہ وارانہ فساد کرانا چاہتی ہے

    یہ بھی پڑھیں  سونی پت: امام عرفان اور ان کی اہلیہ سپرد خاک ،قتل کے پیچھے ہو سکتی چونکانے والی وجہ

    اسی لئے مذہبی پیشواؤں کو نشانا بنا رہی ہے تاکہ وہ الیکشن میں اس کا بھر پور فائدہ اٹھا سکے۔عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ پچھلے دنوں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے بھی مولانا کلیم صدیقی کو اپنے ایک پروگرام میں دعوت نامہ دے کر بلایا تھا کیوں کہ مولانا نے ہمیشہ پیار و محبت کا پیغام دیا ہے اور ہندو مسل بھائی چارے کے فروغ کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ کورٹ میں چلا گیا ہے اور انشاء اللہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گیا اور ساری حقیقت سامنے آجائے گی۔مولانا کلیم صدیقی کی گترتاری سے بات تو صاف طور پر ظاہر ہو گئی ہے کہ اترپردیش کی بی جے پی سرکار مغربی اتر پردیش میں چل رہے کسان آندولن سے بہت خوف زدہ ہے

    یہ بھی پڑھیں  سابق مرکزی وزیریشونت سنہا نے چھوڑا بی جے پی کا ساتھ ،کہا سی اے اے کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی
    یہ بھی پڑھیں  اولا ، اوبر ، ٹیکسی اور آٹو ڈرائیورکرایہ نہ بڑھائیں : اروند کجریوال

    اور مغربی اتر پردیش میں مظفر نگر میں ہندو مسلم یکجہتی کی مشال کانگریس نے جو جلا رکھی ہے اس سے یوگی سرکار بوکھلا گئی ہے اس لئے یوگی کی بی جے پی سرکار ہندو مسلم بھائی چارے کو ختم کرنے کے لئے طرح طرح کے بے بنیاد منصوبے بنا رہی ہے۔انہون نے کہا کہ بی جے پی سرکار سرکاری اجینسیوں کا غلط استعمال کرکے اور فرضی معاملے کھڑے کرکے سماج کے تانے بانے کو برباد کرنے پہ تلی ہوئی ہے۔عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران کو جب یہ احساس ہوتا ہے کہ ہندو مسلم طبقہ کے لوگ قومی یکجہتی کی راہ پر گامزن ہیں اور سماج میں آپسی بھائی چارے کو فروغ دے رہے ہیں

    یا دونوں سماج کے لوگوں میں پیار محبت بڑھ رہا ہے توان میں نفرت پھیلانے اور بھائی چارے کو ختم کرنے کے لئے اس طرح کے اسکینڈل تیار کرتی ہے جس سے الیکشن میں بی جے پی اس کا فائدہ اٹھا سکے اور ملک میں ہندو مسلم ذات برادری و نفرت کی سیاست کر کے دونوں طبقہ کے لوگوں کو آسانی سے تقسیم کر سکے اور ہمارے ملک کی بھولی بھالی جنتا آپس میں لڑتی رہے۔عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ مولانا کیم صدیقی صاحب اس ملک کے بہت بڑے عالم دین ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ملک کو جوڑنے کی بات کی ہے آپسی بھائی چارے کا پیغام عام کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  میونسپل ملازمین کو گھریلو اخراجات چلانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بی جے پی قائدین صرف بدعنوانی میں ملوث ہیں: درگیش پاٹھک

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دہلی تشدد پر ایوان بالا میں ہنگامہ

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you