رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مولانا محمود مدنی نے کہا ، 70؍ سالوں میں کشمیریوں کو سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے پہنچایا

    نئی دہلی: جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کچھ عرصے سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ اب انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے 70 سالوں میں کشمیریوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے تہذیب ٹی وی کے صحافی خورشید ربانی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے سامنے اپنا ملک ہے ، میری قوم ہے ، اب ایک راستہ یہ ہے کہ اپنے ملک کودیکھوں اور قوم کو بھی ۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ صرف اپنی قوم کو دیکھوںاور ملک کو نہ دیکھوں ، اگر میں یہ کروں تو یہ میری قوم کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر حکومت کے ساتھ نہیں ملک کے ساتھ ہیں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت سے ہمارے اختلافات ہیں ، شاید یہ اختلافات کل ختم ہوجائیں گے۔ لیکن جس مقصد کے ساتھ میں کشمیر کے بارے میں ایک تجویز لے کر آیا ہوں ، میں اس سے ہٹ نہیں سکتا۔ پچھلے ستر سالوں میں ، پاکستان نے کشمیریوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت کی سوئچ دہلی مہم کو پہلے ہفتے میں زبردست پذیرائی ملی: کیلاش گہلوت

    آپ نے این آر سی پر کیا کہا؟
    جب آپ سے یہ پوچھا گیا کہ کیا آپ این آر سی کی حمایت کرتے ہیں تو ، مولانا محمود مدنی نے کہا ، ‘دنیا کے کون سے ممالک ہیںجہاں شہریت کا کوئی قومی رجسٹر نہیں ہے’؟ انہوں نے کہا کہ میں نے این آر سی کی حمایت میں بات نہیں کی ، انگلی چونکہ مسلمانوں کی طرف ہوتی ہے ، غیر ارادی طور پر یا یا جان بوجھ کر ، جب گھس پیٹھئے بولا جائے گا؟بنائیے نیشنل رجسٹرآف سٹیزن شپ ، یہ کیا بکواس ہے۔ میں اس کاکیوں استقبال کروں گا؟

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت کی سوئچ دہلی مہم کو پہلے ہفتے میں زبردست پذیرائی ملی: کیلاش گہلوت

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آسام میں این آر سی نہیں بنتی ہے تو پھر یہ کیسے معلوم ہوتا کہ 70 لاکھ گھس پیٹھئے نہیں ہیں؟ آج تک تو معلوم نہیں ہوا ، اسے صرف ایک سیاسی مدعا بنا کر رکھا گیا ۔ اب یہ کہتے ہیں کہ حکومت کا اس پر اتنا خرچ ہوتاہے ، تو ہونے دودیش کے لوگوں صحیح طریقے سے رکھنے کیلئے ہی توٹیکس وصولا جاتا ہے۔ اگر یہ ٹیکس اس پر خرچ ہوتا ہے تو پھر ہونے دو۔ لیکن اگر کسی کو غلط طریقے سے باہرکردیا گیا تو اس کی قانونی لڑائی لڑی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس قانونی لڑائی کی وجہ سے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ 70 لاکھ گھس پیٹھئے نہیں نکال سکے ۔

    یہ بھی پڑھیں  بہار میں بارش کا قہر، سی ایم نے بلائی ایمرجنسی میٹنگ ، تعلیمی ادارے بند ، لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ

    جب مولانا مدنی سے پوچھا گیا کہ آر ایس ایس نے کہا کہ کسی ہندو کو ملک چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم ہندو مسلمان کی بات نہیں کرتے،وہ آرایس ایس کر رہی ہے تو کرتی رہے ، لیکن اس کی (آرایس ایس) کی اس بات پر بھی میرے خیالات الگ ہیں ،اس پر پھر کبھی بات کی جائے گی ۔ابھی اس پر بات کرنے کا وقت نہیں۔

    جب مولانا مدنی سے پوچھا گیا کہ کیااین آر سی پر مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت ہے؟ اس کاجواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈرنے کی ضرورت ہے ،محتاط رہنے کی ضرورت ہے ،کاغذات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ،اچھا ہے اسی بہانے کاغذات ٹھیک ہوجائیں گے ، میری خود کی پریشانی ہے میرے تین کاغذات میں تیں طرح کے نام لکھے ہوئے ہیں ۔کل اگر این آرسی نافذ ہوگی تو مجھے بھی اپنے کاغذات ٹھیک کرانے ہونگے ۔یہ ایک عمل کے تحت درست ہوجائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  خواجہ یونس قتل معاملہ ، توہین عدالت کی پٹیشن داخل کرنے کے بعد جمعیۃ علماء نے ممبئی پولس کمشنر کے حکم کو بھی چیلنج کردیا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  تریویندرم ہوائی اڈہ اڈانی گروپ کو دینے پر وزیراعلی پنارائی وجین نے کیا ناراضگی کا اظہار

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you