رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مولانا رفیق احمد قاسمی کے انتقال پرملال پر صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی کا اظہاررنج وغم

    نئی دہلی : صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سیدارشدمدنی نے مشہورعالم دین و جماعت اسلامی ہندکے سابق سکریٹری مولانا رفیق احمدقاسمی ؒکے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج ودکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم نے دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعدچندسال درس وتدریس میں گزارے اس کے بعد تحریک جماعت اسلامی ہندسے وابستہ ہوگئے

    پوری زندگی جماعت اسلامی ہندکے مشن کی کامیابی وحصول کیلئے لگادی تاآنکہ خالق حقیقی سے جاملے، انا للہ واناالہ راجعون۔مولانا مرحوم اپنی سادگی،منکسرالمزاجی اورملنساری کی وجہ سے ہر طبقہ کے لوگوں میں مقبول تھے، اعتدال،توازن اور کشادہ نظری ان کا طرہ امیتاز تھا

    مولانا مرحوم کاایک امتیازی وصف یہ تھا کہ مختلف مذاہب کے رہنماؤں سے وہ خصوصی دعوتی روابط رکھتے تھے، اور مشترکہ مسائل کے حل کی خاطر ہمیشہ جدوجہد کرتے رہتے تھے،مولانا مرحوم بارہا جمعیۃعلماء ہند کے اجلاسوں اورپروگراموں میں شریک ہوئے اور اعتدال کا دامن نہ چھوڑا ایسی شخصیت کا داغ مفارقت دے جانا ہمارے لئے ایک سانحہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 7 اگست تک ملتوی

    مولانا مدنی نے مولانامرحوم کیلئے دعاء مغفرت کرتے ہوئے ان کے پسماندگان،اعزاواقارب سے اظہارہمدردی اورصبرجمیل کی دعافرمائی ہے، جماعت اسلامی ہند کے امیر جناب سعادت اللہ حسینی اورارکان گرامی ورفقاء سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے بارگاہ رب العزت میں دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ متعلقین بالخصوص جماعت اسلامی ہند کے کارکنان کو صبرجمیل عطافرمائے اور جماعت کو ان کا نعم البدل عطاء فرمائے۔

    یہ بھی پڑھیں  تبریز انصاری لنچنگ معاملہ: عمداًقتل کی دفعہ ہٹانا انصاف کاخون کرنے جیسا ہے :ارشدمدنی

    صدرجمعیۃعلماء ہند نے ارباب مدارس،جماعتی رفقاء اورجملہ مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مولانامرحوم کی مغفرت اورترقی درجات کیلئے دعاء فرمائیں اور ایصال ثواب کااہتمام کریں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you