رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مولانا رحمانی کی رحلت ملت کے لئے ایک بڑاخسارہ

    مولانا محمد ولی رحمانیؒ کے انتقال پر صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

    نئی دہلی :  خانقاہ رحمانی کے سجادہ نشیں، امیرشریعت بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ،وجنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے انتقال پر ملال پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے اپنے گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعتدال، توازن،توسع اور کشادہ نظری مولانامرحوم کا امتیازی

    وصف تھا۔وہ ملت کے ہر طبقہ میں مقبول اور ہر دلعزیز تھے۔ایسی شخصیت کا داغ مفارقت دے جانابلاشبہ ایک عظیم سانحہ ہے، اپنے پرانے دنوں کو یادکرتے ہوئے مولانامدنی نے طالب علمی کے دوران مولانا ولی رحمانی کے ساتھ گزارے ہوئے دنوں کو یادکیا اور کہا کہ دارالعلوم کے طالب علمی کے دوران وہ میرے ساتھی بھی تھے اور ان کی صلاحیت اسی زمانہ سے اجاگر ہورہی تھی، فراغت کے بعد مجھے ان کے ساتھ رہنے کا موقع نہیں ملا لیکن بعد میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگوں میں مولانا مرحوم جس زمانہ میں اس کے جنرل سکریٹری تھے انہیں دیکھنے اورسننے کا موقع ملااورتب یہ عقدہ بھی ہم پر کھلاکہ وہ ایک بہترین منتظم بھی ہیں

    یہ بھی پڑھیں  تبلیغی مرکز کے معاملہ میں بڑی پہل ، تبلیغی مرکز کا تالا کھولنے کی عدالت نے دی مشروط اجازت

    مولانا مدنی نے کہا کہ مولانا مسلم پرسنل لاء بورڈکی پالیسی کے مطابق ہی بورڈکی میٹنگ کو بہت ہی اچھے اندازمیں چلاتے تھے، تمام لوگوں سے گفتگوکرنابورڈ کے پروگراموں کومؤثرطریقہ سے چلانا اورلوگوں کے سوالوں کا جواب دینا یہ تمام خوبیاں ان کے اندربدرجہ اتم موجودتھیں، اور اپنی ان تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈکے اغراض ومقاصدکو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔ مولانا رحمانی کی اچانک رحلت نے لاکھوں لوگوں کو سوگوارکردیا ہے

    یہ بھی پڑھیں  میرٹھ تشدد میں چارافراد ہلاک، ملزمان پر این ایس اے کے تحت کارروائی ہوگی

    مگرخصوصا مسلم پرسنل لاء بورڈکے صدروسرپرست حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی صاحب کے لئے یہ ایک بہت بڑاحادثہ ہے۔ میری یہ دعاہے کہ اللہ تعالیٰ بورڈکومولانا مرحوم کانعم البدل عطاء فرمائے اورحضرت مولانا کی سرپرستی اور صدارت میں بورڈمزید ترقی کرے۔ بارگاہ خداوندی میں دعاہے کہ اللہ ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کی نگہبانی فرمائے۔

    یہ بھی پڑھیں  وزیر اعلی اروند کیجریوال کا دہلی کو 'الیکٹرک وہیکل کیپیٹل' بنانے کا خواب: منیش سسودیا

    صدر جمعیۃ علماء ہندنے جماعتی رفقاء اور اہل مدارس سے مولانا مرحوم کے لئے ایصال ثواب اور بارگاہ رب العزت میں دعاء مغفرت کی اپیل کی ہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ایک دہشت گرد نے دوسرے دہشت گرد کو محب وطن کہا : راہل گاندھی

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you