رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    میدھا پاٹیکر نے 9 دن بعد ختم کیا انشن، سی ایم اور سی ایس نے کرائی یقین دہانی

    بھوپال:مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع کے گائوںبڑدا میں گزشتہ نو دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی نرمدا بچاؤ تحریک کی لیڈر میدھا پاٹیکر نے پیر کی دیر شب وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور چیف سکریٹری ایس آر موہنتی سے یقین دہانی ملنے کے بعد اپنا انشن ختم کر دیا ہے۔

    سی ایم کے نمائندے سابق چیف سیکرٹری ایس سی بیہار پیر کی رات بڑوانی پہنچے اور انشن کی جگہ پہنچ کر ان سے بات چیت کرنے کے بعد ان کا انشن اور دھرنا ختم کروایا۔ میدھا پاٹیکر نے بیہار کے ہاتھوں چونے پانی پی کر اپنا انشن ختم کیا۔ انشن پر میدھا پاٹیکر کے ساتھ بیٹھے نرمدا بچاؤ تحریک کے دیگر چھ کارکنوں نے بھی اپنا انشن ختم کر دیا۔ ان میں چار خواتین شامل تھیں۔

    وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے نمائندے کے طور پر پیر کی دیر رات بڑوانی ضلع کے چھوٹا بڑدا پہنچے سابق چیف سیکرٹری ایس سی بیہار نے دھرناکی جگہ پہنچ کر میدھا پاٹیکر اور ان کے ساتھیوں سے بات کی اور انہیں وزیر اعلیٰ کے پیغام اور سردار سروور منصوبے کے پانی کی سطح کو کم کروانے کی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے معلومات دی۔ بیہار نے غرقاب علاقوں کے متاثرین سے بھی بات چیت کر مکمل معلومات لی۔ انہوں نے درخواست کی کہ میدھا پاٹیکر اور ان کے ساتھی اپنی صحت اور مدھیہ پردیش حکومت کی مکمل حمایت کو دیکھتے ہوئے اپنا انشن اور دھرنا ختم کر دیں۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا انشن ختم کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں  عازمین حج کیلئے خوشخبری ، آن لائن حج فارم کی تاریخ میں توسیع
    یہ بھی پڑھیں  شجر کاری کر کے بنایا جا رہاہے آکسیجن پلانٹ

    اس میں طے ہوا کہ میدھا پاٹیکر اور ساتھی آئندہ نو ستمبر کو بھوپال میں این وی ڈی اے کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اجلاس میں ان کے مسائل کا خاتمہ نہیں ہونے پر بھوپال میں دھرنے کا فیصلہ لیں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ میدھا پاٹیکر اور ان کے ساتھی گزشتہ 25 اگست پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔ اس دوران میدھا پاٹیکر کی طبیعت بھی بگڑنے لگی تھی ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you