رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مہاراشٹر: سیاسی جنگ کے درمیان این سی پی کا ایک رکن اسمبلی لاپتہ

    ممبئی : مہاراشٹر میں تازہ سیاسی الٹ پھیر کے درمیان شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے اپنے ایک رکن اسمبلی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ پور کے این سی پی ممبر اسمبلی دولت درودا ہفتے کی صبح جنوبی ممبئی میں راج بھون پہنچے تھے لیکن اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ ہفتہ کو ہی شاراج بھون میں حلف برداری کی تقریب میں دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلی کے عہدے کی اور اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلفلیا تھا۔

    سابق ممبر اسمبلی پانڈورنگا بروڑا نے شاہ پور تھانے میں درودا کی گمشدگی کے بارے میں شکایت درج کرائی ہے۔ درودا کے بیٹے کرن نے میڈیا سے کہا کہ ان کے والد ہفتہ کی صبح سے ہی ان سے رابطہ میں نہیں ہیں۔ کرن نے دعوی کیا کہ ان کے والد این سی پی کے سپریمو شرد پوار کے ساتھ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  جمعیۃعلماء ہند نے اس سال مسلم طلباء کے ساتھ غیر مسلم طلباء کو بھی اسکالرشپ دی

    غور طلب ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی کی 288 نشستوں کے لئے 21 اکتوبر کو انتخابات ہوئے تھے اور 24 اکتوبر کو نتیجے آئے تھے۔ انتخابات میں بی جے پی کو 105، شیوسینا کو 56، این سی پی کو 54 اور کانگریس کو 44 سیٹیں ملی تھیں۔ کسی بھی پارٹی یا اتحاد کی جانب سے حکومت بنانے کا دعوی پیش نہیں کرنے کے بعد 12 نومبر کو ریاست میں صدر راج لگا دیا گیا تھا۔ جب شیوسینا، کانگریس اور این سی پی مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے لئے اتحاد کو حتمی شکل دینے میں مصروف تھے، اسی دوران ہفتہ کی صبح مہاراشٹر میں صدر راج ختم کر دیا گیا۔اس کے بعد ہفتے کی صبح راج بھون میں دیویندرفڑنویس نے صبح 8 بجے وزیر اعلی اور این سی پی کے اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔

    یہ بھی پڑھیں  وسیم رضوی کے خلاف سہارنپور ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل ڈاکٹر عبدالمالک نے ضلع مجسٹریٹ کو سونپا میمورنڈم
    یہ بھی پڑھیں  عوام کی لاپرواہی کے سبب کورونا وائرس کے بڑھتےہوئے واقعات سے سنگین خطرات پیدہ ہورہے : ڈی ایم ادیتی سنگھ

    تاہم بعد میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے نے اس بات سے انکار کیا کہ انہیں اجیت پوار کی اس حرکت کے بارے میں علم تھا۔ انہوں نے میڈیا کے سامنے تین ممبران اسمبلی کو بھی پیش کیا، جنہوں نے کہا کہ وہ گورنر کے گھر پر اجیت پوار کے ساتھ گئے تھے لیکن انہوں نے اب اجیت پوار سے دوری بنا لی ہے۔ ادھر، این سی پی کے کئی رکن اسمبلی، جنہوں نے مبینہ طور پر فڑنویس کی حمایت کی تھی، وہ شام کو این سی پی آفس میں دیکھے گئے تھے۔ ہفتے کی شام کے اجلاس میں این سی پی کے 54 میں سے 50 ممبران اسمبلی موجود تھے۔
    اس دوران شیوسینا، کانگریس اور این سی پی نے ریاست میں صدر راج لگانے کے لئے مرکزی حکومت کے اقدامات اور بی جے پی کو حکومت بنانے کے گورنر کی دعوت کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  احمد آباد میں کانگریس اور بی جے پی کی طلبا ء اکائیوں کے درمیان تصادم

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  تیار شدہ فلیٹوں کے الاٹمنٹ سے متعلق ضروری رسمی روایات جلد مکمل کی جائیں، تاکہ کچی آبادی کے کنبے کو جلد ہی پکے مکان مل سکیں: اروند کیجریوال

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you