رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    وسیم رضوی کے خلاف سہارنپور ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل ڈاکٹر عبدالمالک نے ضلع مجسٹریٹ کو سونپا میمورنڈم

    سہارنپور : چند روز قبل وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دیکر (نعوذ باللہ ) قرآن پاک سے 26 آیات کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف اپنی ناپاک اور منفی ذہنیت کا ثبوت دیا ہے جسے لیکر مسلمانوں میں شدید ناراضگی ہے اور ہندوستان کے مختلف صوبوں اور شہروں میں اس انتہاپسنى اور شرانگیزی کے خلاف مسلسل آوازیں بلند کى جارہى ہے،اور لوگ ہندوستانی حکومت سے یہ مطالبہ کررہے ہىں کہ وہ فورا ایسے فتنہ پرور شخص کو گرفتار کرکے قانونی طور پر مقدمات چلائے اوراس طرح کی نفرتی سوچ کا خاتمہ کرے،اسى سلسلے میں آل انڈیا ملی کونسل ضلع سہارنپور نے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کے ذریعہ ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ ہند کے نام دیا جس میں کہا گیا کہ وسیم رضوی کے بیان اور رویہ سے تمام مسلمانوں کى دل آزارى ہوئ ہے جسکى ہر سطح پر مذمت ہونى چاہئے

    وسیم رضوی کا بیان اور اسکی عدالت عظمی میں قرآن مقدس کی آیتوں کو لیکر عرضی مسلمانوں کے تئیں شدید درجہ کى نفرت ظاہر کرتا ہے جس سے ملک کے حالات کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتاہے اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے میں اس طرح کی چیزیں رکاوٹ بن سکتی ہیں،نیز میمورنڈم میں کلکتہ ہائی کورٹ میں 1984 میں داخل کی گئی اسی طرح کی پٹیشن کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں ہائی کورٹ نے مدعیان پر پھٹکار لگائی تھی اور جسے عدالت نے یہ کہتے ہوئےخارج کردیا تھا کہ اس معاملے کا نوٹس لینا ملکی آئین کے قطعا خلاف ہوگااور عدالت میں یہ معاملہ پیش کرکے مدعیان نے ایک جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی حکومت نہیں چاہتی کہ غریبوں کا راشن بغیر کسی پریشانی کے ان کے گھروں تک پہنچے: منیش سسودیا

    میمورنڈم میں واضح طور پر وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا ہے اور اس طرح کی سوچ کے پیچھے اگر کچھ لوگ ہیں تو انکو بےنقاب کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  آرٹیکل 370: پابندی جاری رکھنے پر مرکز کی سرزنش

    اسى درمیان علماء و دانشوران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،مولانا ڈاکٹرعبدالمالک مغیثی ضلع صدر آل انًڈیا ملی کونسل سہارنپور نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہىں کہ ایک اچھا معاشرہ تشکیل دیا جائے اور تمام مذاھب کے لوگ ملکر اسکو سنوارے تو ہمیں اس طرح کی حرکتوں کی پر زور مخالفت کرنی چاہئے جو نفرت اور تعصب کو بڑھاوا دیتی ہیں،ہر دور میں کچھ لوگ خدا کے اس عظیم کلام پر انگلیاں اٹھاکر ذلیل اور رسوا ہوتے ہیں اسی کڑی میں ایک نیانام وسیم رضوی کا بھی ہے جو کہ نفرت جھوٹ اور اسلام کے خلاف اپنی بدتمیزیاں پھیلانے کا عادی ہے لہذا ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ایسے شخص کو فورا گرفتار کرے کیونکہ ہزاروں سال سے گنگا-جمنی تہذیب میں ڈوبے اس ہندوستان کا دل و دامن بہت وسیع رہا ہے اور ہمارے ملک کے لوگوں نے ہمیںشہ تعصب،نسل پرستى اور نفرت انگیزى کى مخالفت کى ہے اور ہمیں بھروسہ ہے کہ عدالت بھی اس طرح کی پٹیشن پر غور نہیں کریگی۔

    یہ بھی پڑھیں  شمالی کشمیر: جنگجوﺅں کی فائرنگ ، بی جے پی لیڈر والد اور بھائی سمیت ہلاک

    مولانا اظہار حیدر زیدی امام جمعہ و جماعت جامع مسجد شیعہ نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ یقینا وسیم رضوی کی حرکت ہندوستان سمیت پورى دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کرنے جیسی ہے اور اس طرح کے شرانگیز بیانات اور نفرتی چیزوں کى ہمارے معاشرہ میں کوئ جگہ نہیں ہے بلکہ یہ چیزیں ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرتی ہیں اور ملک میں امن وامان اور بھائ چارہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔
    ۔
    اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کے ساتھ یہ حضرات موجود رہے:
    شیعوں کے مذہبی رہنماؤں سے مولانا ظفر عباس نقوی مولانا اظہار حیدر زیدی، صابر علی خاں ، شھر صدر ۔ملی کونسل سھارنپور ،منظر حسین کاظمی ایڈوکیٹ ، سید حسان ، مولانا حارث ، محمد شبلی ، راشٹریہ سینکت ادھوکتامنچ کے وکلاء حضرات میں سے کماری ناھید خانم ایڈوکیٹ،نازیہ،پروین ایڈوکیٹ ،جمال صابری ،ایڈوکیٹ منظر مھدی ،وکیل اسرار احمد، وکیل ستیندر گوتم وکیل ،اشونی کمار وکیل ،شیخ پرویز وکیل محمدشرافت خان وکیل ناصرحیدر زیدی وکیل شاہ زماں وکیل نواب امتیاز قریشی موجود رہے۔

    یہ بھی پڑھیں  کورونا کے بچاؤ کے لیے ہاتھ جوڑ کر التجا نہیں ماننے پر سختی : منیش سسودیا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  کورونا کے بچاؤ کے لیے ہاتھ جوڑ کر التجا نہیں ماننے پر سختی : منیش سسودیا

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you