رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    نرسنہانند پر کارروائی کے لئے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

    وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو بھی کاپی،چیئرمین امانت اللہ خان نے درج کرائی تھی شکایت،مساجد کے ممبروں سے بھی بلند ہوئیں احتجاج کی صدائیں،شاتم رسول کے خلاف جلد سے جلد ہو کارروائی:امانت اللہ خان

    نئی دہلی : دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے آج صدر جمہوریہ ہند،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی خدمت میں ڈاسنہ مندر کے متنازعہ پجاری اور گستاخ رسول نرسنہا نند سرسوتی کے خلاف کارروائی کے لیئے عرضداشت پیش کی ہے۔امانت اللہ خان نے اپنی عرضداشت میں ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف جاری نفرتی مہم اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتے نفرت کے واقعات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ایسے سبھی عناصرکے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے جو ہندوستان کا پر امن ماحول بگاڑنے پر آمادہ ہیں اور مسلمانوں کے خلاف آئے دن زہر اگلتے رہتے ہیں۔

    امانت اللہ خان نے حالیہ دنوں پیش آئے ایسے واقعات کا ذکر بھی کیا ہے جن سے مسلمانوں کی نہ صرف دل آزاری ہوئی ہے بلکہ مسلسل ان کے خلاف نفرتی پروپیگنڈہ کو ہوا دی جارہی ہے اور مسلمانوں کے خلاف ماحول سازی کی جارہی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ صدیوں سے ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے طبقاتوں کے بیچ عدم اعتمادی اور نفرت کا ماحول بناہے جو ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔امانت اللہ خان نے اپنی عرضداشت میں لکھا ہے کہ”بجائے اس کے کہ ہم ہندوستان کو عالمی لیڈر بنانے پر اپنی توجہ اور طاقت صرف کریں کچھ مٹھی بھر لوگ ہندوستان کا پر امن ماحول بگاڑنے میں مصروف ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باؤجود نہیں رک رہا مظالم کا سلسلہ ، دہلی کی ایک مسجد میں توڑ پھوڑ

    انہوں نے کہاکہ یہ مٹھی بھر لوگ اپنے مخصوص ایجنڈہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے مسلمانوں کے خلاف آئے دن تشدد اور نفرت پھیلاتے ہیں،مسلمانوں کو لنچنگ میں ماردیا جاتا ہے،ان سے زبردستی جئے شری رام کے نعرے لگوائے جاتے ہیں،ممنوعہ گوشت کے شک میں مسلمانوں کے گھروں پر چھاپہ ماری کی جاتی ہے،مسلمانوں کو پاکستانی اور جہادی کہاجاتا ہے اور ان کی عبادتگاہوں کو نقصان پہونچایاجاتا ہے،انہوں نے آگے لکھا کہ خواتین کے خلاف بھی نازیبا تبصرے اور انھیں بدنام کرنے کے لیئے غلط پیغامات سوشل ذرائع ابلاغ پر پھیلائے جاتے ہیں۔امانت اللہ خان نے شاہین باغ احتجاج میں شامل خواتین کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ پر امن احتجاج کر رہی خواتین کے خلاف غلط اور نفرت پر مبنی پیغامات پھیلائے گئے اور یہ سب مسلمانوں کی مخصوص شناخت کی وجہ سے کیا جارہاہے

    یہ بھی پڑھیں  دہلی کے پرگتی میدان میں شروع ہوا نو روزہ عالمی کتاب میلہ

    جسکی آئن اور رول آف لاء اجازت نہیں دیتا۔امانت اللہ خان نے حالیہ دنوں پیش آئے تین واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان واقعات کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف نفرتی مہم چلائی گئی اور مخصوص ایجنڈہ کو بڑھاوا دیتے ہوئے دو طبقات کے بیچ نفرت کی اور عدم اعتمادی کی دیوار کھڑی کردی گئی جس کا نقصان ملک کو پہونچے گا۔انہوں نے اپنے مخصوص ایجنڈہ پر کاربند رہنے والے ذرائع ابلاغ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ تبلیغی جماعت کو کورونا مہاماری کا ذمہ دار بتاتے ہوئے ان کے خلاف پورے ملک میں پروپیگنڈہ چلایا گیا جس کے بعد سب نے تبلیغی جماعت اور مسلمانوں کو کورونا کے لیئے الزام دینا شروع کردیا جس کی حقیقت بعد میں واضح ہوئی لیکن اس رویہ نے ہندو مسلم طبقات کے بیچ دوریاں پیدا کردیں۔

    یہ بھی پڑھیں  کانگریس نے لگایا الزام ، کہا بی جے پی کسان مخالف

    انہوں نے آگے کہاکہ کچھ دن قبل غازی آباد کے ڈاسنہ مندر میں ایک مسلم نابالغ بچے کی پانی پینے پر پٹائی کردی گئی اور ایک اپریل کو اسی مندر کے پجاری یتی نرسنہانند سرسوتی نے دہلی پریس کلب آف انڈیا میں ہمارے پیارے نبی کی شان میں ایسے نازیبا کلمات کہے جنھیں زبان پر نہیں لایا جاسکتا اور اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔امانت اللہ خان نے آگے کہاکہ جب میں نے اس پجاری کے خلاف شکایت درج کرائی تو میرے خلاف نفرتی پیغامات اور دھمکی بھرے فونوں کا سیلاب آگیا ہے اور غازی آباد میں میرے سر پر 51لاکھ کا انعام رکھا گیا ہے

    جس پر میں قانونی کارروائی کروں گا تاہم یہ افسوسناک ہے کہ نفرت پھیلانے والے اس شخص کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور وہ ابھی بھی زہر پھیلارہاہے اور آزاد گھوم رہاہے۔امانت اللہ خان نے اپنی عرضداشت میں آگے لکھا ہے کہ اس طرح کے تمام واقعات آئن اور قانون کے خلاف ہیں جن کا نتیجہ ملک کے حق میں بہتر نہیں ہوگا۔اس لیئے قانون اور امن کی حکمرانی کے لیئے اس طرح کے واقعات پر’زیرو عدم برداشت کا مظاہرہ کرنا‘اور قدغن لگانا ضروری ہے۔امانت اللہ خان نے صدر جمہوریہ ہند سے شاتم رسول یتی نرسنہا نند سمیت ایسے تمام لوگوں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کی درخواست کی ہے جو ملک کا امن امان تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔غور طلب ہیکہ امانت اللہ خان کی اپیل پر آج مساجد کے ممبروں سے بھی نماز جمعہ کے دوران شاتم رسول کے خلاف مذمت کی تجاویز اور صدائے احتجاج بلند کی گئیں اور ملک حکومت سے یتی نرسنہا نند سرسوتی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں  جمعیۃ علماء ہند بابری مسجد فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن داخل کرے گی: مولانا ارشد مدنی
    یہ بھی پڑھیں  ہجومی تشدد کے خلاف سخت قوانین ازحد ضروری: شرد یادو

    امانت اللہ کے سر پر 51لاکھ کا انعام
    بوکس:شاتم رسول یتی نرنہانند سروستی کے خلاف شکایت درج کرانے اور اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کی پاداش میں امانت اللہ خان کو روز قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔شاتم رسول کے کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد سے ہی ان کا موبائل نمبر شوسل میڈیا پر جاری کردیا گیا جس پر روز ڈھیروں نفرت اور دھمکی بھرے پیغامات آرہے ہیں اور فون کرکے انھیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق غازی آباد میں ایک متشدد گروپ نے ان کے سر پر 51لاکھ کا انعام رکھ دیاہے۔امانت اللہ خان نے کہاہے کہ موت و حیات اللہ کے ہاتھ میں ہے اور میں بالکل بھی خوف زدہ نہیں ہوں۔انہوں نے کہاکہ میری جان آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان،نبی کی شان میں زراسی بھی گستاخی ہم برداشت نہیں کریں گے اور یہ گستاخانہ حرکت کرنے والے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you