رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مودی۔ پوتن مذاکرات: روسی فوج کے لئے بھارت میں بنیں گے سازوسامان

     نئی دہلی:بھارت اور روس نے دوطرفہ سیاسی شراکت داری میں دفاعی سازوسامان کو مشترکہ طور پر بنانے اور تیل اور گیس فیلڈ میں بھاری سرمایہ کاری کا فیصلہ کرتے ہوئے بدھ کے روز 15 معاہدوں، قرارداد اور دستاویزات پر دستخط کئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان مذاکرات کے بعد معاہدوں پر دستخط کئے گئے اور دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ بھارت اور روس کے درمیان یہ 20 ویں سربراہی مذاکرات تھے، جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے وفد کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
    وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں دفاعی سازوسامان کو مشترکہ طور پر بنانے کے سلسلے میں ہوئے معاہدے کا خاص طور پر ذکر کیا۔ اس معاہدے کے مطابق روس کی فوج کے لئے اضافی ساز وسامان بنانے کے لئے بھارت میں مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کی جائے گی۔ مودی نے کہا کہ اس سے بھارت میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گااور لوگوں کو روزگار ملے گا۔ دونوں ممالک نے سرمایہ کاری کے امکانات کا بھرپور استعمال کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے تحفظ سے متعلق معاہدہ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
    مودی نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، سائبر سیکورٹی اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ خلا ء میں کسی ہندوستانی کو بھیجنے کے گگنیان مشن کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اس کے لئے بھارتی خلائی مسافر روس میں تربیت حاصل کریں گے۔
    پوتن کو اپنا خاص دوست بتاتے ہوئے مودی نے کہا کہ دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو سرکاری دائرے سے باہر لا کر انہیں ذاتی صنعت کے شعبے سے منسلک کیا ہے۔ ساتھ ساتھ مختلف سفارتی تقریبات دارالحکومتوں کے باہر دونوں ممالک کے مختلف علاقوں میں ہو رہی ہیں۔
    مودی نے روس کے سائبیریا اور دور دراز کے مشرقی علاقوں کو’کرم تیرتھ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں کوئلے، تیل، گیس کی تلاش، کان کنی اور استحصال کے لئے دونوں ممالک نے پانچ سال کا ایک روڈ میپ تیار کیا ہے۔ بھارت کے سرکاری ادارے، ذاتی صنعتیں اور مختلف ریاستیں روس کے مشرق بعید کی ترقی کے سفر میں شراکت داری کریں گے۔ مودی ولادیوستوک کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔
    دونوں ممالک نے چنئی (تمل ناڈو) اور ولادیوستوک کے درمیان آبی ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کی سمت میں بھی پہل کی۔ مودی نے کہا کہ بھارت اور روس کے تعلقات محض اعداد و شمار کے لحاظ سے ہی نہیں بلکہ میعار کے اعتبار سے بھی کافی آگے بڑھے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات خریدار اورفروخت کرنے والے کے نہیں رہے بلکہ وہ مشترکہ پیداوار کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے امیٹھی (اترپردیش) میں اے -203 کلاشنکوف رائفل کی مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کا ذکر کیا۔
    دونوں رہنماؤں نے کہا کہ علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پر دونوں ممالک کے خیالات میں یکسانیت ہے اور ان کے تعلقات دنیا میں امن قائم کرنے کی بڑی ضمانت ہیں۔ مودی اور پوتن نے دنیا میںکثیر قطبی نظام قائم کرنے کے مشترکہ مقصد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جی -20، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسی تنظیموں کے ذریعے دونوں ملک بین الاقوامی مسائل کے حل اور تعاون کے لئے کام کر رہے ہیں۔
    مودی نے کہا کہ بھارت اور روس کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے خلاف ہیں۔ افغانستان میں امریکہ کی پہل پر طالبان کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں مودی نے کہا کہ بھارت ایک ایسا افغانستان چاہتا ہے جو غیر منقسم، جمہوری، پرامن اور مستحکم ہو۔ وزیر اعظم نے بھارت پیسیفک کے علاقے کے بارے میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں ایک ایسا نظام قائم ہو جوآزادانہ اور جامع ہو۔
    دونوں ممالک نے شیر وں کے تحفظ کے لئے مل کر کوشش کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ روس بالخصوص اس کے دوردرازمشرقی علاقوں میں بھارت کی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے ممبئی میں ایک دفتر قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مودی کل ولادیوستوک میں منعقد ہ ایسٹرن اکنامی فورم (ای ای ایف) میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  عالمی یوم خواتین کے موقع پر جامعہ میں الگ الگ پروگراموں کا انعقاد

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں فضائی آلودگی میں تخفیف: کیجریوال

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you