رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ حکومت کے امتیازی سلوک پر رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کیا افسوس کا اظہار

    امروہہ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ مسٹر کنور دانش علی نے لکھا ہے کہ اس طرح کی متاثر کن اور قابل ذکر حصولیابیوں کے باوجود یہ جان کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت اس ادارے کی مدد نہیں کررہی ہے جو نہ صرف تعلیمی میدان میں امتیاز رکھتا ہے بلکہ ملک کی تعمیر میں بھی بہت بڑا حصہ دارہے ۔

    نئی دہلی : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ حکومت کے امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ کی تاسیس کے 100 سال پورے ہونے پر ملنے والی 100 کروڑ روپے اسے جلد فراہم کرانے کی اپیل کی۔

    مسٹر کنور دانش علی نے کہا کہ “ہمارے ملک میں 100 سال پورے کرنے والے ادارے کو 100 کروڑ کی خصوصی گرانٹ دینے کی روایت رہی ہے ۔ اس رقم کا استعمال ادارے کے تعلیمی انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کیا جاتا ہے ، مگر جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ایک سو سال کے انتہائی کامیاب اور تاریخی سفر مکمل کرنے کے موقع پر کوئی صد سالہ مالی مدد نہیں ملی۔ یوم اساتذہ کے موقع پر جامعہ ٹیچرس ایسوسی ایشن نے آپ سے یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی و تحقیقی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے ایک سو کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس سلسلے میں، آج تک آپ کی طرف سے کوئی پہل نہیں کی گئی ہے “۔

    یہ بھی پڑھیں  ملک میں نفرت انگیزی میں خطرناک سطح پر اضافہ

    انہوں نے کہا کہ اس سال جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنی صد سالہ جشن منایا جارہا ہے ، یہ ایک مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ ہے جس کا خواب تحریک آزادی کے دوران دیکھا گیا تھا اور اسے تحریک آزادی کے مجاہدین نے ایک حقیقی شکل دی تھی۔ جامعہ کی ہمہ جہت حصولیابیوں کی انتھک کوششوں کا پھل ملا ہے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وزارت ترقی انسانی وسائل کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ جامعہ نے بین الاقوامی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن میں نمایاں بہتری لائی ہے ۔ یہ کارنامے طلبہ، اساتذہ ، انتظامیہ اور عملہ کی سخت محنت سے ممکن ہوسکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  گیان واپی مسجد، کاشی متھرا عید گاہ و مسجد معاملے میں جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں مداخلت کار کی درخواست کی داخل

    امروہہ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ مسٹر کنور دانش علی نے لکھا ہے کہ اس طرح کی متاثر کن اور قابل ذکر حصولیابیوں کے باوجود یہ جان کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت اس ادارے کی مدد نہیں کررہی ہے جو نہ صرف تعلیمی میدان میں امتیاز رکھتا ہے بلکہ ملک کی تعمیر میں بھی بہت بڑا حصہ دارہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایک اہم درخواست طویل عرصے سے حکومت کے سامنے زیر التوا ہے ۔ یونیورسٹی نے مرکزی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ میڈیکل کالج اور اسپتال قائم کرنے کی اجازت دے ۔ میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام سے قومی صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ اعلی معیار کے ڈاکٹروں کی کھیپ تیارکرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے جامعہ میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کی تجویز پر بھرپور تائید کی۔

    یہ بھی پڑھیں  مودی سرکار کادہلی کو پیاز دینے سے انکار،عمران حسین نے لکھا پاسوان کو خط

    انہوں نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ وزارت ترقی انسانی وسائل / یو جی سی سے معمول کا فنڈ موصول کرنے کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کر رہی ہے ۔ اس کے بقایہ بل کا انبار لگا ہوا ہے ، جو کروڑوں کی رقم پر مشتمل ہیں۔ اساتذہ بہت مشکل حالات سے گزر رہے ہیں کیونکہ حکومت ان کے بنیادی مسائل کو مستقل نظرانداز کررہی ہے ۔ فنڈ کی قلت نے جامعہ ملیہ کو خصوصی مضامین کی خالی اسامیوں پر تقرری کرنے سے روک دیا ہے ۔ مالی بحران کی وجہ سے یونیورسٹی موجودہ سیشن میں تقریبا 200 اساتذہ، مہمان / کنٹریکٹ فیکلٹیوں کی بھرتی نہیں کرسکی۔ جامعہ کی انتظامیہ درس و تدریسی کا بوجھ ریسرچ اسکالروں پر ڈالنے پر مجبور ہوگئی ہے ۔ یہ سلسلہ زیادہ دن نہیں چل سکے گا کیونکہ اس سے یونیورسٹی میں اسکالروں کے مطالعہ و تحقیق کے معیار پر منفی اثر پڑے گا۔

    بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ساتھ طویل اور تاریخی رشتہ رہا ہے ۔ جنوری 1925 میں جب جامعہ کو فنڈ کی کمی کی وجہ سے بند ہونے کا خطرہ درپیش ہوا تھا، تو مہاتما گاندھی جی نے حکیم اجمل خان سے کہا تھا کہ “اگر آپ کو پیسے کی دقت ہے تو میں بھیک مانگ لوں گا لیکن جامعہ بند نہیں ہونا چاہئے “۔ ہمارے بابائے قوم جامعہ ملیہ کو چلانے کے لئے بھیک مانگنے کو بھی تیار تھے لیکن بدقسمتی سے آج اس ادارے کو مالی طور پر دم توڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  گیان واپی مسجد، کاشی متھرا عید گاہ و مسجد معاملے میں جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں مداخلت کار کی درخواست کی داخل
    یہ بھی پڑھیں  دہلی کے باہر سے پروسیس شدہ اور پیکیڈ چکن پر احتیاطی اقدامات کے طو ر پر پابندی عائد

    انہوں نے وزیر اعظم مسٹر مودی سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی تاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے اور اسے اس کا حق دیا جائے کیونکہ کسی قوم کا مستقبل اس کے نوجوانوں کو دی جانے والی تعلیم کے معیار پر منحصر ہوتا ہے جس کا دار ومدار ہمارے ذریعہ قائم اور چلائے جانے والے اداروں کے معیار پر ہے ۔ کسی تعلیمی ادارے میں سرمایہ کاری کسی قوم کے مستقبل میں سرمایہ کاری کے مترادف ہوتی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم یونیورسٹیوں، کالجوں اور تحقیقی مراکز کو بروقت فنڈ کی فراہمی یقینی بنا کر تعلیم یافتہ معاشرے کی تعمیر کے تئیں اپنی عہد بندی کا اظہار کریں گے ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    دہلی فسادات معاملہ،متاثرین کی باز آبادکاری میں مصروف اقلیتی فلاحی کمیٹی

    میٹنگ میں جلد سے جلد زیر التوامعاملات کے نپٹارہ کی افسران کو ہدایت،کچھ معاملات میں دوبارہ سروے کرنے کی...

    بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی سے نہ صرف دہلی کے لوگ متاثر ہیں، بلکہ ملازمین بھی نالاں ہیں : سوربھ...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے زیر...

    راجیندر نگر کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے سوامی دیانند سروودیا کنیا اسکول کا دورہ کیا

    لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے کے بعد سکیورٹی کے تمام انتظامات کردیئے گئے ہیں، طلباء اساتذہ کو N95...

    محلہ کے اجلاسوں میں لوگوں اجتماع۔ آج جمعہ کو 21 ہزار سے زائد افراد نے 57 اسمبلیوں میں 208 مقامات پر ہونے والے محلہ...

    نئی دہلی : بی جے پی کے زیر اقتدار میونسپل کارپوریشن کی بدعنوانی کے خاتمے کی مہم کے ایک...

    سڑک حادثات میں کمی لانے کے لئے ملک بھر یں عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی : نتن گڈکری

    نئی دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری پیر کو...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you