رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ایم ایس او نے غزہ فلسطین کے متاثرین کو امداد بھیجی

    نئی دہلی : ہندوستانی مسلمانوں کی طلباء و نوجوانوں کی اہم تنظیم ، مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن آف انڈیا ایم ایس او نے غزہ پٹی (فلسطین) پر حملے میں عوام کے لئے امداد بھیجی ہے۔

    ایم ایس او کے قومی صدر شجاعت علی قادری نے بتایا کہ ایم ایس او ہندوستان اور ایشیائی ممالک کی پہلی تنظیم ہے جس کی مدد پہنچ چکی ہے۔

    شجاعت علی نے کہا کہ آج فلسطین کی عوام بنیادی سہولت سے اور ضروری اشیاء کی قلت سے دو چار ہے۔ اور ان کی یہ محرومی صرف اسرائیل کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں اور مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ سات دہائیوں سے انسانیت کے علمبرداروں سے اس بات کا تقاضہ کررہا ہے کہ وہ انصاف کی بنیادوں پر بیت المقدس، فلسطین اور فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم اور اس کے قبضہ سے آزاد کرائیں۔اسرائیل وہ ناجائز ریاست ہے جس نے پچھلے 70 برسوں میں فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں تصادم، دو جنگجو ہلاک

    انہوں نے کہا کہ دراصل یہ مسئلہ فلسطین کا نہیں بلکہ یہ مسئلہ صیہونیت ہے۔ وہ صرف فلسطین پر قبضہ نہیں بلکہ وہ مدینہ پاک تک اپنے گریٹر اسرائیل کی توسیع کا ناپاک منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ وفلسطین کی آزادی کی لڑائی صرف اسرائیل ہی سے نہیں بلکہ ان منافقین سے بھی ہے جو شخصی، تنظیمی یا حکومتی طور پر اسرائیل کے کھلے اور چھپے ہوئے مددگار بنے ہوئے ہیں، یہ وہ غدار ہیں جو فلسطین کے کاز میں سب سے بڑی رکاوٹ اور اسرائیل کی ڈھال بنے ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات وخدمات کے مدنظر تعلیمی پروگرام

    انہوں نے کہا کہ فلسطین کا معاملہ صرف کسی زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ یہاں مسلمانوں کا تیسرا حرم پاک ہے اور اس کی فضیلت اور اس سے وابستگی کے لئے ہر سطح پر شعور بیداری کی ضرورت ہے۔ دراصل اسرائیل اپنے چار نکاتی ایجنڈے پر کام کررہا ہے جس میں ایک بڑی جنگ کروانا، گریٹر اسرائیل کا قیام، مسجد اقصیٰ کا انہدام او ر ہیکل سلیمانی کی تعمیر شامل ہے۔ آج فلسطینی اپنے معصوم بچوں کی قربانیاں دے کر مسجداقصیٰ اور ارض فلسطین کی حفاظت کررہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  یدی یورپا کا پولیس فائرنگ کے متاثرین کو معاوضہ نہ دینے کا کیا اعلان

    انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں نہ گھر، نہ اسپتال، نہ اسکول کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔ اسرائیلی حکومت، یہودی عوام اور یہودی فوج جس طرح سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہے ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ بے خوف یہودی پولس، ظالم و جابر حکومت فلسطینی مسلمانوں کو ختم کردینا چاہتی ہے، نوجوانوں کا 92 فی صد حصہ متعدد اسرائیلی جیلوں میں بند ہے، بوڑھے افراد کو دو وقت کی روٹی کے لیے مسلسل جدوجہد کر نا پڑھتا ہے۔ ضروری اشیاء کی عدم دستیابی، کیمیکلس ملائیں ہوئے پینے کا پانی، جس سے پیٹ اور مختلف قسم کے بیماریوں کا خطرہ لاحق ہوجاتاہے ایسے وقت فلسطین کے لوگوں کو ضروری اشیاء کی سخت ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ غوثیہ اکیڈمی ، سلام ورلڈ گروپ ، چھتیس گڑھ مسلم سماج اور تحریک علمائے ہند سمیت دیگر بہت سی تنظیموں نے اس مدد میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

    یہ بھی پڑھیں  سوئٹزرلینڈ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان پر بھڑکے محمود مدنی : کہا ’ہمارے داخلی معاملے میں مداخلت نہ کریں

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دہشت گردی کے الزامات سے مسلم شخص بری

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you