رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اسد الدین اویسی کا خطاب ، مسلمان اپنے مکانات پر ترنگا لہرائیں

    شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج درج کرنے والے ہر شہری بالخصوص مسلمانوں سے گزارش ہے کہ  اپنے مکان کی چھت پر قومی پرچم لہرائیں

    حیدرآباد : بیرسٹر اسدالدن اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآبادنے مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اتوار سے اپنے مکانات پر ترنگا لہرائیں۔مجلس کے ہیڈکوارٹر دارالسلام حیدرآباد میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کل شب منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج درج کرنے والے ہر شہری بالخصوص مسلمانوں سے گزارش ہے کہ 22 دسمبر سے اپنے مکان کی چھت پر قومی پرچم لہرائیں تاکہ اس سے بی جے پی حکومت کو سی اے اے کے خلاف ہندوستانی مسلمانوں کا پیغام بھیجا جاسکے ۔صدر مجلس نے کہاکہ موجودہ حالات کا یہ تقاضہ ہے کہ ہم بلالحاظ مذہب و ملت اپنا احتجاج درج کروائیں اس کیلئے باضابطہ پولیس سے اجازت حاصل کی جائے ۔اس بات کا خاص خیال رکھیں گے کہ کہیں پُرتشدد واقعات پیش نہ آئیں اور لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں بڑی تعداد میں میں غیر مسلم براداران وطن نے اس ظالمانہ قانون کے خلاف احتجاج درج کروایا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  استحقاق کی تاریخ کی خلاف ورزی پر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار : راگھو چڈھا

    انہوں نے کہاکہ احتجاج جمہوری حق ہے ،اس حق کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط ضروری ہے کیونکہ بعض شرپسند عناصر احتجاج میں شامل ہوکر اس کو سبوتاج کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس غیر ضروری جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گھس کر طلبہ پر ظلم کرتے ہوئے مارپیٹ کی۔اس جلسہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس جلسہ کا اہتمام یونائٹیڈ مسلم ایکشن کمیٹی حیدرآباد نے کیا تھا۔مختلف مسالک و مکاتب سے تعلق رکھنے والے علما، مشائخ، معززین،دانشوروں،سیاسی لیڈروں نے بھی اس جلسہ سے خطاب کیاجنہوں نے واضح کیاکہ این آر سی اور سی اے بی جیسے ظالمانہ قانون کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔اس سلسلہ میں ہم خاموش نہیں رہیں گے ۔ہمارے جذبات اور احساسات سے مرکزی حکومت کو واقف کروایاجائے گا اور قومی سطح پر تحریک شروع کی جائے گی۔اس جلسہ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبات عائشہ اورلدیدہ فرزانہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

    یہ بھی پڑھیں  راجستھان میں کانگریس حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے بلڈروں اور تاجروں سے 500 کروڑ روپئے اکٹھے کیے : سچن ساونت

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  شوپیاں میں مسلح تصادم، 3 جنگجو ہلاک

    Latest news

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال...

    کرناٹک میں سیلاب سے بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی جمعیۃعلماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ

    ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا ، ملک میں اقتدارکے لئے ہورہی ہے...

    عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے 24 گھنٹوں میں یوپی کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی: منیش سسودیا

    لکھنؤ / نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک...

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ...

    تبلیغی جماعت کے مرکز ’ نظام الدین‘ کو ہمیشہ کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا : عدالت

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے...

    بی جے پی اور یوگی حکومت نہ تو آم کی ہے اور نہ ہی رام کی، انہوں نے رام مندر کے چندے میں بھی...

    ایودھیا/نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you