رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    گاندھی جی سے جڑی کسی ایک جگہ کا سفر ضرور کریں

    نئی دہلی:وزیراعظم نریندرمودی نے آج لوگوں سے آنے والے وقت میں بابائے قوم مہاتما گاندھی سے جڑی کسی ایک جگہ کا سفر کرنے کی اپیل کی۔مسٹر مودی نے آکاش وانی پر‘من کی بات’پروگرام میں کہا کہ وہ کچھ مہینے پہلے گجرات میں دانڈی گئے تھے ۔آزادی کی تحریک میں ‘نمک ستیہ گرہ’،‘دانڈی،تبدیلی لانے والاایک بہت ہی اہم مقام ہے ۔دانڈی میں انہوں نے مہاتما گاندھی کو مختص جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایک میوزیم کا افتتاح کیاتھا۔ملک کے عوام آنے والے وقت میں مہاتما گاندھی سے جڑی کسی نہ کسی جگہ کا سفر ضرور کریں۔انہوں نے کہاکہ ان مقامات پر پوربندر،سابرمتی آشرم، چمپارن، وردھا کا آشرم اوردہلی میں مہتاما گاندھی سے جڑے ہوئے مقام ہوسکتے ہیں۔آپ جب ایسی جگہوں پر جائیں تو اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں،تاکہ دیگر لوگ بھی اس سے تحریک لیں اور اس کے ساتھ اپنے جذبات کو ظاہر کرنے والے دو چار جملے بھی لکھئے ۔آپ کے من کے اندر سے اٹھے جذبات کسی بھی بڑی ادبی تخلیق سے زیادہ طاقتور ہوں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے وقت میں بہت سارے پروگراموں ،مقابلوں،نمائشوں کے منصوبے بھی بنائے گئے ہیں۔

    لیکن اس سلسلے میں ایک بات بہت ہی انوکھی ہے جو وہ بتانا چاہتے ہیں۔وینس بنالے نام کی ایک بہت مشہور آرٹ ایگزیبیشن ہے ۔جہاں دنیا بھر کے فن کار جمع ہوتے ہیں۔اس بار وینس بنالے کے انڈیا پویلین میں گاندھی جی کی یادگاروں سے جڑی بہت ہی انوکھی نمائش لگائی گئی ۔اس میں ہریپورا پینلس خصوصی طورپر دلچسپی کے حامل تھے ۔گجرات کے ہریپورا میں کانگریس کا اجلاس ہوا تھا .جہاں سبھاش چندر بوس کے صدر منتخب ہونے کا واقعہ تاریخ میں درج ہے ۔ان آرٹ پینلس کا ایک بہت ہی خوبصورت ماضی ہے ۔کانگریس کے ہریپورا اجلاس سے پہلے 38-1937 میں مہاتما گاندھی نے شانتی نکیتن کلا بھون کے اس وقت کے پرنسپل نند لال بوس کو مدعو کیاتھا۔گاندھی جی چاہتے تھے کہ وہ ہندوستان میں رہنے والے لوگوں کے طرز زندگی کو آرٹ کے ذریعہ سے دکھائیں اور ان کے اس فن کا مظاہرہ اجلاس کے دوران ہو۔یہ وہی نند لال بوس ہیں جن کا آرٹ ورک ہمارے آئین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے ۔آئین کو ایک نئی پہچان دیتا ہے اور ان کی اس فن کاری نے آئین کے ساتھ ساتھ نند لال بوس کو بھی امر بنا دیا۔نند لال بوس نے ہریپورا کے آس پاس کے گاں کا دورہ کیا اور آخر میں دیہی ہندوستان کے طرز زندگی کو دکھاتے ہوئے کچھ تصویریں بنائیں۔اس بیش قیمت فن کاری کی وینس میں زبردست ستائش ہوئی۔انہوں نے ایک بار پھر گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی سے کوئی نہ کوئی عزم کرنے کی امید کرتا ہوں۔ملک کے لئے ،سماج کے لئے ،کسی اور کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہئے ۔یہی باپو کو اچھی،سچی ،مستند خراج عقیدت ہوگی۔

    جہاں سبھاش چندر بوس کے صدر منتخب ہونے کا واقعہ تاریخ میں درج ہے ۔ان آرٹ پینلس کا ایک بہت ہی خوبصورت ماضی ہے ۔کانگریس کے ہریپورا اجلاس سے پہلے 38-1937 میں مہاتما گاندھی نے شانتی نکیتن کلا بھون کے اس وقت کے پرنسپل نند لال بوس کو مدعو کیاتھا۔گاندھی جی چاہتے تھے کہ وہ ہندوستان میں رہنے والے لوگوں کے طرز زندگی کو آرٹ کے ذریعہ سے دکھائیں اور ان کے اس فن کا مظاہرہ اجلاس کے دوران ہو۔یہ وہی نند لال بوس ہیں جن کا آرٹ ورک ہمارے آئین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے ۔آئین کو ایک نئی پہچان دیتا ہے اور ان کی اس فن کاری نے آئین کے ساتھ ساتھ نند لال بوس کو بھی امر بنا دیا۔نند لال بوس نے ہریپورا کے آس پاس کے گاں کا دورہ کیا اور آخر میں دیہی ہندوستان کے طرز زندگی کو دکھاتے ہوئے کچھ تصویریں بنائیں۔اس بیش قیمت فن کاری کی وینس میں زبردست ستائش ہوئی۔انہوں نے ایک بار پھر گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی سے کوئی نہ کوئی عزم کرنے کی امید کرتا ہوں۔ملک کے لئے ،سماج کے لئے ،کسی اور کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہئے ۔یہی باپو کو اچھی،سچی ،مستند خراج عقیدت ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی کی شادیوں میں صرف 50 افراد ہوسکیں گے جمع

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  این پی آر کی شکل میں لا رہی ہے این آر سی حکومت : کانگریس

    Latest news

    دس مہینے بعد تعلیمی سرگرمی شروع ہونے سے بچوں کے چہروں پر لوٹی مسکراہٹ

    نئی دہلی: دس مہینے بعد دہلی کے اسکولوں میں محدود ہی سہی لیکن رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں۔ کل...

    دہلی فسادات معاملہ،متاثرین کی باز آبادکاری میں مصروف اقلیتی فلاحی کمیٹی

    میٹنگ میں جلد سے جلد زیر التوامعاملات کے نپٹارہ کی افسران کو ہدایت،کچھ معاملات میں دوبارہ سروے کرنے کی...

    بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی سے نہ صرف دہلی کے لوگ متاثر ہیں، بلکہ ملازمین بھی نالاں ہیں : سوربھ...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے زیر...

    راجیندر نگر کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے سوامی دیانند سروودیا کنیا اسکول کا دورہ کیا

    لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے کے بعد سکیورٹی کے تمام انتظامات کردیئے گئے ہیں، طلباء اساتذہ کو N95...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you