رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    نرسنگھا نند سروسوتی کے بیان سے ہندوستان کی شبیہ دنیا میں داغدار ہوئی

    گستاخ رسول کے خلاف دیئے گئے اپنے بیان پر قائم،میرا بیان ہندوستان کے آئن کے مطابق،پارلیمینٹ اسٹریٹ تھانہ پہونچ کر امانت اللہ خان نے درج کرایا اپنا بیان،کہا نرسنہا نند کی گرفتاری جلد سے جلد ہو:امانت اللہ

    نئی دہلی : دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے آج پارلیمینٹ اسٹریٹ تھانہ پہونچ کر تھانہ کی جانب سے دیئے گئے نوٹس کا جواب دیا اور اپنا بیان درج کرایا۔امانت اللہ خان نے کہاکہ میں نے کوئی غلط بیان نہیں دیا ہے اور گستاخ رسول نرسنہا نند کے خلاف دیئے گئے اپنے بیان پر میں قائم ہوں۔انہوں نے آگے کہاکہ میرا بیان ہندوستان کے آئن اور قانون کے مطابق ہے اگر مجھے پھر بھی جیل بھیجا جاتا ہے تو میں جیل جانے کے لیئے تیار ہوں۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ دہلی پولیس نے مجھے اور نرسنہانند کو ایک ہی ترازو میں رکھتے ہوئے نوٹس جاری کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  ہمیں پھر ایک بار اپنی قربانیوں کا جائزہ لینا پڑے گا : قاری محمد طیب قاسمی

    انہوں نے کہاکہ قانون پر عمل کرتے ہوئے آج میں پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانہ کی جانب سے دیئے گئے نوٹس کے جواب میں اپنا بیان درج کرانے کے لیئے حاضر ہوا ہوں اور جب بھی یہ بلائیں گے میں حاضر ہوجاؤں گااور اگر یہ مجھے جیل بھی بھیجیں گے تو بخوشی جیل جانے کے لیئے تیار ہوں مگر ڈاسنہ مندر کے پجاری گستاخ رسول نرسنگھا نند سروستی کو دہلی پولیس کس بات کا نوٹس دے رہی ہے؟اسے اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔امانت اللہ خان نے کہاکہ گستاخ رسول کا بیان ہر طرح سے قابل مذمت ہے اور آئن کے خلاف ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  امیر خسرو فارسی کے عظیم صوفی شاعر، ماہر موسیقی اور ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کے علم بردار تھے : پروفیسر مظہر آصف

    انہوں نے کہاکہ نرسنگھا نند کے بیان سے نہ صرف ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ ہے اور اس نفرتی پجاری کے بیان سے ہندوستان کی شبیہ داغدار ہوئی ہے اس لیئے دہلی پولیس کو کارروائی کرتے ہوئے اسے فورا گرفتار کرنا چاہیئے۔امانت اللہ خان نے کہاکہ بڑے تعجب کی بات ہے کہ دہلی پولیس نرسنگھا نند کو ابھی تک نوٹس بھیج کر ہندوستان کے مسلمانوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے جبکہ اسے بنا کسی تاخیر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے۔

    یہ بھی پڑھیں  ڈینگو سے لڑائی میں کجریوال کو دہلی کی آر ڈبلیو اے کی ملی حمایت

    غور طلب ہیکہ تین روز قبل دہلی پولیس نے وقف بورڈ کے چیئرمین اور اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو نوٹس جاری کرکے پارلیمینٹ اسٹریٹ تھانہ بلایا تھا۔امانت اللہ خان آج نوٹس کے جواب میں جب پارلیمینٹ اسٹریٹ تھانہ پہونچے تو وہاں انھیں کبھی انسپکٹر سے بات کرنے کے لیئے کہاگیااور کبھی اے سی پی کے پاس جانے کے لیئے۔اس طرح انھیں ہراساں اور پریشان کرنے کی کوشش کی گئی۔امانت اللہ خان صاحب نے کہا میں خوف زدہ ہونے والا نہیں ہوں اور گستاخ رسول کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتا رہوں گا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دہلی وقف بورڈ میں ایس او محفوظ محمد کی منمانی سے ملازمین پریشان

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you