رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    گوا میں مہدیئی ندی کے پانی کے سلسلے میں نیا تنازعہ

    پنجی : گوا میں مہدیئی ندی کے پانی کے سلسلے میں مرکزی ماحولیات اور جنگلات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر کی جانب سے کرناٹک کے وزیر داخلہ باسوراج بومئی کو خط لکھے جانے کے بعد معاملے میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ۔مسٹر جاوڈیکر نے مسٹر بومئی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ مہدیئی بین ریاستی آبی تنازعہ ٹریبونل کی نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے بعد جنوبی ریاستی کلاسا باندوری نہر پروجیکٹ پر کام کرنا شروع کرسکتا ہے ۔اپوزیشن پارٹیوں نے اس کی سخت تنقید کی ہے اور گوا کے ساتھ دھوکے کے سلسلے میں ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی قیادت والی حکومت پر الزام لگایا ہے ۔

    گوا ریاستی کانگریس صدر گریش چوڈنکر نے الزام لگایا کہ پرمود ساونت حکومت نے ریاست کے عوام کی پیٹھ پر وار کرکے ایک نئی تاریخ لکھی ہے ۔گوا فارورڈ پارٹی صدر وجے سردیسائی نے کہا،‘‘یہ بہت تکلیف دہ ہے ۔گوا کے سبھی عوام کو ایک ریاست کے حقوق کے لئے ایک ہوکر آواز اٹھانی ہے ۔اس خط میں جو کہاگیا ہے وہ سچ نہیں ہوسکتا۔یہ غلط فہمی پیدا کررہاہے ۔کیا ہورہا ہے ۔ہمیں یہ جاننے کاحق ہے ۔اس دوران وزیراعلی نے مرکزی وزیر کے خط سے گوا کے عوام کو یہ کہتے ہوئے فکر مند نہ ہونے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا‘‘میں گوا کے سبھی عوام سے مرکزی وزیر کے خط سے فکرمند نہ ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔ریاست کے منصفانہ دعووں کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں  فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کی دھمکی،شاہین باغ:’یہاں صرف ہندوؤں کی چلے گی‘
    یہ بھی پڑھیں  ہنر مند یونیورسٹی دہلی کی معیشت کو بہتر بنائے گی: منیش سسودیا

    ’’مسٹر ساونت نے اپنے ٹویٹ میں کہا،‘‘یہ مسئلہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں ہے اور وہاں سے آخری مرحلے میں آنے تک کوئی کام نہیں کیا جاسکتا ہے ۔میں عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مہدیئی ندی آبی معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔’’واضح رہے کہ مہدیئی ندی کے پانی کی تقسیم کے سلسلے میں گوا اور کرناٹک کے درمیان دہائیوں سے تنازعہ جاری ہے ۔دو مہینے پہلے موحولیات کی مرکزی وزارت نے کلاسا -باندوری نہر پروجیکٹ کو ہری جھنڈی دے دی تھی اور ایسا کرناٹک میں اسمبلی ضمنی انتخابات کے پیش نظر کیاگیاتھا،حالانکہ بعد میں کہاگیا کہ فی الحال اس پر روک لگادی گئی ہے ۔گوا حکومت مہدیئی ندی پانی کو ملاپربھا ندی میں تقسیم کرنے کے مقصد سے لائے جارہے اس پروجیکٹ کے خلاف ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  عام آدمی پارٹی نے منایا یوم دھوکہ ، بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر احتجاج

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  جے این کے طلباء کو ہائی کورٹ سےبڑی راحت

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you