رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بنگال میں این آر سی کسی بھی صورت میں نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا : ممتا بنرجی

    کلکتہ: مرکزی وزیر داخلہ کے ذریعہ ملک بھر میں این آر سی کے نفاذ کا عز م ظاہر کیے جانے کے بعد ایک بار پھر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال میں این آر سی اور شہری ترمیمی بل کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    مرشدآباد ضلع میں انتظامی میٹنگ کے موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ این آر سی اور شہری ترمیمی بل ایکٹ کا مقصد ملک کے مخصوص طبقے کو پریشان کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر تفریق کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور بنگال میں کسی بھی صورت میں این آر سی اور شہری ترمیمی بل کو نافذ ہونے نہیں دیاجائے گا۔

    وزیرا علیٰ نے کہا کہ بنگال میں این آر سی کے نفاذ کی وجہ سے لاکھوں ہندو شہری بھی اس فہرست میں جگہ پانے میں ناکام ہوجائیں گے ۔ہندؤں میں شہری ترمیمی بل ایکٹ کے ذریعہ بھرم پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ہندو، سکھ، عیسائی،جین اور بدھشٹ کو شہریت دی جائے گی۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ پہلے غیر ملکی قراردے کر شرطوں کے ساتھ شہریت دینا کہاں تک درست ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس لیے ہم نے بنگال میں اسے نافذ نہیں ہونے دینے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  فضائی آلودگی کی شدت کو’سبز خون‘سے شکست دیں

    خیال رہے کہ بی جے پی بنگال میں سب سے پہلے این آر سی کے نفاذ کی بات کرتی رہی ہے ۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اتحاداور تنوع بنگال کی طاقت ہے اور ا س کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش یہاں کامیاب نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہندؤ وں کی ہمدردی کی بات کرنے والے یہ جواب دیں کہ آخر لاکھوں ہندو شہریوں کا نام این آر سی میں شامل کیوں نہیں ہوا۔آسام میں این آر سی کی فہرست میں لاکھو ں کورکھا شہریوں کے نام شامل نہیں ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  جامعہ تشدد کے الزام میں آصف گرفتار

    وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ،تعلیمی ادارے خلفشار کے شکار ہیں،ملک کی معیشت خراب ہے ، بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا اور مہنگائی آسمان کو چھورہا۔مرکزی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے این آر سی کا ایشواٹھارہی ہے ۔وزیرا علیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بنگال کے عوام کیلئے وقف ہیں اور ہمہ وقت ان کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔

    یہ بھی پڑھیں  خواتین آگے بڑھیں گی تبھی ملک آگے بڑھے گا : اروند کیجریوال

    ممتا بنرجی نے کہا کہ جب تک آپ کی دیدی ہے اس وقت تک فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔وزیرا علیٰ نے بنگال کی اہم شخصیات رابندر ناتھ ٹیگور، سوامی ویکانند، نیتاجی سبھاش چندر بوس، ما ں شاردا اور کھودی رام بوس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بنگال ان عظیم شخصیات کی سرزمین ہے جنہوں نے مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کیلئے کام کرنے کی وکالت کی ہے اور ہم بھی انسانیت کیلئے کام کرتے ہیں۔ہمارا یہی ایمان و یقین ہے ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  خواتین آگے بڑھیں گی تبھی ملک آگے بڑھے گا : اروند کیجریوال

    Latest news

    دہلی میں نجی اسپتالوں کی کورونا پر ’بلیک مارکیٹنگ‘ چلنے نہیں دیں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کورونا وبا کے دور میں بھی کوویڈ 19 کے...

    مولانا رفیق احمد قاسمی کے انتقال پرملال پر صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی کا اظہاررنج وغم

    نئی دہلی : صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سیدارشدمدنی نے مشہورعالم دین و جماعت اسلامی ہندکے سابق سکریٹری مولانا رفیق احمدقاسمی...

    عالمی یوم ماحولیات : خوش گوار زندگی پانے کے لیے شجر کاری کے ذریعہ فضائی آلودگی کا خاتمہ ضروری : حاجی یاسین قریشی

    یومِ ماحولیات پر آئی ایم آئی ٹی کالج ہاپوڑ، جدید پولیس چوکی، پولیس لائن ہاپوڑ، محکمۂ جنگلات ڈسپینسری حافظ...

    محکمہ ماحولیات سرچشمے کا مطالعہ کر رہا ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران ہوا اور آلودگی کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے غور...

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ محکمہ ماحولیات پوری دہلی میں دواؤں کے...

    ’نیوز کلپنگ سروس‘ کاعالمی ریکارڈ بنانے پر شفیق الحسن کو مبارکباد

    ’ انٹرنیشنل بُک آف ریکارڈس‘نے سوشل میڈیا پر منفرد ’نیوز کلپنگ سروس‘ کیلئے اعزاز سے نوازا، اہم شخصیات نے...

    ہم نے لاک ڈاؤن میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا: سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ویڈیو کانفرنس کے زیر اہتمام کوویڈ 19 عالمی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you