رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ادھو ٹھاکرے نے کہا مہاراشٹر میں این آر سی نافذ نہیں ہوگی

    ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پیر کے روز مسلم اراکین اسمبلی، علمائے کرام اورمسلم دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو وچن دیتا ہوں کہ مہاراشٹر میں این آر سی قانون نافذ نہیں ہوگا لہٰذا اب آپ اس حوالہ سے کیے جانے والے احتجاج کے سلسلے کو بند کریں، آپ کے احتجاج کی آواز ایوان حکومت تک پہنچ چکی ہے۔ممبئی کے سرکاری سہیادری گیسٹ ہاوس میں منعقدہ اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ وہ احتجاج کے سلسلے کو بند کریں کیونکہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے ان احتجاجی مظاہروں کافائدہ اٹھاتے ہوئے سماج دشمن عناصر احتجاج کی آڑ میں تشدد برپاکرسکتے ہیں۔ ریاست میں نظم وضبط اورامن کی ضرورت کی ذمہ داری اب عوام کی ہے۔

    جو غلط فہمیاں ہیں اس کو بھی دور کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔وزیر اعلی نے اس موقع پر این آر سی اور سی اے اے کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ سی اے اے کا تعلق مسلمانوں سے نہیں ہے اس کی رو سے ملک میں مقیم بیرون ملک کی مذہبی اقلیتوں کو ہندوستان کی شہریت دی جائے گی لہٰذا مسلمان اس معاملے میں بھی فکر مند نہ ہوں۔ادھوٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ سی اے اے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے تعلق سیلوگوں میں اضطراب پایا جارہا ہے اس لئے ہم عوام کے جذبات سے اچھی طرح واقف ہے کیونکہ یہ مسئلہ ملک کا ہے اور ریاست میں ہم اس کا نفاذ قطعی نہیں کریں گے۔ ادھوٹھاکرے نے کہا کہ مسلمانوں کو اس معاملے میں خوفزدہ اور فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے سابق بی جے پی حکومت کی جانب سے ممبئی سے متصلہ نئی ممبئی شہر میں تعمیر کیے جانے والے ڈٹینشن سینٹرکا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ حراستی مراکزہے جو نائیجریائی یا دیگر باشندوں کے لئے ہے۔جو منشیات کا استعمال کرتے ہیں اور یاست میں غیر قانونی طریقے سے قیام پذیر ہیں۔ وزیر اعلی نے شرکائے میٹنگسے بھی ہاتھ اٹھا کر عہد لیا ہے کہ آپ لوگ بھی ریاست میں امن وامان کی فضا کو بر قرار رکھنے میں تعاون کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  مدارس اسلامیہ میں تاریخی دور کا آغاز:جمعیۃ اوپن اسکول کے زیر نگرانی مدارس کے طلبہ عصری تعلیم حاصل کریں گے
    یہ بھی پڑھیں  یوپی میں سردی کا ستم جاری، 38 کی موت

    اس موقع پر علما کرام نے یہ واضح کیا ہے کہ ہم ریاست کی فلاح اور امن کے لئے آپ کے ساتھ ہیں۔نامور عالم دین مولانا سجاد نعمانی نے اس موقع پروزیر اعلی کو این آر سی اور سی اے اے کے نام پر عوام میں پھیلی ناراضگی اور بے اطمینانی سے واقف کروایا اورکہا کہ اس سے مسلمانوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے اس سے ریاست کو بھی نقصان ہونے کا خطرہ ہے اس لئے آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ آپ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے کر اسے ریاست میں نافذ نہ کریں۔ علمائے کرام نے اس موقع پروزیر اعلی سے درخواست کی کہ مہاراشٹر میں متذکرہ قوانین نافذ نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلی کو مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کیا اور کہا کہ این آر سی اور سی اے اے سے عوام بالخصوص مسلمانوں میں اضطراب پایا جارہاہے اوریہی وجہ ہے کہ ریاست میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ دراز ہو گیا ہے۔ انہوں نے ریاست میں احتجاجی مظاہروں کیدوران پولس کی شبیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پربھنی اور بیڑ میں پولس نے سخت کارروائی کی ہے ایسے معاملے میں جوکیس درج کئے گئے ہیں اس میں نرمی پیدا کی جائے جبکہ احتجاجی مظاہروں کامقصد اپنی آواز بلند کرنا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے نو منتخب گورننگ کونسل کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد اور ممبران کا استقبال

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  اپوزیشن نے یوم آئین کی تقریب کا بائیکاٹ کیا

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you