رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دیوبند جی ٹی روڑ پر واقع ’’ دارالقرآن ‘‘کو آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کرنے کی پیشکش کی

    دیوبند:دارالعلوم دیوبند نے کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے محکمہ صحت کو جی ٹی روڑ پر واقع ’’دارالقرآن ‘‘کو آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کرنے کی پیشکش کی ہے۔دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ کورونا وائرس کووڈ 19نے عالمی سطح پر حد درجہ تشویش ناک صورتحال پیداکردی ہے۔ اس آفاقی آفت اور بحران کی زد میں ہمارا وطن عزیز بھی ہے،اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اور سد باب کے لئے محض حکومتی اقدامات پر اکتفا نہیں کیا جاسکتا اس کے لئے ہر ذمہ دار شہری کو اپنے اختیارات اور وسائل کے اعتبار سے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ۔

    دامے ، درمے، سخنے اور قدمے یعنی جس طرح بھی ممکن ہوسکے انسانیت اور ہمدردی کی بنیاد پر خدمت خلق کے لئے آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند اگر چہ ایک خالص تعلیمی ادارہ ہے تاہم کسی بھی ضرورت کے وقت اور آزمائش کی گھڑی میں اس کی جانب سے حتی المقدور تعاون پیش کیا جاتارہاہے۔ اس وقت بھی اس شدید بحران کی صورت میں دارالعلوم دیوبند دیش کے ساتھ کھڑاہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دارالعلوم انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ خدانخواستہ اگر حالات بہتر نہیں ہوتے اور اگر کوئی زیادہ ہنگامی صورت حال سامنے آتی ہے تو ادارے کی ایک بڑی بلڈنگ آئی سو لیشن وارڈ کے لئے مختص کی جائے گی، چنانچہ جی ٹی روڑ کے نزدیک ’’دارالقرآن ‘‘ کی عمارت کا تعین اس کے لئے کردیاگیاہے،دارالعلوم دیوبند کی پیشکش کے مطابق محکمہ صحت اس عمارت کو کسی بھی وقت آئی سو لیشن وارڈ میں منتقل کرسکتاہے۔اس2منزلہ عمارت میں بہت سے کمرے موجود ہیں

    یہ بھی پڑھیں  رتلام میں مال گاڑی کے تین ڈبے پٹری سے اترے

    جن میں بڑی تعداد میں مریضوں کو رکھا جاسکتاہے۔انہوں نے پھر کہا کہ دارالعلوم دیوبند اس مشکل گھڑی میں دیش کے ساتھ کھڑا ہے، مولانا نے کہا کہ ملک کے تمام مدارس اسلامیہ اور تنظیموں نیز ذمہ دارانِ ملت سے اپیل کی جاتی ہے کہ انسانیت ، ہمدردی اور غمگساری کے ناطے آگے آئیں اور بلا لحاظ مذہب و ملت اورخدمت خلق کے اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور بہرطور اپنے آپ کو خیر امت ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اس کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو بھیجی جارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  نربھیا سانحہ کے دو قصورواروں کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے دھچکا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you