رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ایک لاکھ غریب خاندانوں کوماہانہ راشن کٹ تقسیم کرے گا وقف بورڈ

    دہلی کی پرایئویٹ مساجد کے 1200 اماموں اور موٗذنوں کو جاری کیا گیا وظیفہ:امانت اللہ خان
    نئی دہلی :
    دہلی وقف بورڈ کے فعال چیئرمین امانت اللہ خاں کی قیادت میں بورڈ فلاحی کاموں کے لئے نت نئی پہل کرتیہوئے تاریخ ساز اقدامات کرنے میں مصروف ہے ۔بورڈ نے ابھی کچھ ماہ قبل جہاں وقف بورڈ کے تحت آنے والی مساجد کے ائمہ اور موٗذنین کو دئے جانے والے وظیفہ میں تاریخی اضافہ کرکے ایک جرائت مندانہ قدم اٹھایا تھا وہیں اب بورڈ کے ماتحت نہ آنے والی مساجد کے ائمہ اور موذنین کو بھی بالترتیب 14اور 12ہزار روپیہ ماہانہ وظیفہ جاری کرکے بورڈ نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے جو ملک کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔دراصل وقف بورڈ کے تحت آنے والے ائمہ اور موٗذنین کے وظیفوں میں اضافہ کے بعد سے ہی دیگر مساجد کے ائمہ اور موٗذنین نے چئرمین دہلی وقف بورڈ امانت اللہ خان کے سامنے مسجد کمیٹیوں کی جانب سے دی جانے والی قلیل تنخواہوںکا شکوہ کرتے ہوئے اپنی پریشانیاں بیان کیں تھیں اورچیئرمین سے بورڈ کی جانب سے انھیں بھی وظیفہ جاری کرنے کی درخواست کی تھی جسے بورڈ سے منظوری ملنے کے بعد دہلی کی نجی مساجد کے ائمہ اور موٗذنین سے درخواستیں طلب کی گئیں جس کے بعد ان مساجد کا سروے اور تصدیق کا عمل کراکے وقف بورڈ کے عملہ نے جنگی پیمانے پر کام کرکے تقریبا 1200ائمہ اور موٗذنین کے وظیفہ کے اجراء کو یقینی بنایااور کل 20ستمبر بعد نماز مغرب دریا گنج واقع گھٹا مسجد میں ایک پروقار تقریب کے دوران سینکڑوں ائمہ اور موٗذنین کی موجودگی میں دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے عملی قدم اٹھاتے ہوئے پرایئویٹ مساجد کے ائمہ اور موٗذنین کو وظیفہ کے چیک حوالے کئے۔

    یہ بھی پڑھیں  نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ایڈوانس ڈیٹا انیلیسس صلاحیت کی ترقی کے پروگرام کا آن لائن کیا افتتاح

    اس سے قبل تلاوت کلام اللہ سے تقریب کاآغاز ہوا جس کے بعد بورڈ کی جانب سے مسابقہ قرات و مسابقہ نعت خوانی ہوئی اور اول آنے والے قاری و نعت خواں کو بورڈ کی جانب سے نقد انعام سے نوازا گیا۔مسابقہ کے بعد باقاعدہ تقریب کا آغاز ہوا اور چیئرمین دہلی وقف بورڈ امانت اللہ خاں نے مجمع کے سامنے بورڈ کے ذریعہ کئے گئے تاریخی کاموں پر روشنی ڈالی اور پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔

    یہ بھی پڑھیں  ہمیش ریشمیا کی فلم ’ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر‘کی ریلیز ڈیٹ کنفرم

    اہم اعلانات:
    بوکس: آئندہ ایک ہفتہ میں بورڈ اقتصادی تعاون کی مد میں غریب خاندانوں کو تقریبا 40لاکھ کی رقم تقسیم کرے گا۔
    غریب طلبہ و طالبات کی فیس ادا کی جائے گی۔غریب لوگوں کے علاج کے لئے تعاون کیا جائے گا
    جلد ہی 10ہزار لوگوں کو یومیہ دو وقت کا کھانا کھلانے کا نظم کیا جائے گا
    بلا تفریق مذہب ایک لاکھ خاندانوں کو ماہانہ راشن کٹ کی تقسیم کا نظم کیا جائے گا
    لوگوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر لاکھوں روپیہ سے وقف بورڈ کا تعاون کیا ہے
    جو لوگ بورڈ کے فلاحی کاموں کے لئے تعاون کرنا چاہیں ان کے لئے بورڈ ایک اکاونٹ نمبر جاری کرے گا

    یہ بھی پڑھیں  ترنمول کانگریس میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ردو بدل

    امانت اللہ خان نے اپنی جامع اور درد بھری تقریر میں حالات حاضرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے حالیہ دورہ جوہر یونیورسٹی رامپور کا ذکر کیا اور اعظم خان اور یونیورسٹی پر کی جارہی زیادتیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے حالات اتنے ناگفتہ بہ ہیں کہ رامپور جیسے شہر میںاعظم خان جیسی شخصیت کے ساتھ اتنی زیادتی ہوسکتی ہے تو پھر عام انسان یا عام مسلمان کے ساتھ کیا ہوتا ہے اس کا مشاہدہ ہم آئے دن کرتے ہیں۔انہوںنے آگے کہا اس لئے آج کے نفرت بھرے ماحول سے مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں جہاں متحد ہونے کی ضرورت ہے وہیں بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کی بنیاد پر فلاحی کام کرکے محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ضررت ہے ۔امانت اللہ خان نے اس موقع سے دہلی وقف بورڈ کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب انھیں بورڈ کی ذمہ داری ملی تھی تو بورڈ کی آمدنی محض چند لاکھ تھی جسے محنت اور ایمانداری سے کام کرکے ایک سال کے قلیل عرصہ میں کروڑوں تک پہونچایا گیا ہے اور آج وقف بورڈنہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہے بلکہ وہ اپنے پاس آنے والے ہر ضرورت مند کی مدد بھی کر رہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بورڈ نے وقف مساجد کے ائمہ اور مؤذنین کے وظیفہ میں قابل قدر اضافہ کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا اور آج پرائیویٹ مساجد کے تقریبا 1200ائمہ اور موٗذنین بالترتیب 14ہزار اور 12ہزار روہپیہ ماہانہ وظیفہ جاری کیا جارہاہے۔چیئرمین دہلی وقف بورڈ نے صراحت کی کہ یہ وظیفہ ہے اور اسے تنخواہ نہ سمجھا جائے۔چیئرمین دہلی وقف بورڈ نے کہا کہ جن مساجد کے ائمہ اور موٗذنین نے ابھی تک فارم نہیں بھرا ہے وہ بھی جلد از جلد فارم بھردیں اور انھیں بھی ایک ماہ کے اندر اندر وظیفہ جاری کردیا جائے گا۔امانت اللہ خان نے اس موقع پر دہلی وقف بورڈ کے آئندہ کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب کے دوران اسکول و کالج کے ان غریب طلبہ و طالبات کو بھی چیک دئے گئے جو تنگدستی کی وجہ سے اپنی فیس جمع کرنے سے قاصر ہیں۔تقریب سے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ اور شاہی مسجد فتحپوری کے امام مفتی مکرم احمد نے بھی خطاب کیا اور دہلی وقف بورڈ کے ذریعہ کئے جارہے فلاحی کاموں کی تعریف کی۔شرکاء میں وقف بورڈ کے اراکین حمال اختر، چودھری شریف احمد، رضیہ سلطانہ اور وقف بورڈ کے عملہ میں سیکشن افسر حافظ محفوظ ،محمد خالد،نبی الحسن،عبد الرحمن ،نگران مساجد صلاح الدین ،کے علاوہ جملہ اسٹاف بھی موجود رہا ۔جبکہ دیگر مہمانان میں قاری عارف قاسمی ،مولانا ساجد رشیدی ،حافظ جاوید ،فیروز احمد و دیگر کی شرکت رہی۔

    یہ بھی پڑھیں  کورونا ویکسین 12 جنوری سے 14 جنوری تک دہلی پہنچ جائے گی۔ دہلی حکومت نے ویکسین ذخیرہ کرنے اور اس کی حفاظت کے لئے مکمل انتظامات کیے ہیں: ستیندر جین

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  عازمین حج کیلئے خوشخبری ، آن لائن حج فارم کی تاریخ میں توسیع

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you