رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری

    حیدرآباد : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں لکھنو و سری نگر کے علاوہ مختلف ریاستوں میں موجود کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیکس کے لیے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔انٹرنس کی اساس پر داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 10 جولائی ہے ۔

    جبکہ میرٹ کی اساس پر داخلوں کی آخری تاریخ 10اگست مقرر ہے ۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج کے بموجب انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی اردو، انگریزی، ہندی، عربی،فارسی، مطالعات ترجمہ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات،سماجیات؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات؛ کمپیوٹر سائنس، ایس ای آئی پی شامل ہیں۔

    ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ایم بی اے ؛ ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس (بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس))اور پیشہ ورانہ ڈپلوما ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ) و نیز پالی ٹیکنک کورسس سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  پرالی کے دھوئیں سے بچنے کے لئے اروند کجریوال نے 50 لاکھ ماسک کئے تقسیم

    ایسے کورسز جن میں داخلہ میرٹ کی اساس پر دیا جارہا ہے میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام (اردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ،فارسی؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی،ریاضی)؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے ، بی اے (آنرس) – جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (ریاضی،طبیعات،کیمیا۔ایم پی سی)، بی ایس سی(ریاضی،طبیعات،کمپیوٹر سائنس،ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم زیڈ بی سی)؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) کورسز شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  جامعہ وائس چانسلر نے سی ڈی یو ایل کے شش ماہی نیوز لیٹر‘د سی ڈی یو ایل پوسٹ‘ کا پہلا ایڈشن کیا جاری

    علاوہ ازیں لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں اہل طلبہ کو راست داخلے دئے جائیں گے ۔ پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ اور جزوقتی ڈپلوما پروگراموں میں اردو، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز،تحسین غزل و اردو میں سرٹیفکیٹ کورس بھی دستیاب ہیں۔ لکھنو کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی کے بی اے ،ایم اے اور پی ایچ ڈی پروگرام دستیاب ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  چین ہمارا دشمن بنا ہوا ہے ، ہمارے فوجیوں کو شہید کررہا ہے ، لیکن یوگی جی نے 1.45 لاکھ تجزیہ کار چینی کمپنی سے 3.30 لاکھ میں خریدا

    سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی کا ایم اے اور اردو، انگریزی اور اسلامک اسٹڈیز کا پی ایچ ڈی پروگرام؛ کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال(مدھیہ پردیش)، دربھنگہ(بہار) میں بی ایڈ، ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی ان ایجوکیشن؛ کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن آسنسول(مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک) میں بی ایڈ دستیاب ہے ۔

    پالی ٹیکنیک کورسز میں سیول انجینئرنگ؛ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ کے ڈپلوما دربھنگہ۔ بہار اور بنگلورو۔ کرناٹک میں دستیاب ہیں۔ جبکہ سیول انجینئرنگ،میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ، کڑپہ۔آندھراپردیش اور کٹک۔اڈیشہ میں دستیاب رہیں گے ۔ تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان یا مضمون، اردو کامیاب ہوں یا مصرحہ مدرسوں سے فارغ ہوں جن کا ذریعہ تعلیم اردو ہو۔ تمام پروگراموں کا ذریعہ تعلیم اردو ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  مہاراشٹرا کو بدنام کرنے والوں کو ’ وزیر اعلیٰ کا نقاب ‘ اتار کر جواب دونگا : ادھو ٹھاکرے

    تمام پروگراموں میں داخلے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کیمپس میں بھی دستیاب ہیں. درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی/معذور/ ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے مختلف پروگراموں میں داخلے کیلئے تحفظات حکومت ہند کے ضوابط کے مطابق رہیں گے ۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  پرالی کے دھوئیں سے بچنے کے لئے اروند کجریوال نے 50 لاکھ ماسک کئے تقسیم

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    امونیا کی سطح میں اضافے کی وجہ سے سونیا وہار اور بھاگیرتی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ متاثر ہوں گے ، عام پانی کی فراہمی کل...

    نئی دہلی : دہلی جل بورڈ کے وائس چیئرمین ، راگھو چڈھا نے جنوبی دہلی ، مشرقی دہلی اور...

    بی جے پی نے ایم سی ڈی کو لوٹ کر برباد کردیا ، وہ اب بھی چھوڑ دیں ، ‘آپ’ ایم سی ڈی بھی...

    نئی دہلی : دہلی ایم سی ڈی میں بدانتظامی اور بدعنوانی کا الزام بی جے پی پر عائد کرتے...

    تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کامعاملہ ، جمعیۃعلماء ہندکی عرضی پر نہیں ہوسکاکوئی فیصلہ، مرکزی حکومت کا حلف نامہ داخل کرنے سے ٹال مٹول

    کوئی بھی مسلمان اپنے محبو ب پیغمبرحضرت محمد ﷺ کی شان میں ادنی سی گستاخی بھی برداشت نہیں کرسکتا:...

    دہلی فساد معاملہ ، متاثرین کو ہوئی اب تک کل24.48 کروڑمعاوضہ کی تقسیم

    657رد ہوئے کیسوں پر وقف بورڈ کر رہاہے کام،اسمبلی کی اقلیتی فلاحی کمیٹی کی میٹنگ میں سامنے آرہی ہے...

    ویسٹ ٹو پاور پلانٹ سے غازی پور منڈی سے نکلنے والا کچرا بجلی بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا : وزیراعلی اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ منڈی سے نکلنے والے کچرے سے غازی پور کی...

    اسٹیٹ کوآرڈینیٹرکے نوٹیفکیشن کے خلاف جمعیۃعلماء ہندکی پٹیشن منظور

    اس طرح کا نوٹیفکیشن جاری کرکے اسٹیٹ کوآرڈینیٹرتوہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں: وکلاء کی دلیل ، ہم آسام...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you