رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    سی اے اے کی مخالفت میں اٹاوہ بھی بنا دہلی کا شاہین باغ

    پولیس نے انہیں وہاں سے ہٹانے کے لئے دھکا مکی کی اور وہاں موجود ہجوم وخواتین پر لاٹھی چارج بھی

    اٹاوہ:دہلی کی شاہین باغ کی طرز پر اترپردیش کے اٹاوہ میں بھی شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف سیکڑوں خواتین سڑکوں پرآگئیں۔ اس کے بعد پولیس نے انہیں وہاں سے ہٹانے کے لئے دھکا مکی کی اور وہاں موجود ہجوم وخواتین پر لاٹھی چارج بھی کیا۔منگل کی صبح سیکڑوں خواتین نے مسلم اکثریتی علاقہ اٹاوہ کے علاقے پچراہ میں جمع ہونا شروع ہوگئیں۔ دیر رات تک ان کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ تاہم انتظامیہ نے دوپہر سے ہی دفعہ 144 میں مصروف ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے وہاں سے بھیڑ کو ہٹ جانے کے لئے کہا ، لیکن خواتین اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ ڈٹی رہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی تشدد پر ایوان بالا میں ہنگامہ

    خواتین کاکہناتھا کہ جب حکومت کے وزراء اس قانون کے حق میں متحرک ہوسکتے ہیں اور جلوس نکال سکتے ہیں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرسکتے ہیں تو پھر ہم اس پرامن طور پر احتجاج کیوں نہیں کرسکتے ہیں۔اندھیرا ہوتے ہی مردوں کا ہجوم خواتین کے گرد جمع ہونا شروع ہوگیا اور یہ تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ اس کے بعد ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ اس دوران پولیس نے وہاں موجود لوگوں کودوڑا دوڑاکر مارا ۔ دریں اثناء سٹی مجسٹریٹ اور ایس ڈی ایم کی جانب سے دھرنے پر بیٹھی خواتین کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ، لیکن جب بات نہیں بنی تو وہاں موجود خواتین کو زبردستی ہٹا دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں  گوا میں مہدیئی ندی کے پانی کے سلسلے میں نیا تنازعہ

    پولیس کے مطابق ضلع کی تمام فورسز اور اعلیٰ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔احتجاج کرنے والی خواتین نے کہا ہمیں زبردستی اٹھایاگیا۔ گالیاں دی گئیں، مارا پیٹاگیا۔ لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ ہم لوگ خاموشی سے احتجاج کر رہے تھے۔ کیا اب ہمارے پاس یہ بھی حق نہیں ہے؟ بزرگ اور بچوں کوپولیس نے دوڑادوڑا کر پیٹا۔

    یہ بھی پڑھیں  جگدمبکا پال کے نام ہے سب سے کم وقت تک وزیر اعلی رہنے کا ریکارڈ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    پاکستانی چینی بھائی، بھائی دونوں بھائی’ہندو اور مسلمان‘پر کر رہے مظالم : محمد عرفان احمد

    نئی دہلی : بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدرعرفان احمد نے چین میں ہورہے ’مسلمانوں‘ اور...

    مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا باغلی کو ضلع بنانے کا اعلان

    ہاٹپیپلیا : مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ضلع دیواس کے تحت آنے والے...

    ایم سی ڈی کے اندر بی جے پی قائدین کو ایک روپیہ کی بھی بدعنوانی کی اجازت نہیں دیں گے: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے کونسلر منوج کمار تیاگی ، جو دہلی کے تین ایم سی ڈی...

    جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوگا ’ آن لائن سمر اسکول آن جاب ریڈینیس‘ کا انعقاد

    نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کی یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل16 جولائی تا 24 جولائی 2020 ء کو ایک ہفتہ طویل "آن...

    سال2020 کے آخر تک دنیا میں تقریبا 97 لاکھ بچے مستقل طور پر اسکول چھوڑ سکتے ہیں

    لندن : کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی غربت اور بجٹ میں کمی کی وجہ سے...

    جلگاؤں سیمی مقدمہ ، اورنگ آباد ہائی کورٹ نے دو نوں ملزمین کو کیا باعزت بری

    جلگاؤں سیشن عدالت نے ملزمین کو دس سال قیدبامشقت کی سزا سنائی تھی ، گلزار اعظمی ممبئی : ممنوع تنظیم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you