رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی

    نئی دہلی : اردواکادمی، دہلی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے خصوصی ملاقات کی اور اردو اساتذہ کی تقرری کے معاملے میں عمر کی سابقہ حد42 سال بحال کرنے کی ان سے گزارش کی۔ اس ملاقات میں اکادمی کے دیگر مسائل اور اردو زبان سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔وزیر اعلیٰ نے تمام بات چیت کو بہت سنجیدگی سے سنا اور دہلی حکومت کی طرف سے سے یقین دہانی کرائی کہ جو اردو زبان کے فروغ کے لیے ہوسکتا ہے وہ سرکار ضرور کرے گی۔

    وائس چیئرمین اکادمی نے حکومت دہلی بالخصوص وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا اس بات کے لیے شکریہ ادا کیا کہ ایک مدت کے بعد دہلی میں اردو اساتذہ کی اسامیاں اتنی بڑی تعداد میں سرکار کے ذریعے نکالی گئی ہیں جو یقینا ایک بڑا قدم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  نرسنہانند پر کارروائی کے لئے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ حکومت عوام کے اعتماد سے چل رہی ہے اور ہم ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جو دہلی کے عوام بالخصوص زبانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو تنظیمیں کام کر رہی ہیں ان کو نقصان پہنچے۔

    وائس چیئرمین نے دبلی میں اردو اخبارات کے مالی بحران کی طرف بھی وزیراعلیٰ کی توجہ مبذول کرائی اور وزیراعلیٰ سے کہا کہ اردو اخبارات کو بھی حکومت دہلی دیگر زبانوں کے اخبارات کے حساب سے اشتہارات دے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر بھی اپنی آمادگی ظاہر کی کہ حکومت اس بات یقینی بنائے گی کہ اردو اخبارات کو ان کا جائز حق ملے۔

    واضح رہے کہ اساتذہ کی عمر میں حد کے تعلق سے مختلف ملی و سماجی تنظیموں نے وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد کو مکتوب لکھ کر ان سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سے بات کریں۔ ان تنظیموں میں ماڈرن انڈین لینگویجز آدھیاپک پر یوارفار پیپلس فاؤنڈیشن،امن سندیش کمیٹی، فیڈریشن فار ایجوکیشنل ڈولپمنٹ، مائناریٹی کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن، میسکاٹ ایجوکیشنل سوشل  ویلفیئر سوسائٹی ، محبان اردو ایجوکیشنل ٹرسٹ ، جدید فاؤنڈیشن ، رائزنگ اینی شیٹیو فار آل ، سرسید اجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ، کلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ، ہنی میموریل سوسائٹی ، سنیکت جن کلیان سمیتی ، سروجن ہیتائے وکاس سیوا سمیتی ، سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر ، ملت ویلفیئر کمیٹی ، سہراب ماسی اور رفیع ٹرسٹ جیسے این جی اوز شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  ہم کشمیر میں ہی نہیں بلکہ جموں میں بھی مقبول ہیں: عمر عبداللہ
    یہ بھی پڑھیں  مودی حکومت نوجوانوں کی بات سننے کو تیار نہیں : پرینکا

    ان این جی اوز نے مشترکہ طور پر دہلی میں جو بڑی تعداد میں تمام زبانوں کے لیے اساتذہ کی اسامیاں نکالی گئی ہیں ان کی عمر کی حد 32 سال سے 42 سال کرنے کی گزارش کی گئی ہے، لہٰذا اس بنیاد پر وائس چیئرمین نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو اردو اکادمی کی طرف سے این جی اوز کے حوالے سے ایک مکتوب دیا۔
     

    دہلی میں لاک ڈاؤن ضروری سہولیات کے ساتھ چل رہا ہے اس کے باوجود وزیراعلیٰ نے اپنی تمام  تر مصروفیات کے باوجود اردو اکادمی کے وائس چیئرمین کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں گورننگ کونسل کے ممبران جاوید رحمانی اور عبدالماجد نظامی موجود تھے۔

    آخر میںوزیراعلیٰ نے کہا کہ اردو اکادمی کے ساتھ دہلی کی تمام اکادمیوں کے لیے ہماری سرکار ہمیشہ فلاح و بہبود کے لیے نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ جب بھی آپ کو ہماری ضرورت ہو تو آپ بلا جھجک ملاقات کرسکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  ہمیش ریشمیا کی فلم ’ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر‘کی ریلیز ڈیٹ کنفرم

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  جب تک دہلی میں اروند کیجریوال کی حکومت ہے ، ہم کچی آبادیوں میں رہنے والے کسی کا بھی آشیانہ اجڑنے نہیں دیں گے : راگھو چڈھا

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you