رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    پی چدمبرم کی گرفتاری جمہوریت کے قتل کی کوشش: کانگریس

    نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے جمعرات کو مرکزی حکومت پر آئی این ایکس میڈیا معاملے میں سابق وزیرداخلہ اور خزانہ پی چدمبرم کو بغیر کسی ثبوت اور وجہ کے بغیر گرفتار کروانے اور سیاسی انتقام میں جمہوریت اور قانون کے قتل کا الزام لگایا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ان کا گناہ اتنا ہی تھا کہ انہوں نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر سوال اٹھائے تھے۔اس دوران کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجےوالا نے میڈیا کے کردار اور سپریم کورٹ کے طریقہ کار پر بھی سوال اٹھائے۔
    کانگریس پارٹی کے اہم ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پورے معاملے میں پی چدمبرم کے خلاف نہ کوئی ایف آئی آر ہے اور نہ ہی جانچ ایجنسیوں نے کوئی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ وہ اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کئی بار جانچ ایجنسیوں (سی بی آئی اور ای ڈی) کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔معاملہ میں صرف ایک عورت کی گواہی کو بنیاد بنا کر سابق وزیر خزانہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ عورت خود اپنی بیٹی کے قتل کے معاملے میں جیل میں ہے اور کیس میں مجرم بھی ہے۔
    آئی این ایکس معاملہ میں الزام ہے کہ چدمبرم نے وزیر خزانہ رہتے ہوئے اپنے بیٹے کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک میڈیا کمپنی میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی تھی۔ سرجےوالا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے والی کمپنی اور اسے اجازت دینے والے غیر ملکی سرمایہ کاری اور پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) کے کسی افسر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ چوری کا جن پر الزام ہے اور جنہوں نے اس کی اجازت دی دونوں کے ہی خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ صرف پی چدمبرم کو پریشان کرنے کے لئے ایسا کیا گیا۔
    کانگریس لیڈر نے اس دوران سپریم کورٹ کے طریقہ کار پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وکیل ہونے کے ناطے وہ مانتے ہیں کہ تکنیکی بنیاد پر کسی شخص کو انصاف سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست میں کسی غلطی کو بنیاد بنا کر آزادی اور بنیادی حقوق سے وابستہ معاملات سے گریز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ متعدد معاملات میں خود بخود نوٹس لے کر یا سنگین مقدمات میں بغیر کاغذی کارروائی کے بھی کام کرتا رہا ہے۔
    کانگریس لیڈر نے پورے معاملے کوگرتی معیشت اور ملازمتوں میں آتی کمی سے توجہ ہٹانے کی سازش بتایا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کیخستہ حالت اور حکومت پر سوال اٹھانے والے صنعت کاروں اور میڈیا پر نشانہ لگایا جا رہا ہے۔
    سرجےوالا نے کہا کہ پورے معاملے کو سیاسیبدنیتی کی وجہ سے اٹھایا جا رہا ہے اور 40 سال سے عوامی زندگی میں بہترین کام کرنے والے شخص کوپھنسایا جا رہا ہے۔ ان پر ہی نہیں کانگریس اور حزب اختلاف کے دیگر رہنماو¿ں کے خلاف کیس بنا کر انہیں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کئی لیڈروں جن کے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی تحقیقات کر رہی تھی وہ جب بی جے پی میں شامل ہوئے تو ان کے خلاف سارے معاملے خارج کر دیے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں  ‎گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی بنیادی شکل کو تبدیل کر کے غیر منظم سیکٹر کی معیشت کو تباہ کیا گیا : راہل گاندھی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  گڈی دیوی ایم سی ڈی میں بی جے پی کی بدانتظامیوں کو اجاگر کررہی ہیں ، ہمیں امید ہے کہ وہ مزید محنت کر عام آدمی پارٹی کو مضبوط کریں گی: درگیش پاٹھک

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you