نئی دہلی:مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے آگ نہ کھیلنے کی وارننگ دی ہے ۔ انہوں نے نئے شہریت قانون کی منسوخی تک زرداری پارٹی کے خلاف مسلسل احتجاج کرنے دھمکی دی ہے۔ شہر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ بی جے پی دوسری جماعتوں کو سیاہ رنگ میں رنگتی ہے اور خود کو سفید رنگ میں رنگنے پر فخر کرتی ہے ۔ وزیراعلی نے ، کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدورپا کا تبصرہ جوانہوں نے ریاست میں پولیس فائرنگ میں مارے گئے کنبوں کو معاوضہ دینے کی بات کہی تھی ،وعدہ پورا نہ کرنے پر بی جے پی کی تنقید کی۔
بدھ کے روز کرناٹک کے وزیراعلی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاتھا کہ حکومت ان کنبوں کو ایک روپئے بھی نہیں دے گی اگر تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ دونوں افراد شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف 19 دسمبر کے دوران تشدد میں شامل تھے ۔ طلبا کا حوالہ دیتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلی نے احتجاج جاری رکھنے کیلئے کہا۔ انہوں نے ان کو بتایا کہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔ کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔وسطی کولکاتہ میں راجابازار سے ملک بازار تک مارچ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلبا جو سی اے اے کے خلاف بول رہے ہیں ، ان کو بی جے پی دھمکارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے جامعہ ملیہ اسلامیہ ، آئی آئی ٹی کانپور اور دیگر یونیورسٹیز کے طلبا کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے جو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔