رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    پہلو خان قتل معاملہ: پہلو خان کی اہلیہ نے کہا؛ ہمیں صرف عدالت سے انصاف کی امید تھی…

    پہلو خان کی اہلیہ نے کہا کہ ؛عدالت ہی ایک ایسی جگہ تھی جہاں سے ہمیں انصاف کی امید تھی ،لیکن ایسا نہیں ہوا۔ہم آگے کی لڑائی جاری رکھیں گے ۔مقدمے میں خرچ کی وجہ سے  ہم اپنے بچوں کی پڑھائی بند کر دیں گے لیکن  ہار نہیں مانیں گے ۔

    نئی دہلی : پہلو خان قتل معاملے میں الور ضلع عدالت کے ذریعے  سبھی 6 ملزمین کو بری کیے جانے کے فیصلے پران کی اہلیہ زیبن نے کہا کہ وہ اس  فیصلے سے بہت پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عدالت ہی ایک ایسی جگہ تھی جہاں سے ہمیں انصاف کی امید تھی ،لیکن ایسا نہیں ہوا۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق،میوات کے جئے سنگھ پور گاؤں میں  عدالت کے فیصلے کی منتظر زیبن اپنے بیٹے ارشاد سے بات کرنے کے لیے فون کے پاس ہی بیٹھی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ، میں یہ سننے کے لیے انتظار کر رہی تھی کی عدالت میں کیا ہوا۔ لیکن جب ارشاد نے مجھے فون کیا اور بتایا کہ سبھی ملزمین کو بری کر دیا گیا ہے تو میرا دل ٹوٹ گیا۔ میں بستر پر لیٹ گئی ۔

    یہ بھی پڑھیں  مورتیاں رکھ دینے سے مسجد کا وجود ختم نہیں ہوتا

     غور طلب ہے کہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ مویشی لے جا رہے پہلو خان پر 1 اپریل 2017 کو مبینہ گئو رکشکوں کی بھیڑ نے بہروڑ(الور)میں حملہ کر دیا تھا۔ بھیڑ نے ان کی بے رحمی سے پٹائی کی تھی،جس کی وجہ سے2دن بعد اسپتال میں ان کی موت ہو گئی تھی ۔اس معاملے میں کورٹ نے سبھی ملزمین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پہلو خان اور ان کے بیٹے مویشی لے کر ہریانہ کے نوح جا رہے تھے ۔

    اپریل مہینے میں نوح (ہریانہ) کے رہنے والے پہلو خان جے پور سے گائے خرید کر لا رہے تھے،جب بہروڑ میں مبینہ گئوركشكوں نے انہیں غیر قانونی طریقے سے گائےاسمگلنگ کے شبہ میں بری طرح زدوکوب کیا،جس کےدو دن بعدہاسپٹل میں پہلو خان کی موت ہو گئی تھی ،موت سے پہلے انہوں نے ہاسپٹل میں پولیس افسر کے سامنےبیان درج کروایا تھا،جس میں انہوں نے 6لوگوں کے نام لیے تھے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ہندوستان نے چین کو آج پارلیمنٹ سے دیا سخت پیغام،تمام صورتحال کے لیے تیار:راجناتھ سنگھ

    رپورٹ کے مطابق، پہلو خان کے ایک منزلہ مکان میں ان کے 6 بچے ، دو بیوی اور تین پوتے رہتے ہیں ۔ ارشاد نے انڈین ایکسپر یس کو بتایا کہ ، انصاف کو لے کر ہماری امید ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ جب تک ہمار ے بدن میں جان ہے ہم انصاف کے لیے لڑتے رہیں گے ۔ اگر ضروری ہوا تو ہم ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے ۔ لیکن ہم اس وقت تک چین کی سانس نہیں لیں گے جب تک ہمارے والد کے قاتلوں کو سزا نہیں مل جاتی۔

    یہ بھی پڑھیں  تنخواہ نہ ملنے پر دہلی وقف بورڈ کے ملازمین کا پرامن احتجاج شروع

    ارشاد نے اخبار کو بتایا کہ جب تک ان کے والد حیات سے تھے گھر میں 20 ہزار سے 30 ہزار ماہانہ آمدنی ہوتی تھی ۔ ان کی موت کے بعد ہماری آمدنی کا اکثر حصہ وکیل کی فیس اور مقد مہ کے لیے عدالت آنے جانے میں خرچ ہوجاتا ہے۔

    اس نے مزید کہا کہ ، ہم 5 ہزار سے 6 ہزار وکیل پر خرچ کرتے ہیں اور 2 ہزار سے 3 ہزار مقدمے کے سلسلے میں سفر میں خرچ ہوجاتا ہے۔زیبن ارشاد کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ،یہ ہمارے لیے بہت زیادہ ہے لیکن ہم لڑائی جاری رکھیں گے ۔ ہم اپنے بچوں کی پڑھائی بند کر دیں گے لیکن  ہار نہیں مانیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ، ان کے جانے کے بعد ہمارے گھر کا ماحول بہت بدل گیا ہے۔ہمارے لیے کوئی خوشی نہیں ہے صرف تشویش اور مایوسی ہے۔ان کی موت کے بعد میرے دو پوتے پیدا ہوئے ان پر بھی اس ماحول کا گہر ااثر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ہندوستان نے چین کو آج پارلیمنٹ سے دیا سخت پیغام،تمام صورتحال کے لیے تیار:راجناتھ سنگھ

    انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں ابھی انصاف مل جاتا تو شاید ہم اس سے نکل پاتے ،لیکن ابھی اور لمبی لڑائی ہے۔بتادیں کہ اس سے پہلے پولیس نے گئو اسمگلنگ کے معاملے میں پہلو خان کے 2 بیٹوں ارشاد، عارف اور ٹرک آپریٹر خان محمد کے خلاف جانچ کے لیے عدالت میں عرضی دی تھی۔ عدالت نے جانچ کی منظوری دے دی تھی۔اس کے بعد ان کے خلاف راجستھان پولیس نے اس سال مئی میں چارج شیٹ دائر کی تھی۔تینوں کو راجستھان بووائن اینیمل ایکٹ 1995کی مختلف دفعات کے تحت ملزم بنایا گیا ہے۔پہلو خان کا نام چارج شیٹ سے ہٹا دیاگیا تھا کیونکہ ان کی موت ہو چکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  جمال خاشقجی کے قتل معاملہ،’ مْجرم کو اس کے جرم کے مطابق سزا دینا ‘ملکت کا اصول اور عدلیہ کے بنیادی نظام کا حصہ ہے : انسانی حقوق کمیشن

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    سید بلال نورانی حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شامل، مل سکتی ہے بڑی ذمہ داری

    لکھنؤ: ریاست کے معروف سماجی کارکن اور رہنما سید بلال نورانی جمعہ کو اپنے حامیوں کے ساتھ سماج وادی...

    اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کجریوال حکومت کے تاریخی کاموں سے متاثر ہو کر لوگ آپ...

    نئی دہلی : دہلی میں 2022 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔...

    اروند کیجریوال نئے ورینٹ سے متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں کو روکنے کا کیا مطالبہ

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you