رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اجودھیا فیصلہ پر لوگوں نے ملک کے مفاد کو سب سے مقدم سمجھا: مودی

    نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ اجودھیا معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ملک میں جس طرح کا رد عمل دیکھنے کو ملا اس سے ثابت ہو گیا کہ ہم وطنوں نے ملک کے مفاد کو سب سے مقدم سمجھا۔مسٹر مودی نے اپنے ماہانہ‘من کی بات’ پروگرام میں ملک کے باشندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا‘‘ گزشتہ‘من کی بات’ میں،میں نے 2010 میں اجودھیا معاملہ میں آئے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بارے میں کہا تھا کہ ملک نے تب کس طرح سے امن اور بھائی چارہ بنائے رکھا تھا۔ فیصلہ آنے کے پہلے بھی، اور، فیصلہ آنے کے بعد بھی۔

    اس بار بھی، جب، 9 نومبر کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو 130 کروڑ ہندوستانیوں نے پھر سے ثابت کر دیا کہ ان کے لئے ملک کے مفادسے بڑھ کچھ نہیں ہے ۔ ملک میں، امن، اتحاد اور خیر سگالی کی قیمت سب سے اوپر ہیں۔ رام مندر پر جب فیصلہ آیا تو پورے ملک نے اسے دل کھول کر گلے لگایا۔ انتہائی تحمل اور بردباری کے ساتھ قبول کیا’’۔انہوں نے کہا‘‘ملک کے باشندوں کا شکریہ۔ انہوں نے ، جس طرح کے صبر، تحمل اور پختگی کا ثبوت دیا ہے ، اس کے لئے خاص طور سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت اپنے اسکولوں میں انٹرپرینیورشپ مائنڈسیٹ کورسس سے لیکر ترقی پسند اسٹارٹ اپ پالیسیوں تک ، دہلی کو اسٹارٹ اپ کیلئے عالمی منزل بنانے میں سرفہرست ہے
    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں دوبارہ لاک ڈاؤن کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے : اروند کیجریوال

    ایک طرف جہاں طویل وقت کے بعد قانونی جنگ ختم ہوئی ہے وہیں دوسری طرف عدلیہ کے تئیں ملک کا احترام اور بڑھا ہے ۔ صحیح معنوں میں یہ فیصلہ ہماری عدلیہ کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہوا ہے ۔ سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے کے بعد اب ملک نئی توقعات اور نئی امنگوں کے ساتھ نئے راستہ پر، نئے ارادے لے کر چل پڑا ہے ۔ نیا ہندوستان اسی احساس کو اپنانے کی طرف سے امن، اتحاد اور خیر سگالی کے ساتھ آگے بڑھے یہی ہم سب کی خواہش ہے ’’۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you