رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ای سگریٹ کے خطرات سے ناواقف ہیں لوگ: مودی

    نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے صحت مند بھارت کی تعمیر کے لئے سب سے پہلے تمباکو اور ای سگریٹ کے استعمال سمیت منشیات کی لت کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے نوراتری اور دیوالی سمیت دیگر تہوار کی مبارکباد دینے کے ساتھ ہی بیٹیوں کے اعزاز کے لئے ‘بھارت کی لکشمی’ مہم چلانے، سیاحتی مقامات کا دورہ کریں اور مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پرسنگل یوز پلاسٹک سے ملک کو آزاد کرانے کی اپیل کی۔

    وزیر اعظم مودی نے اتوار کو اپنے ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ میں کہا میں آپ تمام سے تمباکو کی لت چھوڑنے اور ای سگریٹ کے بارے میں کسی بھی قسم کی غلط فہمی نہیں پالنے کی اپیل کرتا ہوں۔ آئیے، ہم سب مل کر ایک صحت مند بھارت کی تعمیر کریں۔ ای سگریٹ کو ممنوع قرار دیئے جانے کو مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں یہ بھرم پھیلایا گیا ہے کہ ای سگریٹ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ای سگریٹ کو لے کر لوگوں میں بہت کم بیداری ہے۔ وہ اس خطرے سے مکمل طور پر نا واقف ہیں اور اس وجہ سے یہ لوگوں کے گھروں میں چپکے سے گھس رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہوگا: شاہ

    تمباکو سے ہونے والی بیماریوں کے خطرے اور صحت کے نقصان کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ تمباکو نوشی کے عادی لوگ بھی یہ جانتے ہیں کہ ان کا استعمال نقصان پہنچاتا ہے. اسی کے چلتے وہ گھر کے دیگر ارکان کو اس سے دور رہنے کامشورہ دیتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کو سگریٹ پینے کی عادت نہ پڑے۔

     e cigrett

    مودی نے بیٹیوں کو بھارت کی لکشمی قرار دیتے ہوئے ان کے اعزاز کے لئے اس وقت دیوالی پر ‘بھارت کی لکشمی’ مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے اپنے ارد گرد رہنے والی بیٹیوں کی کامیابیوں کو زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے سیلفی ود ڈاٹر (بیٹی کے ساتھ تصویر) کی ایک ماہ مہم چلائی تھی اور وہ پوری دنیا میں پھیل گئی۔ اسی طرح اس بار بھارت کی لکشمی مہم چلائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  مودی حکومت نوجوانوں کی بات سننے کو تیار نہیں : پرینکا

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی لکشمی کی حوصلہ افزائی کا مطلب ہے ملک اور ہم وطنوں کے خوشحالی کے راستے مضبوط کرنا۔ اپنے ارد گرد لوگوں کو بیٹیوں کے اعزاز میں پروگرام بھی منعقد کرنے چاہئے۔ آج سے شروع ہوئے نوراتر اور آئندہ تہوار وں کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اس بار ہم سہولتوں کی عدم دستیابی میں خوشیاں بانٹنے کا عہد اٹھائیں۔ ہمیں چراغ تلے اندھیرا دور کرنا ہے۔ دوسرے کی غیر موجودگی دور کرنے سے آپ کی دیوالی اور روشن ہو جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں  رابندر بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے استعفیٰ دیدیا

    وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تہوار کا حقیقی لطف تبھی ہے جب یہ کالا کم ہو۔ ہمارے گھروں میں مٹھائی، لباس اور تحفے کی جب ڈلیوری ہو تو ایک بار کی ڈلیوری آؤٹ کے بارے میں بھی سوچیں۔کم از کم ہمارے گھروں میں جو ڈھیر سارے ہیں، جس کو ہم کام میں نہیں لاتے ایسی چیزوں کی تو ڈلیورآؤٹ ضرور کریں۔

    عالمی سیاحت اور سیاحت مقابلہ فہرست میں بھارت کی پوزیشن سدھرنے کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے دیوالی کی چھٹیوں میں لوگوں سے ایک بار پھر کسی بھی سیاحتی مقام پر جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو عالمی سیاحت دن منایا گیا۔ اس موقع پر دنیا کی کچھ ذمہ دار ایجنسیوں نے سیاحت کی رینکنگ جاری کی ہے۔ عالمی سفر اور سیاحت مقابلہ انڈیکس میں بھارت نے بہت بہتر کیا ہے۔ بھارت اس فہرست میں اب 34 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے جبکہ پانچ سال پہلے 65 ویں نمبر پر تھا۔ ایک قسم سے ہم بہت بڑی چھلانگ لگا چکے ہیں۔ اگر ہم نے کوشش کی تو آزادی کا 75 واں سال آتے آتے ہم سیاحت میں دنیا کے اہم مقامات میں اپنی جگہ بنا لیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  ملک کا تحفظ سب سے اوپر: امت شاہ

    مودی نے کہا کہ 15 اگست کو انہوں نے لال قلعہ کی فصیل سے عوام سے 2022 تک بھارت کے کم از کم 15 مقامات پر جانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کے تہوار میں چھٹیوں کے دنوں میں بھارت کے کسی بھی ایسی جگہ گھومنے جانے کا منصوبہ بنائیں،بھارت کو دیکھیں۔سمجھیں اور تجربہ کریں۔ ہمارے پاس کتنے مختلف اورالگ مقامات ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  فساد کرنے والے جس بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں انہیں بخشانہ جائیں : کیجریوال

    وزیر اعظم مودی نے لتا منگیشکر کو 90 ویں سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لئے فون کیا تھا۔ مودی نے من کی بات پروگرام میں اس گفتگو کو شیئر کرتے ہوئے اس کا مقصد واضح کیا اور کہا عمر کے اس پڑاؤ میں بھی لتا دیدی ملک سے منسلک تمام باتوں کی شوقین ہیں۔ وزیر اعظم نے طلباء کو امتحان کی کشیدگی سے بچنے کے لئے لکھی اپنی کتاب ’ایگزام واریرس‘ کے نئے ورژن کے لئے اساتذہ اور والدین سے ان کے تجربے کو شیئرکرنے کی اپیل کی۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you