رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    نند نگری میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم

    نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے نندنگری علاقے میں پیر دیر رات پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس نے ایکبدمعاش کو قابو میں کرکے اس سے طمنچہچھیننے کی کوشش کی تو اس کے ساتھی نے پولیس پر گولی چلا دی، جو ادھر سے گزر رہے ایک راہگیر کو لگی جس سے اس کی موت ہو گئی۔
    ادھر واقعہ کے بعد بدمعاش موقع پر ہی کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ مفرور بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف پولیس علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی جانچ کررہی ہے۔ جوائنٹ کمشنر آلوک کمار کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ سراغ لگے ہیں، ہم جلد ہی بدمعاشوں کو گرفتار کر لیں گے۔
    ڈپٹی کمشنر اتل ٹھاکر نے بتایا کہ رات تقریباً ساڑھے 11 بجے ایک گاڑی میں تین مشتبہ لوگ نند نگری علاقے میں تھے۔ اس دوران گشت کر رہے ایک سپاہی اجے نے ان کے ہاتھ میں ہتھیار دیکھا تو اسے لگا بدمعاش علاقے میں کسی واردات کو انجام دینے کے ارادے سے آئے ہیں۔کانسٹیبل نے ان سے پوچھ گچھ شروع کی تو وہ بھاگنے لگے۔ اس پر سپاہی نے ان کا پیچھا کیا۔ پولیس کو اپنا پیچھا کرتے دیکھ بدمعاشوں نے گولی چلائی۔ اگرچہ یہ پولیس کو تو نہیں لگی لیکن ایک راہگیر کو جا لگی۔ گولی چلانے کے بعد بدمعاش کار موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
    ادھر زخمی حالت میں راہگیر کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئیجی ٹی بی ہسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس نے گاڑی کو ضبط کر لیا ہے اور بدمعاشوں تلاش میں جٹ گئی ہے۔بدمعاشوں کی گولی میں مارے گئے راہگیر کی شناخت نند نگری واقع ہرش وہار کے باشندہ راجو کے طور پر ہوئی ہے۔ راجو کی موت سے علاقے کے لوگوں میں جہاں غصہ ہے وہیں گھر والے صدمے سے نڈھال ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد ملکیت مقدمہ،مسجد کو توڑنے کا مقصد حقیقت کو مٹانا تھا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  پانی معافی اسکیم کی مدت میں توسیع،اب 31جنوری تک ملے گافائدہ

    Latest news

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    سید بلال نورانی حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شامل، مل سکتی ہے بڑی ذمہ داری

    لکھنؤ: ریاست کے معروف سماجی کارکن اور رہنما سید بلال نورانی جمعہ کو اپنے حامیوں کے ساتھ سماج وادی...

    اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کجریوال حکومت کے تاریخی کاموں سے متاثر ہو کر لوگ آپ...

    نئی دہلی : دہلی میں 2022 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔...

    اروند کیجریوال نئے ورینٹ سے متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں کو روکنے کا کیا مطالبہ

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you