رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کملیش کے قاتلوں کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپئے کا اعلان

    لکھنؤ : اترپردیش پولیس نے پیر کو سخت گیر ہندولیڈر کملیش تیواری کے قاتلوں کی گرفتار ی پر 5 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ ابھی تک پولیس نے ان کی گرفتاری کی ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن وہ ناکام رہی ہے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ذریعہ تشکیل دی جانے والی ایس آئی ٹی نے رائے بریلی اور مرادآباد کا دورہ کیا لیکن انہیں وہاں سے کچھ بھی ہاتھ نہیں لگا۔

    ایس آئی ٹی کی اطلاع ملی تھی کہ کملیش کے قتل کے بعد ملزمین بذریعہ ٹرین انہیں مقامات پر گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ٹی کو اطلاع ملی تھی کہ مجرمین نے قتل کے بعد بریلی کے اسپتال میں دوا کے لئے گئے تھے کیوں کہ ان میں سے ایک قتل کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔ لیکن جب پولیس اسپتال پہنچی تو ملزمین وہاں سے فرار ہوچکے تھے ۔وہیں دوسری جانب یو پی پولیس کملیش کے قتل کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار مولانا محسن شیخ سلیم(24)،فیضان(22) اور راشد پٹھان(23) کو احمدا ٓباد سے ریمانڈ پر لکھنؤ لائی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  شاہین باغ مظاہرہ پر سپریم کورٹ میں سنوائی ملتوی

    اور پوچھ گچھ کے لئے ان کو خفیہ مقام پر رکھا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ہندوسماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کو جمعہ کے دن راجدھانی لکھنؤ کے خورشید باغ علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر دو نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔قتل کے فورا بعد پولیس نے اپنے سنسنی خیز دعوی میں انکشاف کیا تھا کہ تیواری کے قتل کے تار 2015 میں اس کے ذریعہ پیغمبر محمدﷺ کے خلاف دئے گئے قابل اعتراض بیان سے جڑے ہیں۔اور پولیس اب بھی اسی پر قائم ہے ۔لیکن کملیش کے ماں کسم تیواری کے عین خلاف بی جے پی لیڈر پر تیواری کے قتل کے الزامات عائد کرتے ہوئے دیگر کئی سنسنی خیز انکشافات کئے تھے ۔ تیواری کی کئی ویڈیو کلپ بھی ہیں جن میں اس نے اپنی خان کا خطرہ بتاتے ہوئے خاص افراد کا نام لیا ہے ۔دلچسپ ہے کہ اس ضمن میں پولیس کملیش تیواری کے ماں نے جو الزامات عائد کئے ان نکات پر ابھی تک کچھ خاص پیش رفت کرتی نظر نہیں آرہی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  دہشت گردی سے مقابلے کے لئے بین الاقوامی قوانین کو مضبوط کرنا ضروری

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ملک کی عوام بی جے پی کی اصلیت سمجھ چکی ہیں : گہلوت

    Latest news

    پاکستانی چینی بھائی، بھائی دونوں بھائی’ہندو اور مسلمان‘پر کر رہے مظالم : محمد عرفان احمد

    نئی دہلی : بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدرعرفان احمد نے چین میں ہورہے ’مسلمانوں‘ اور...

    مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا باغلی کو ضلع بنانے کا اعلان

    ہاٹپیپلیا : مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ضلع دیواس کے تحت آنے والے...

    ایم سی ڈی کے اندر بی جے پی قائدین کو ایک روپیہ کی بھی بدعنوانی کی اجازت نہیں دیں گے: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے کونسلر منوج کمار تیاگی ، جو دہلی کے تین ایم سی ڈی...

    جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوگا ’ آن لائن سمر اسکول آن جاب ریڈینیس‘ کا انعقاد

    نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کی یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل16 جولائی تا 24 جولائی 2020 ء کو ایک ہفتہ طویل "آن...

    سال2020 کے آخر تک دنیا میں تقریبا 97 لاکھ بچے مستقل طور پر اسکول چھوڑ سکتے ہیں

    لندن : کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی غربت اور بجٹ میں کمی کی وجہ سے...

    جلگاؤں سیمی مقدمہ ، اورنگ آباد ہائی کورٹ نے دو نوں ملزمین کو کیا باعزت بری

    جلگاؤں سیشن عدالت نے ملزمین کو دس سال قیدبامشقت کی سزا سنائی تھی ، گلزار اعظمی ممبئی : ممنوع تنظیم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you